مس سونیا دو دن سے مس ماہم نہیں آرہی کل اتنی امپورٹنٹ میٹنگ تھی پر وہ نہیں آئی۔۔۔آپکو وجہ بتائی تھی کوئی اپنے نہ آنے کی ۔۔۔؟؟ولید نے سوالیہ نظروں سے سونیا کو دیکھا ۔۔۔
نہیں سر مجھے نہیں بتایا۔۔میں نے اسے کال کی تھی ۔۔۔ پراسکا نمبر بند آرہا تھا ۔۔۔میں تو خود پریشان ہو سر وہ کبھی بھی چھٹی نہیں کرتی اور اب وہ دو دن سے نہیں آرہی ۔۔۔سونیا فکرمندی سے بولی ۔۔۔
چلے ٹھیک ہیں کوئی پرابلم ہوگئی ہو گی اسلیے وہ نہیں آئی۔۔۔ولید نے بظاہر لاپروائی سے کہا ۔۔۔
جی سر ۔۔۔
سونیا کے جانے کے بعد ولید ماہم کے بارے میں سوچ نے لگا۔۔۔خود کو یقین بھی دلارہا تھاکہ وہ شادی شدہ ہے اسکے بچے بھی ہے ۔۔۔مجھے اسے یاد نہیں کرنا ۔۔پر پھر بھی اسکا خیال نہیں جاتا تھا۔۔۔ہر پل اسے بس ایک ہی انسان کا خیال رہتا تھا اور وہ تھی ماہم ۔۔۔کتنے تھوڑے عرصے میں ماہم نے اسکے دل و دماغ پر قبضہ کرلیا تھا ۔۔۔خود کو اسکی یادوں سے دور رکھنے کے لیے ٹیبل سے فائل اٹھائی اور اسے پڑھنا شروع کر دیا ۔۔۔
*********
ہیلو۔۔!!!کہا بزی ہو یار کل سے تم سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہو تم میرا فون نہیں اٹھا رہے ۔۔۔کال اٹینڈ ہوتے ہی ولید نے بولنا شروع کر دیا تھا۔۔۔۔
یار میں بزی تھا۔۔۔
کہا بزی تھے جو تم میری کال اٹینڈ نہیں کر رہے تھے ۔۔؟؟ولید بظاہر ناراضگی سے بولا ۔۔
یار خالو کی ڈیتھ ہوگئی ہے۔۔۔عمار اداسی سے بولا ۔۔۔
خالو۔۔۔؟؟تمہارا مطلب ہے اسما کے ابو ۔۔؟؟
ہاں اسما کے ابو ۔۔۔
بہت افسوس ہوا ۔۔۔اللّه پاک انھے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔۔۔۔
اچھا پر تمہے کیسے پتا چلا۔۔؟؟ تمہارا تو ان سے رابطہ ہی نہیں تھا ۔۔۔ولید نے سوچتے ہوۓ کہا۔۔۔
یہ ساری باتیں تمہے مل کر بتاؤ گا فلحال فون پر نہیں بتا سکتا ۔۔۔
اچھا تم ایسا کرو مجھے ایڈریس سینڈ کرو میں آتا ہو وہی ۔۔۔
ٹھیک ہے میں کرتا ہو۔۔۔اللّه حافظ ۔۔
**********
یار عمار بس کرو کب سے تم رو رہے ہو ۔۔۔ولید اسے کافی دیر سے دلاسہ دے رہا تھا ۔۔۔۔
ولید تم جانتے ہونا میں اسے کتنا بورابھلا کہتا تھا ۔۔۔میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اسما جو کر رہی تھی اسکی وجہ مجبوری بھی تو ہو سکتی تھی ۔۔میں بس یہی سوچتا رہا ہے کہ اس نے مجھے دھوکہ دیا ہے ۔۔۔میرے ساتھ بے وفائی کی ہے۔۔۔میں اسکی آنکھیں ہی نہیں پڑھ پایا ۔۔۔۔ایسی محبت نہیں ہوتی۔۔۔ جو میں نے اسما سے کی تھی محبت تو وہ ہے جو اسما نے مجھ سے کی تھی۔۔وہ چاہتی تھی میں اس سے نفرت کرو۔۔۔اور دیکھوں میں پیچھلے پانچ سال سے اس سے نفرت کرتا رہا ۔۔۔۔عمار کا حلق خشک ہو چکا تھا ۔۔۔
عمار تمہارا اس میں کوئی قصور نہیں ہے کوئی بھی تمہاری جگہ ہوتا تو وہ بھی یہی کرتا۔۔اب وقت بدل گیا ہے۔۔حالت بدل گئے ہیں ۔۔اسما جا چکی ہے اب تم بھی اپنی زندگی میں آگے بڑھو ۔۔۔کب تک ایسے رہو گئے ۔۔۔؟؟ولید اسکے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اسے سمجھا رہا تھا ۔۔۔۔
