(Last Updated On: )
سوہنی ہے نہ ہیر ہے وہ
اس کی مثال کہاں
آپ اپنی نظیر ہے۔ وہ
٭
کچھ ہم نے ہی پی لی تھی
یا پھر سچ مچ ہی
وہ ۔۔آ نکھ۔ نشیلی تھی
٭
جوگی کے نہیں پھیرے
دل جہاں آجائے
وہیں ڈال دیئے ڈیرے
٭
کچھ۔۔ قید۔ سنا ۔دیتے
عشق کے مجرم کو
کوئی ۔تو۔ سزا ۔۔دیتے
٭
کیا ۔۔رنگِ بہار۔ آیا
میک اپ اُس نے کیا
اور ۔دل ۔پہ نکھار ۔آیا
٭
ہر دُکھ ہم بھول آئے
موم ہوئے جب تم
کیکر پہ بھی پھول آئے
٭
مُونجی کی۔ چھَڑائی تھی
پہلے پہلے بَلیئے
جب آنکھ۔ لڑائی تھی
٭
بیروں سے لدی بیری
جو مرضی اس کی
اب مرضی وہی میری
٭
کوئی۔ وہم ۔یا جادو تھا
رنگ ہَوا، اُس کا
جسم ۔اُس کا خوشبو۔ تھا
٭
اظہار ۔۔ضروری ۔ ہے
پیار اگر ہوتو
اقرار۔۔ ضروری ۔ہے
٭
لمحاتِ۔۔ حضوری ۔میں
فرق نہیں رہتا
قربت ۔اور دُوری ۔ میں
٭
دل ۔ شہر۔ مدینہ ۔ ہو
نورِ محبت سے
روشن۔ ہر۔ سینہ۔۔ ہو
٭٭٭