اسے جب ہوش آیا تو وہ اپنی قسمت پر رو دی ۔ اسے اپنی چچی کی بہت یاد آ رہی تھی ۔ اسے یہ فکر ستائے جا رہی تھی کہ اس کے گھر والے اس تک پہنچے کیوں نہیں ۔ کیا واقع ہی وہ صحیح کہہ رہا تھا کہ اس کے گھر والوں کو اس کی کوئی فکر نہیں۔۔؟؟؟ چاہے وہ جئے یا مرے ؟؟؟؟
اس نے اس سوچ کے آتے ہی خود کو ملامت کیا کہ وہ یہ کیا سوچ رہی ہے ۔ وہ اس شیطان کی باتوں کو کیوں خود پر حاوی کر رہی ہے اس کا تو کام ہے رشتوں میں پھوٹ ڈالنا ۔
اس کے گھر والے جلد ہی اس تک پہنچ جائیں گے اور اس ظالم کو سزا دلوائیں گے۔۔ اس نے سوچا ۔
اور اٹھ کر واش روم چلی گئ ۔ جب وہ واپس آئی تو اسے کمرے میں کسی کے ہونے کا احساس ہوا تو وہ گبھرا گئ اس کا جسم دکھ رہا تھا اور وہ ظالم پھر آچکا تھا ۔ آخر کب تک وہ اس کو ٹالتی رہے گی ۔ اس کو کچھ غلط ہونے کا اندیشہ ہو رہا تھا ۔
جبار نے اسے بازو سے پکڑ کر اتنی زور سے کھینچا کہ وہ جھٹکے سے اس کے سینے سے ٹکرائی ۔ اسنے اسے اپنے بازوؤں میں دبوچ لیا. اس کی تو جیسے سانس ہی رک گئ تھی اس نے اپنی آنکھوں میں آنسو سموئے التجائیہ نظروں سے اسے دیکھا ۔ لیکن اس کے چہرے پہ سردی مہری کے سوا کچھ نہ تھا۔ وہ سہم سی گئ ۔
حنا نے اسے کہا۔
“ٹھیک ہے میں تم سے شادی کرنے کو تیار ہوں ۔ ”
لیکن جواب میں جبار کے زوردار طنزیہ قہقہے نے اسے حیران کر دیا۔۔حنا کے منہ سے یہی الفاظ سننے کے لئے تو وہ پاگل ھوا جاتا تھا لیکن یہ کیا ھوا اس کو؟؟
“اب مجھے تم سے شادی نہیں کرنی “۔ جبار کے چہرے پہ بڑی معنی خیز مسکراہٹ تھی۔۔ جتنا وقت دینا تھا میں تمہیں دے چکا۔ اب میں صرف تمہاری اکڑ توڑنا چاہتا ہوں۔ اس نے اس کا دوپٹہ کھینچتے ہوئے کہا ۔
اس کی اس حرکت پر
وہ چیخ ہی اٹھی تھی !!!
آخر تم چاہتے کیا ہو ؟؟؟ تم تو کہتے تھے تمہیں مجھ سے پیار ہے اور تم مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہو تو اب اس گھٹیا پن کا کیا مقصد؟؟
کہاں گئ تمہاری محبت؟؟
اب اس کے پاس کوئی راستہ نہ بچا تھا ۔ وہ اس کو شرمندہ کرنا چاہتی تھی ۔
لیکن اس نے بھی ڈھٹائی سے ایک ہاتھ سے اس کے بالوں کو زور سے جکڑا اور دوسرے ہاتھ سے اس کے جبڑوں کو دبوچا ۔
تمہاری ہمت کیسے ہوئی ؟؟؟
میرے ہی گھر میں میرے ہی سامنے مجھ پر چلا رہی ہو ۔
دوبارہ ایسی حرکت کی تو میں گدی سے تمہاری زبان کھینچ لوں گا ۔۔ تمہارا وہ حال کروں گا کہ کسی کو بھی منہ دکھانے کے لائق نہیں رہو گی ۔
اس نے غصے سے کہا
اس پر اتنی وحشت طاری ہو چکی تھی کہ وہ صحیح غلط کی تمیز بھول گیا۔ اسے بیڈ پر پٹخا اور ددندگی کی ساری حدیں پار کر گیا۔ اس نے خود کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن اس کی ایک نہ چلی۔۔ وہ روتی رہی چلاتی رہی لیکن اس ظالم کو اس پر رحم نہ آیا ۔
اپنی مکروہ خواہش پوری ھونے پر اپنے خباثت زدہ چہرے پہ فاتحانہ مسکراہٹ سجائے وہ اس سے مخاطب تھا۔
“یہ تھی تمہاری اوقات۔ تم جیسی لڑکیاں بیوی نہیں راکھیل بنتی ہیں ۔”
اور وہ چل دیا ۔
حنا زندہ لاش کی طرح بیڈ پہ پڑی تھی۔ اور دور سے کہیں ایک لفظ بار بار اس کو اپنی سماعت سے ٹکراتا ھوا محسوس ھو رہا تھا “راکھیل”
وہ دور کہیں خیالوں کی دنیا میں گم تھی۔ جہاں
وہ اپنی تایا زاد کزن کی شادی پر آئی تھی۔ دلہن کو دیکھ کر تو وہ وہ جیسے پاگل ہی ھوئی جا رہی تھی ۔ چچی میں جب دلہن بنوں گی تو نیوی بلیو رنگ کا لہنگا پہنوں گی ۔۔ یہ سرخ اور مہرون رنگ اتنا عام ہو چکا کہ سب نے پہنا ہوتا ۔ میں سب سے الگ دکھنا چاہتی ہوں ۔
تم تو ویسے ہی اتنی پیاری ہو کہ سب سے الگ دکھتی ہو
انہوں نے پیار سے اس کے سر پہ ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا ۔
تمہیں زیادہ جلدی نہیں شادی کی ؟؟
ماہ رخ نے طنزیہ انداز میں کہا ۔
اس نے اسے نظر انداز کرتے ہوئے اپنا رخ دلہے کی طرف کر دیا ۔ چچی نے ماہ رُخ کو سرزنش بھری ہی نظروں سے دیکھا۔
ہر لڑکی اپنی شادی کے خواب سجاتی ہے ۔ اس نے بھی سجائے تھے لیکن۔۔۔۔۔
یہ کیا؟؟
اس کے خوابوں کا محل کسی نے ایک دم سے گرا دیا تھا۔۔ وہ اب کسی کے خوابوں کی ملکہ بننے کے قابل نہیں تھی؟؟؟
اس حیوان نے اس کا سب کچھ اس سے چھین لیا تھا