کچھ دل کو ملوک کرو
ویسے چن ماہی
جو ۔چاہے سلوک کرو
٭
اب تیرے حوالے میں
ہیں تو بُرے لیکن
سچے۔ دل ۔والے۔ ہیں
٭
الجھن سے چھڑاتے ہوئے
باندھ لیا دل کو
بال اُس نے بناتے ہوئے
٭
پیار اور ہوا گُوڑا
بالوں کا اُس نے
جب کھول دیا جُوڑا
٭
یہ کیسا اُبال آیا
کس عمر میں آکے
یہ کو ن سا سال آیا
٭
تصویر ۔۔ خیالوں کی
کجلا بھری آنکھیں
”تفسیر ا جا لو ں کی“
٭
وہ دودھ بھرا چھَنّا
تم نے مگر اُس کو
دیکھا ۔ ہی نہیں۔۔ چَنّا!
٭
پھولوں کی چنگیری ہے
یا پونے گنّے
کی میٹھی گنڈیری ہے
٭
زُلفوں میں کلِپ ڈھولا
اَن سُنی کیوں کردی
وہ ۔بات ۔جو ۔دِل بولا
٭
کہنے کو ۔تو۔ سایا ہے
جال سُنہری سا
زُلفوں کا ۔بچھایا ۔ہے
٭
رائن ٭سے چناب مِلا
کوئی حقیقت تھی
یا خواب سے خواب مِلا
٭دریائے رائن جرمنی کا مشہور دریاہے۔
٭
دیوانہ۔۔ بنا۔۔ ڈالا
دل کو حسینوں نے
بُت خانہ۔ بنا ۔۔ڈالا
٭
اک ذات کا جنگل ہے
جگ میں کوئی دن ہو
جنگل میں تو منگل ہے
٭
توبہ کی جو ٹھانی ہے
سوچ لو پھر یہ تو
توہینِ ۔جوانی ۔۔ہے
٭
لفظوں کے مداری ہیں
عشق کے جذبے سے
جو ۔شاعر۔ عاری ۔ہیں
٭٭٭