آہ! وہ لفظوں سے انسانوں کے تراشنے کے فن سے شناساسی قلم کا
بڑی بڑی غلافی گہری گہری آنکھوں والی
سچ اور جھوٹ کو سمجھنے کی جستجو میں
اپنے لفظوں میں سچائی کا اَمرت بھرنے کی لگن میں
سچ کو ڈھونڈتی بہت دور سے نکل آئی
ایک کے بعد ایک لوگ اس کی زندگی میں آنے لگے
اور اس کے اپنے گھر سے فاصلے بھی بڑھتے جانے لگے
وہ گھر کی چار دیواری سے نکل کر شہرت کے کینوس پر نمودار ہوئی
ہر طرف اُس کی فکر کے ڈنکے بجنے لگے
کچھ مہربان اُس پر اپنی جان چھڑکنے لگے
راستے بے شمار راستے ہر طرف بن گئے
وہ سرحدوں سے پرے فضاؤں میں اُڑنے لگی
ہر سُو اُس کی فکری پرواز بلند سے بلند ہوتی رہی
وہ سچائی کی تلاش میں سب اپنے پَرائے بھولتی سی گئی
سارا جہاں ہے میرا، سارے جہاں کی میں ہوں
بس ہر دم وہ سب سے یہ کہتی رہی
وہ ہر دل کی دھڑکن بنتی رہی۔۔۔وہ لفظوں سطروں کی کاغذ، قلم سے جڑتی گئی
کئی ہمدم اُس کے نزدیک آئے
راستوں کو منزل بنانے کے گر بھی سکھائے
اُسے کیا خبر تھی، اُس کے تخیل کی پرواز کہاں تھی
وہ تو لکھتی رہی سب سے ملتی رہی، آگے بڑھتی رہی
دوستوں کے جمگھٹوں میں کتنے دشمن چھپے تھے اُسے کیا خبر تھی
وہ تو چھلکتا پیار تھی، بہار تھی، اسرار تھی۔۔۔کتنے ہی لوگوں نے اُس راز کو جاننا چاہا
جو اُس کے دل میں گھاؤ کی طرح گہرا ہوتا گیا
جو درداُس کے لفظوں میں بہتارہا۔۔۔پر کوئی بھی نہ جان سکتا تھا
وہ دُکھ جو ممتا اور ماں کا دُکھ تھا۔۔۔ایک پجاری اور پجارن کی چاہ کا درد تھا
پجارن پجاری سے جدا ہوتی رہی۔۔۔پجاری پجارن سے دور ہٹتا گیا
اس سےپہلے کہ کوئی راز کوئی غم درد دُنیا پہ آشکار ہوتا
وہ پھولوں کے نگر سے کانٹوں کی ڈگر سے ہوتی ہوئی
سرسبز وادیوں میں اپنے خوابوں کےشہر میں جابسی
اور پھر اِک روز کسی ظالم کسی رقیب روسیا نے
کسی انجانے راز کے خوف سے اپنی رقابت کے جوش سے
اُس حسینہ کی شہرت ومقبولیت کے روگ سے
اس کے لبوں سے لفظوں کو چرانے کا فیصلہ کرلیا
وہ اپنے ہی خیالوں میں مگن،اپنی فکر کی لہراتی ہوئی پھبن میں
اڑتی چلی جارہی تھی کہ موت نے اُسے جالیا
وہ امر ہوگئی!۔۔۔وہ اپنے ہر راز کے ساتھ کفن میں سوگئی
پر ہے وہ اب بھی زندہ
اُس کے خیالات وفکر کی خوشبو اب بھی ہر سُو بکھری ہوئی ہے
کہ وہ عورت نہیں ہے صرف عورت نہیں اِک قلم کارتھی
سو زندہ ہے وہ اپنے افکار میں اپنے اشعار میں
وہ تو زندہ رہے گی کہ وہ تو قلم کار تھی
نادر کاکوروی اور آئرلینڈی شاعر تھامس مور کی نظم نگاری کا تقابلی مطالعہ
نادؔر کاکوروی اردو کے ممتاز شاعر اور تھامس مور آئرلینڈ کے انگریزی زبان کے شاعر ہیں، دونوں شعرا کی شاعری...