آئو گدائو آئو ہے ہر سُو صلائے عام
اس کو کرو سلام
ہمدرد ، داد رس ہے رسولوں کا وہ امام
اس کو کرو سلام
علمِ الہ کا گھر وہی لعل و گہر وہی
ہر اک ڈگر وہی
اس کی لساں سے ہے ملا اللہ کا کلام
اس کو کرو سلام
عالی سلوک ، عالی عمل ، عالی ہر ادا
ہر سے ورا ، ورا
آمد سے اُس کی گِر گئے مٹّی کے سارے رام
اس کو کرو سلام
عالم کو اس کا رحم و کرم ہی عطا ہوا
اور ہر کا حوصلہ
اس کا کرم مدام ہے اس کی عطا مدام
اس کو کرو سلام
وہ ہر کسی کے واسطے دھارا عطائوں کا
کامل ولاؤں کا
اس کے کرم سے دہر کے آساں ہوئے مہام
اس کو کرو سلام
وہ ہے الٰہ کا اور الٰہ اس کا ہے ہوا
اور ہے عُلا عُلا
اس کی ولاؤں سے ملے ہر دہر کو طعام
اس کو کرو سلام
کلمے دروں ہے اسم ، الٰہ سے ملا ہوا
دائم لگا ہوا
ہے اس کے اسمِ طُہر کو دہراں دُروں دوام
اس کو کرو سلام
وہ ہے الم گسار ، کرم کا ہے کوہسار
دلدارِ کردگار
سائل صدا دو ہر گھڑی ہے رحم اس کا عام
اس کو کرو سلام