(Last Updated On: )
سرکارمحمدؐ کا ہر اک حکم اٹل ہے
کاہے کا دہل ہے
وہ مہرو عطا ، دہر کے آلام کا حل ہے
کاہے کا دہل ہے
اوہام کو ، آلام کو ہر سر سے ہٹائے
اللہ سے ملائے
مملوک کا مولا ہے مرادوں کا عسل ہے
کاہے کا دہل ہے
وہ موردِ لولاک ہے ، گہوارہء ادراک
اور مالکِ اِملاک
ہر اسوہ اُسی کا ہے وہ کردار و عمل ہے
کاہے کا دہل ہے
وہ عالمِ عالم ہے علوموں کا ہے ماہر
اطہار کا طاہر
معمورہ محمدؐ کا علوموں کا محل ہے
کاہے کا دہل ہے
وہ عمد و اعلیٰ ہے وہی حکمِ الٰہی
اللہ کی گواہی
وہ حال کا مالک ہے وہی مالکِ کل ہے
کاہے کا دہل ہے
صدموں سے رہائی کو وہی مہرِ مسلسل
وہ کامل و اکمل
عالم کی اماں ہے وہی مدعس ہے ، امل ہے
کاہے کا دہل ہے
محکوموں کا حامی ہے مددگار وہی ہے
سردار وہی ہے
سائلؔ کے مسائل کا، مہمّوں کا وہ حل ہے
کاہے کا دہل ہے