دونوں پورا ہفتہ اتنے مصروف رہتے تھے کہ ایک ہی چھت کے نیچے ہوتے ہوئے بھی ملاقات سرسری اور روا روی میں ہی ہوتی۔ اس ویک اینڈ پر انھوں نے کہیں باہر ملنے کا فیصلہ کیا۔
دونوں تقریباً ایک ہی وقت پر ریزورٹ پہنچ گئے ،یوں کسی کو انتظار کی کوفت سے گزرنانہیں پڑا۔ شہر کی شمال مشرقی حدود سے متصل ہرے بھرے ٹیلوں میں سے ایک پر واقع ” ایرینا” نامی یہ خوب صورت ریزورٹ کم ریسٹورینٹ مصروف لیکن نہایت شانت اور پرسکون جگہ تھی۔
انھوں نے اوپن ایئر ایریا میں بیٹھنے کو ترجیح دی او ر سلیقے سے تراشے گئے پیڑوں کے پاس ایک ٹیبل منتخب کرلیا۔احاطے میں موجود صنوبر اور چنار کے درخت حالیہ سالوں میں لگائے گئے تھے جب کہ میپل، چیڑ اور دوسرے قدرتی اگنے والے پیڑوں کو جگہ سمیت ریزورٹ کا حصہ بنا لیا گیاتھا۔باونڈری وال کے ساتھ بنی کیاریوں میں موجود پودے غالباً برائے فروخت تھے۔
اس نے باسکن روبن کی چاکلیٹ فلیور والی آئس کریم آرڈر کی۔پہلا سکوپ حلق سے اترتے ہی اسے احساس ہوا کہ برسوں بعدوہ کسی ریسٹورینٹ میں اپنی فیورٹ آئس کریم سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔وہ بھی اپنا فیورٹ مشروب کولڈ کافی پیتا رہا۔
لنچ کی بجائے انھوں نے ہلکے پھلکے سنیکس پر اکتفا کیا اور گرم جوشی سے باتیں کرتے رہے۔ باتوں میں وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں رہا۔سائیکیٹریسٹ کے کلینک سے یاددہانی کے لئے فون آیا تو وہ چونکی۔ پانچ بجے اس کی اپوانٹمنٹ کنفرمڈ تھی اور ابھی تین بجنے والیتھے۔ انھوں نے ڈسکشن کا رخ فی الفور اصل مسئلے اور ملاقات کیبنیادی مقصدکی طرف موڑ دیا۔
دو گھنٹہ کی بحث و تمحیص اور سنجیدہ غورو فکر کے بعد بھی بہت سی باتوں پر اتفاقِ رائے نہ ہوسکا اور اپنی شادی ختم کرنے کے لئے وہ کسی حتمی ایگریمنٹ پر نہ پہنچ پائے۔ طلاق کا معاملہ ایک بار پھرمزید دو ہفتے کے لئے التوا میں پڑ گیا، کیوں کہ مصروفیات کے باعث اگلے ہفتے ملنا تقریباً ناممکن تھا۔
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...