(Last Updated On: )
کلیم احسان بٹ(گجرات)
شکار و ناوک و دانہ و دام ہو تے ہیں
چمن میں پھر سے وہی اہتمام ہوتے ہیں
قد م قدم پہ ہمیں روک لیتے ہیں جلوے
ہم ایسے لوگ کہاں تیز گام ہوتے ہیں
زباں پہ ہوتی ہیں اکثر حلال کی باتیں
اگرچہ ہاتھ میں لقمے حرام ہوتے ہیں
تمھارا عشق بھی اپنی جگہ سلامت ہے
جو ز ندگی میں مگر اور کام ہوتے ہیں
گلی میں گاؤں کے بچے یہ کہہ رہے تھے کلیم
سنا ہے شہر میں دیدار عام ہوتے ہیں