لگاتار برف باری نے باہردھند کا سا سماں بنا رکھا ہے۔ہوائیں تھم چکی ہیں لیکن سردی کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔کھڑکی کے پردیسرکا کر شیشوں کے پار جھانک بھی لو تو ایک جھرجھری سی سراپے کو چیر کر گزر جاتی ہے۔ گھنے لمبے پیڑ، برف کے بار سے شاخیں جھکائے، دم سادھے مستعد کھڑے ہیں۔زمین،تاحد نظر،کسی مسیحی دلہن کے مانند سفید ملبوس میں سجی بچھی ہے۔کمرے کے اندر درجہ حرارت بہرحال بہتر ہے۔ تم نیخالد حسینی کا ناول And The Mountains Echoed پڑھتے پڑھتے ایک دم سے بند کرکے بائیں جانب کی تپائی پر رکھ دیا ہے اور انگیٹھی کے اورپاس ہو بیٹھے ہو۔شکر ہے کتاب کا پیچھا توچھوٹا۔کہیں دوبارہ نہ اٹھالو، سوچتی ہوں اُٹھ کر اسے الماری میں سجا دوں اور خودتپائی پہ جا بیٹھوں۔ لیکن چھوڑو، اس ٹھنڈ میں بستر سے اٹھنے کا جھنجھٹ کون پالے۔دیکھو اب مجھے غصہ آرہا ہے،میرے ہر بار متنبہ کرنے کے باوجود، تم چھاتا پھر اندر لے آئے ہو۔اس پر سے برف کا پھاہے پگھل پگھل کر قالین کو گیلا کررہے ہیں۔سوچتی ہوں بولوں،تمھیں یاد دلاوں۔لیکن چھوڑو، تم اٹھ کر برآمدے میں جاؤ گے تو سردی کسی ڈائن کی طرح تم پر ٹوٹ پڑے گی، تمھارے جسم سے لپٹ جائے گی۔کیوں نہ میں خود جاکر چھاتا باہر رکھ آؤں اور کپکپاتی ہوئی واپس آ کر تمھارے ساتھ لپٹ جاؤں۔یہ دیکھو سیلن بیڈ کے پائے تک آپہنچی ہے۔اوہوہ ہ ہ۔۔۔یاد آیا،آج تو یہ چھاتا شایدمیں خود ہی اندر لے آئی تھی، اور بسور رہی ہوں تم پہ۔سوری، سوری۔۔۔آئی ایم رئیلی سوری۔لیکن جانے دو اب۔مجھے نیند آ رہی ہے۔کتاب سے جان چھڑائی ہیاب اس انگیٹھی کو بھی معاف کر دو۔ یہ بستر، یہ باہیں، یہ دل، سب تمھارے منتظر ہیں، آ جاؤاب۔ دیکھو میں اب بستر میں دھنستی چلی جارہی ہوں۔سو گئی تو تم جگانے سے رہے۔ اچھا کوئی نہیں جب تمھیں نیند آئے آجانا۔۔۔آئی ایم ایگرلی ویٹنگ فار دا مومنٹ۔لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اب مجھے سونا چاہئے۔دیکھو تمھیں معلوم تو ہے کتنے دنوں سے میری نیند پوری نہیں ہورہی۔ سوچتی ہوں اٹھوں اورتمھیں کھینچ کر اپنے ساتھ لے آؤں اور بستر پر انڈیل دوں، ورنہ تم توانگیٹھی کے پہلو میں بیٹھے بیٹھے رات گزار دو گے۔ اور میں،تمھاری منتظر، اکیلے سردی کی اس شدت سے لڑتی رہوں؟دیکھو ایسا تو نہ ہو گا نا! لیکن نہیں ایسا بھی نہیں کروں گی۔ دیکھو تم بیٹھے آگ تاپتے رہو اور میں لحاف میں الجھی پاتال کی گہرایوں میں اتری جارہی ہوں۔نیند شہد کی مکھی کی طرح سر پر بھنبھنا رہی ہے لیکن بیٹھ کے نہیں دیتی۔کچھ غنودگی سی اب آنے تولگی ہے، لیکن،تم جاگے آگ تاپتے رہو اور میں سو جاؤں، ایسا تو ہونے رہا۔دیکھو نا جب تک تم کمرے میں جاگتے رہو گے مجھے نیند کی دیوی باہوں میں بھرنے والی نہیں۔لیکن،یاد آیا،تم نے تو کہا تھا کہ تم جا چکے ہو! تو تم سچ مچ چلے کیوں نہیں جاتے۔ پلیزچلے جاؤیار! دیکھو نہ میں کتنے دنوں سے سوئی نہیں۔چلے جاؤ تاکہ میں سو سکوں۔سوچتی ہوں۔۔۔۔۔بٹ آئی ایم سو سٹوپِڈ۔۔۔آئی ایم سو سوری یار!
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...