ڈاکٹر لدمیلا وسیلیوا (ماسکو،روس): دونوں فائل مل گئے ہیں،بہت شکریہ۔کتاب کا سرورق بہت متاثر کن ہے۔یہ کتاب تو اصل میں ‘‘یادگارِ مبارکہ قریشی‘‘ہے۔آپ اور مبارکہ صاحبہ جیسے مثالی جوڑے دنیا میں گنے چنے ملیں گے۔مہجری ادب پر اپنی کتاب میں بھی میں اس طرف اشارا کیا تھا۔مجھے بہت خوشی ہو گی اگر یہ کتاب میری لائبریری میں رہے گی۔میر اپتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر ریاض اکبر (آسٹریلیا): مبارکہ محل کی تعمیر کے لئے آرکیٹیکٹ اور انجینئر باہر سے نہیں بلائے گئے۔دل کی اساس پر اٹھائی گئی اس حسین عمارت کی تعمیرکا سازو سامان آپس کی ایک غیر مشروط وفا نے فراہم کیا ہے اور اس کی نقش و نگاری کے رنگ دو انسانوں کی ہر روز کی مشترک محنت سے کشید ہوئے ہیں۔ہم سب جانتے ہیں کہ محل راتوں رات نہیں بنتے۔اور مبارکہ محل بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ہاں اینٹ گارے سے اُٹھائے گئے محل راتوں رات (خدانخواستہ)تباہ ضرور ہو سکتے ہیں مگر الفت کے محل ایسے نہیں۔
حمیرا اطہر (کراچی): بہت خوب ،ثابت ہوا کہ آپ اچھے بیٹے ہی نہیں،اچھے شوہر بھی تھے۔
اس اعتبار سے مبارکہ بیگم بھی بہت خوش قسمت خاتون تھیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور آپ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین۔
نصرت جہاں(خان پور)
Hadier bahi Jan Received your book Hyatt Mubarika haider thank you very much .ltfuf a Gaia I read it in one sitting .it is the reflection that you are family man due to mubareka.Mubarak a bhabi very pure ,sencier and Superficial lady
Past is always s beautiful and its memories are precious you have written in this book.she suffered many years in trouble but devoted with you in through thick and thin.Allah pak Un ko janntul firdous main jegga dy ammen?
………..Unique love. Mumtaz mehal ky liy Taj Mahal benaya aur Hydiar bahi ny Mubareka Kyle Kitab ki soorat Mubaraka mahel bna dala..
ڈاکٹر رضیہ حامد(بھوپال): بہن مبارکہ حیدر سے میں غائبانہ واقف ہوں،آپ کی تحریروں کے توسط سے۔مجھے لگتا ہے میں ان سے بہت زیادہ واقف ہوں۔آپ نے ان پر کتاب ترتیب دے کر شائع کر دی۔مبارک باد۔۔۔تقریب کی روداد پڑھی۔بہت اچھی تقریب اور اس کی روداد ہے۔بہت بہت مبارک ہو۔
ڈاکٹررضیہ اسماعیل (برمنگھم،انگلینڈ):
I hope you are keeping well. Book launch ceremony was brilliant. A true expression of your love and affection with Mubaraka sahiba, a befitting tribute from a loving and caring life partner to another loving and caring partner. Stay blessed. ………..
Mubarak ho , you have been working hard to pay tribute to your beloved wife. May Allah SWT bless her soul and reward you all for cherishing her memories in the best possible manner. R.I
ڈاکٹر خورشید اقبال (۲۴۔پرگنہ) : شاہ جہاں کے پاس دولت و حکومت تھی تو اس نے تاج محل بنوا لیا۔لیکن بھابی کے لئے آپ کی محبت بھی کچھ اس سے کم درجے کی نہیں۔
ڈاکٹر نواز کاوش (بہاول پور) : مثالی محبت کا اس سے بڑا اور کوئی ثبوت نہیں ہو سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