میں کوشش کرو گا ۔۔۔۔عمار نے یقین دہانی کرائی۔۔۔
چلو اٹھو تمہے امی سے ملواؤ ۔۔۔
نہیں عمار دیر ہوجاۓ گی پھر کبھی سہی ۔۔۔ولید نے معذرت کرتے ہوئے کہا ۔۔۔
کچھ نہیں ہوتا وہ اکثر تمہارا پوچھتی ہے اس بہانے میری خالہ سے بھی مل لینا ۔۔۔
اچھا چلو جیسے تمہاری مرضی ۔۔۔
********
اسلام علیکم ۔۔!!ولید نے ادب سے سلام کیا ۔۔
وعلیکم السلام ۔۔۔!!جیتے رہو ۔۔۔۔
کیسی ہے آپ ۔۔۔؟؟ولید نے پروین اور عابدہ کا حال پوچھا ۔۔۔
ٹھیک ہیں بیٹا ۔۔۔تم کیسے ہو ۔۔؟؟
میں بھی ٹھیک ہو ۔۔انکل کا سن کر بہت افسوس ہوا ۔۔۔بس اللّه کی یہی مرضی تھی ۔۔ولید نے اداسی سے کہا ۔۔۔
ہاں بیٹا ساری زندگی اسی کی مرضی سمجھ کر تو چپ بیٹھی ہو ۔۔پروین مایوسی سے بولی ۔۔۔
پروین ایسا نہیں کہتے ۔۔اللّه پے بھروسہ رکھو سب ٹھیک ہو جاۓ گا ۔۔۔
عابدہ میری زندگی میں کچھ ٹھیک نہیں ہوگا ۔۔۔پروین روتے ہوئے بولی ۔۔۔
ولید ان دونوں کی خاموشی سے باتیں سن رہا تھا جب اسکی نظر ماہم پر پڑی ۔۔۔پہلے لگا کے نظر کا دھوکہ ہے ۔۔۔وہ اسے زیادہ یاد کرتا ہے اسلیے ہر جگہ وہی نظر آتی ہے ۔۔۔لیکن جب پروین نے اسے آواز دی تو ولید چونکا ۔۔۔
ماہم دیکھو عمار کا دوست آیا ہے ۔۔۔ولید کو دیکھ کر تو ماہم بھی حیران رہ گئی کہ وہ اس کے گھر ۔۔۔
سر آپ یہاں۔۔۔؟؟ماہم نا سمجھی سے پوچھا ۔۔؟؟؟
جی وہ میں عمار کے لیے آیا تھا مجھے نہیں پتا تھا کہ آپ یہاں ہوگی ۔۔۔ولید نے وضاحت دی ۔۔۔
سر یہ میرا گھر ہے اور میں عمار بھائی کی خالہ کی بیٹی ہو ۔۔۔
ایم سوری مجھے نہیں پتا تھا۔۔۔آپ کے ابو کی ڈیتھ کا ورنہ میں اسی دن آجاتا۔۔مجھے بہت افسوس ہوا ۔۔۔
کوئی بات نہیں سر ۔۔۔میں اللّه کا حکم سمجھ کر اب ہر حقیقت کو تسلیم کر لیتی ہو ۔۔۔ماہم نے صاف گوئی سے کام لیا ۔۔۔
میں چلتا ہوں اب دیر ہو رہی ہے ۔۔آپ سے مل کے اچھا لگا ولید پروین کو مخاطب کرتے ہوئے بولا ۔۔۔
مجھے بھی اچھا لگا۔۔۔خوش رہو پروین نے ولید کو سر پے پیار دیتے ہوئے کہا ۔۔۔
ولید واپس جانے کے لیے مڑا جب اسکے کانوں سے ایک آواز ٹکرائی ۔۔۔
ماما دیکھے ارمان بھائی مجھے مار رہے ہیں ۔۔۔آیت روتے ہوئے بتا رہی تھی ۔۔۔
کہا ہے ارمان بولا کر لائیں ۔۔۔
ماہم کو آیت سے بات کرتے دیکھ کر ولید کے قدم وہی جم گئے ۔۔۔
ولید کیا ہوا ۔۔۔؟؟عمار نے اسے ایک دم روکتے دیکھ کر نا سمجھی سے پوچھا ۔۔۔
عمار کی آواز پر وہ چونکا ۔۔۔نہیں کچھ نہیں چلو چلے ۔۔۔
عمار ایک بات پوچھو اگر تمہے بورانالگے ۔۔؟؟
نہیں ولید تمہاری کبھی کوئی بات بوری لگی ہے جو اب لگے گی بولوں کیا بات ہے ۔۔۔؟؟
مس ماہم کے شوہر نہیں نظر آئے ۔۔۔؟؟ولید نے جھجکتے ہوۓ پوچھا ۔۔۔
ارے ولید تم بھی نا کبھی کبھی بچوں جیسی باتیں کرتے ہو ۔۔
