(Last Updated On: )
رضیہ اسماعیل (برمنگھم،انگلینڈ)
پانی کا سوالی ہے
نانا نبیؐ جس کا
کوثر کا والی ہے
جب غم کی گھٹا چھائی
پیٹتی سر اپنا
کربل میں قضا آئی
یہ کیسی شقاوت ہے
فوج یزیدی پہ
لعنت ہے،ملامت ہے
کربل میں چلی آندھی
چادریں سر سے اُڑیں
بربادی ہے بربادی
عمروں کا رونا ہے
اپنے اشکوں سے
ہمیں داغ یہ دھونا ہے
قرآں کے سیپارے ہیں
اپنے گناہوں کے
دینے کفّارے ہیں