(Last Updated On: )
بخدمت
جناب حیدر قریشی صاحب
مکرمی و محترمی!
آداب!
نظر ثانی کے بعد میں نے اپنے صرف یہی ماہیے منتخب کیے ہیں۔ان دنوں بعض رسائل میں میرے جو نئے ماہئے چھپے ہیں ان میں سے نظر ثانی شدہ ماہیوں کے علاوہ باقی سب کو منسوخ سمجھا جائے۔
امید ہے آپ بعافیت ہوں گے۔
آپ کا
ہمت رائے شرما
نوٹ: شرماجی کے اس خط پر تاریخ درج نہیں تھی تاہم یہ خط اور شرما جی کے ماہئے
مجھے ۶جون ۱۹۹۹ءکو موصول ہوئے تھے۔(حیدر قریشی)