کیا مطلب میں سمجھا نہیں ۔۔۔ولید نے سوالیہ نظروں سے عمار کو دیکھا ۔۔۔
ارے بہی مطلب یہ کہ اس نے تو ابھی تک شادی نہیں کی ۔۔۔
پر وہ بچی ماہم کو ماما کہہ رہی تھی ۔۔۔
وہ بچی اسما کی ہے ۔۔اور اسما کے بچے گڑیا کو میرا مطلب ہے ماہم کو ماما ہی بولتے ہیں وہ نہیں جانتے کہ ماہم انکی ماں نہیں بلکہ خالہ ہے ۔۔اور ماہم بھی یہ نہیں چاہتی کے انھے یہ بات پتا چلے ۔۔۔عمار نے تفصیل سے بتایا ۔۔۔
اور عمار کی بات پر ولید کے اندر ایک خوشی کی لہر دوڑی ۔۔اور نا چاہتے ہوۓ بھی اسکے ہونٹوں پے مسکراہٹ پھیل گی ۔۔۔
کیا ہوا تم مسکرا کیوں رہے ہو ۔۔۔
کچھ نہیں بس ایسے ہی۔۔۔اچھا اب میں چلتا ہو پھر ملاقات ہوگی ۔۔۔۔ولید گڑبڑا کر بولا ۔۔
پروین تمہاری عدت پوری ہو چکی ہیں۔۔۔ چلو اب ہمارے ساتھ ۔۔ میں تمہے یہاں اور نہیں رہنے دو گی ۔۔۔
عابدہ میں اس گھر کو چھوڑ کر نہیں جاؤ گی ۔۔۔یہاں میری بچی کی بہت سی یادیں ہیں ۔۔۔اور عابد کے ساتھ بھی تو میں نے ساری زندگی اسی گھر میں گزاری ہے ۔۔۔میں نہیں جاؤں گی کہی بھی۔۔۔پروین نے صاف انکار کردیا ۔۔۔
یادیں ہمارے دل میں ہوتی ہیں ۔۔۔تم مجھے یہ بتاؤ اگر تم گھر سے باہر نکلو گی تو کیا بھول جاؤ گی اسما اور عابد بھائی کو ۔۔۔نہیں نہ ۔۔۔تو پھر خود یہاں اکیلے کیسے رہو گی ۔۔۔اپنا نہیں تو ماہم کا ہی سوچو وہ جوان ہے اوپر سے دو چھوٹے بچے ۔۔۔پہلے کی بات اور تھی عابد بھائی بیمار ضرور تھے پر کوئی مرد تو تھا ہی نہ گھر ۔۔۔پراب یہاں رہنا ٹھیک نہیں ہے ۔۔۔
پر عابدہ ۔۔۔اس سے پہلے پروین کچھ کہتی عمار فوراً بولا ۔۔۔
خالہ میں پہلے ہی آپ سے بہت شرمندہ ہومیری وجہ سے آپ دونوں بہنں مل نہیں سکی ۔۔۔پر اب میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ آپ لوگ ہمارے ساتھ رہیں ۔۔۔
ٹھیک ہے پر کچھ دن تک ہم جاۓ گئے تمہارے ساتھ ۔۔۔
تھنکس خالہ ۔۔۔عمار خوش ہوتے ہوئے بولا ۔۔۔
انکل ہمیں آئس کریم کھلانے لے چلے ۔۔۔آیت اور ارمان نے اسکے قریب جا کر کہا ۔۔۔
جب سے عمار ماہم کے گھر آنا شروع ہوا تھا ۔۔۔آیت اور ارمان کے لیے کافی چیزیں لاتا تھا ۔۔۔عمار نے انھے اتنا پیار دیا تھا کہ اب وہ بلا جھجک ہر بات کہہ دیتے تھے ۔۔۔
ضرور میں اپنے بچوں کو لے کر جاؤں گا پر پہلے میری ایک بات مانو گئے ۔۔۔
کونسی بات ۔۔۔دونوں نے نا سمجھی سے عمار کو دیکھا ۔۔۔
آپ دونوں مجھے پاپا کہے گئے ۔۔۔
عمار کی بات پر عابدہ اور پروین نے حیرانگی سے ایک دوسرے کو دیکھا ۔۔۔
ٹھیک ہے پاپا۔۔۔دونوں عمار کے گلے لگتے ہوئے بولے ۔۔۔
چلو چلے ۔۔۔امی ہم آتے ہیں ۔۔۔عمار بتاتے ہوۓ انھے اپنے ساتھ لے گیا ۔۔۔۔
**********
گرہ لگائیں۔ کیا ہے عشق تو اعلان کیوں نہیں کرتے
وھاٹس ایپ گروپ: دیــــــــارمیـــــــــــر سلسلہ : گـــــــرہ لـــــــگائیں تاریخ : 17/9/024 مصرع نمبر: 295 کیا ہے عشق تو اعلان کیوں...