(Last Updated On: )
امّہ کا ہے رکھوالا ،عالم کا سہارا ہے
مولا وہ ہماراہے
وہ ردِّ سدم مولا ہر اک کا اسارا ہے
مولا وہ ہماراہے
وہ مہرِ دوامی ہے، ہر اک کا وہ حامی ہے
اور ہر سےگرامی ہے
وہ مہرحوالہ ہے، اسوہ کا ادارہ ہے
مولا وہ ہماراہے
وہ درد کا درماں ہے اور اس کا ہی احساں ہے
ہر اوَر ہی اعلاں ہے
اکرام کا محور ہے ،اور حلم دوارا ہے
مولا وہ ہماراہے
وہ ارحمِ عالم ہے ہر گام مکرّم ہے
دم دم ہے دمادم ہے
اعلاؤں سے اعلٰی ہےاورسارے کاسارا ہے
مولا وہ ہماراہے
وہ احمدِ مرسل ہے عالم سے مدلل ہے
وہ کامل واکمل ہے
اس آگے ہی ہر کوئی دل ہر طرح ہارا ہے
مولا وہ ہماراہے
وہ سرمدی احساں ہے وہ مالک و سلطاں ہے
ہر دل کاوہ ارماں ہے
وہ حلم وکَرَ والا ، اللہ کا دلارا ہے
مولا وہ ہماراہے
وہ راحم و ارحم ہے،اور حامیِ آدم ہے
وہ صارمِ اوہم ہے
سائلؔ کی اماں ہے وہ سائلؔ کا سہارا ہے
مولا وہ ہماراہے