(Last Updated On: )
صبا اکبرآبادی(مرحوم)
اللہ کا عرفان نہیں ہو سکتا حاصل کوئی فیضان نہیں ہوسکتا
دل میں نہ محبت ہو محمدؐ کی اگر انساں کبھی انسان نہیں ہو سکتا
اللہ کا پیغام سنانے والے دنیا کو راہِ راست بتانے والی
احساں ہے ترا عالمِ انسانی پر انسان کو پستی سے اٹھانے والے
ایک ایک نفس تھا حمدِبے حد ہو کر مصروفِ ثنائے ربِ امجد ہو کر
کثرت سے ہوا حمد کی حاصل یہ مقام محمودِ خد ا ہوئے محمدؐ ہوکر
اے رحمتِ باری کے خزانے والے اسلام پہ ہنستے ہیں زمانے والی
ہے آج مسلماں کا مسلماں دشمن اے دشمنوں کو دوست بنانے والے
آساں نہیں ہے ذکرِ احمدؐ لکھنا انعامِ خدا ہے حمدِ بے حد لکھنا
میں اپنا قلم ہاتھ سے رکھوں نہ کبھی آجائے اگر صرف محمدؐ لکھنا