حیدر قریشی لگ بھگ آدھی صدی سے شعروادب کی دنیا سے وابستہ ہیں ۔اب تک ان کی شاعری کے 6 مجموعے، افسانوں، خاکوں، یادوں، انشائیوں، سفرناموں کے 6 مجموعے چھپ چکے ہیں ۔تحقیق و تنقید میں اردو ماہیے پر ان کی 5 کتابیں جبکہ دوسرے ادبی امور پر 7 کتابیں چھپ چکی ہیں ۔کالموں کے 4 مجموعے ان کے علاوہ ہیں ۔حیدرقریشی کی ادبی خدمات کی مختلف جہات کے اعتراف میں پاکستان، انڈیا اور مصر سے اب تک ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 9 مقالات لکھے جاچکے ہیں ۔ان کے فن پر معاصر ادیبوں نے بھی فراخدلی سے لکھا ہے۔اور ان مضامین پر مشتمل کتب بھی شایع ہو چکی ہیں ۔