معذرت اور اظہارِ ندامت
پاکستان میں عدلیہ کی بحالی کی تحریک کے حوالے سے میں نے افتخار چودھری کی حمایت میں جو کچھ لکھا ہے،اس پر اپنی شرمندگی کا اظہار کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔پوری قوم ایمانداری کے ساتھ سمجھ رہی تھی کہ افتخار چودھری آزاد عدلیہ کی علامت ہیں۔لیکن وقت گزرنے کے بعد پتہ چلا کہ ساری تحریک صرف چیف جسٹس افتخار چودھری کی ملازمت کی بحالی کی تحریک تھی۔بعد میں افتخار چودھری کا جو شرمناک کردار سامنے آیااس پر الگ سے پوری کتاب لکھی جا سکتی ہے۔فیصل رضا عابدی تو کئی کتابوں کا مواد پورے شواہد کے ساتھ اُٹھائے پھر رہے ہیں۔
اس کتاب کے آخر میں چیف جسٹس(ر) افتخار چودھری جیسے شرمناک کردار کی حمایت میں لکھے گئے اپنے سارے کالموں پر اظہارِ ندامت کرنے کے ساتھ اپنے سارے قارئین سے معذرت چاہتا ہوں۔
ہیں کواکب کچھ،نظر آتے ہیں کچھ
دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلا
حیدر قریشی