(Last Updated On: )
ہر گام ہی آلام سے، دکھّوں سے رِہا ہوں
الحمد گدا ہوں
ہر طور الگ ہر سے ہوں اور مدح سرا ہوں
الحمد گدا ہوں
وہ رحمِ الٰہی کا مسلسل ہے کرم کار
عالم کا مدد گار
اِس واسطے الحاد سے ہر طور ہٹا ہوں
الحمد گدا ہوں
وہ والیِ کُل ، لالہ وگُل رُسل کا سلطاں
اور رحم کا ساماں
اس مرسلِ اعلیٰ کے ہی در لگ کے کھڑا ہوں
الحمد گدا ہوں
وہ راہِ حرم ہر سے اہم مہرِ امم ہے
اور عِلم و حِکم ہے
اُس گھر کے کرم،مہر سے ہی اعلیٰ ہوا ہوں
الحمد گدا ہوں
وہ مرسلِ اعلٰی وہی طاہر وہی طٰہ
اور عمد و اعلیٰ
اس واسطے اس عالی کے در لگ کے کھڑاہوں
الحمد گدا ہوں
ہر حکم اُسی کا ہی ہوا امرِ الٰہی
وہ سدرہ کا راہی
اور وردِ لساں صلِّ علٰی ہی کی صدا ہوں
الحمد گدا ہوں
دے اسمِ محمدکو ہر اِک دہر سلامی
وہ ہر سے گرامی
سائلؔ ہوں اُسی در کا سدا اور سدا ہوں
الحمد گدا ہوں