ڈاکٹر صاحب ماہم کیسی ہے ؟؟آج پہلی مرتبہ ولید نے ماہم کے نام کے ساتھ مس نہیں لگایا تھا ۔۔۔
جی اب وہ خطرے سے باہر ہے انھے کچھ دن سے بخار ہے جس کی وجہ انھے کافی کمزوری ہوگئی ہے اور اسی وجہ سے وہ بیہوش بھی ہوئی تھی۔۔۔
ولید نے اللّه کا شکر ادا کیا ۔۔۔
ہم مل سکتے ہیں ۔۔؟؟
جی بلکل آپ مل سکتے ہیں ۔۔۔
صباء اور سونیا بھی ولید کے ساتھ اندر گئی ۔۔۔
ماہم نا سمجھی سے ادھر اُدھر دیکھ رہی تھی ۔۔۔
کیسا فیل کر رہی ہو ؟؟؟صباء نے ماہم کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کے پوچھا ۔۔۔۔
ٹھیک ہو ۔۔۔ماہم نے مختصر جواب دیا ۔۔۔
ولید اسے بس دور سے کھڑا دیکھ رہا تھا ۔۔اسے ماہم کے ساتھ اپنا رویہ یاد آیا ۔۔۔
ماہم نے نظر گھوماکر دیکھا تو ولید سامنے کھڑا اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔۔۔
سر آپ ۔۔؟؟ماہم فوراً اٹھ کر بیٹھ گئی ۔۔۔
مس ماہم آپ پلیز آرام کرے ۔۔۔ولید اسکے قریب آکر بولا ۔۔۔
ماہم تمہے سر ولید ہی ہوسپٹل لے کر آئے ہیں ۔۔۔سر تو اتنا پریشان ہوگے تھے ۔۔۔۔اور ہم بھی ۔۔۔سونیا نے اداسی سے کہا ۔۔۔
شکریہ سر ۔۔۔ماہم نے نظریں جھوکا کر کہا ۔۔۔
کوئی بات نہیں یہ میرا فرض تھا آپ ہمارے آفس میں کام کرتی ہے اور ہمارا فرض ہیں آپکا خیال رکھنا ۔۔۔ولید شرمندھ بھی تھا کہ اسے ماہم پے اتنا غصہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔۔۔۔
اچھا اب ہم آپکو گھر چھوڑ دیتے ہیں۔۔اور آپ دو دن آفس نہیں آئے گی ۔۔۔آپ ریسٹ کرے ۔۔۔
نہیں سر میں ٹھیک ہو ۔۔۔
کہا نہ آپ آفس نہیں آئے گی ۔۔۔ولید نے اب کی بار سنجیدگی سے کہا ۔۔۔
ماہم خاموش ہوگئی ۔۔۔
چلیں۔۔۔؟؟
جی سر چلے ۔۔۔صباء اور سونیا تو خوش تھیں کہ ولید کے ساتھ جانے کا موقع ملے گا ۔۔۔
سر پلیز مجھے آپ رکشے پر بھیج دے ۔۔۔۔ماہم نے التجا کی ۔۔۔؟؟
لیکن ۔۔۔ اس سے پہلے کے ولید کچھ کہتا ماہم فوراً بولی ۔۔۔۔
پلیز سر ۔۔۔ماہم کی آنکھوں میں ایک عجیب سی التجا تھی ۔۔۔
اوکے چلے ۔۔۔ولید سمجھ گیا تھاکہ کوئی وجہ ہے جو انکے ساتھ جانا نہیں چاہتی ۔۔۔
**********
عمار تم پریشان مت ہو ۔۔۔دیکھوں میں تمہارے ابو کو لے کر جاؤ گی وہ عابد بھائی کو مانا لے گئے ۔۔۔
امی پلیز اب آپ نے اس ٹوپک پر کوئی بات نہیں کرنی ۔۔۔مجھےاکیلا چھوڑ دے ۔۔۔
بیٹا ۔۔۔۔عابدہ جانتی تھی کہ عمار کو بہت تکلیف ہوئی ہے اسما کہ انکار پر ۔۔۔
امی پلیز چلی جاۓ میرے کمرے سے ابھی کوئی بات نہیں کرنی ۔۔۔عمار کا لہجہ غصہ سے بھرا ہوا تھا۔۔۔
عابدہ روتے ہوئے کمرے سے چلی گئی ۔۔۔۔
عمار نے غصہ میں کمرے کی ہر چیز زمین بوس کر دی تھی ۔۔۔۔اور جب تھک گیا تو فرش پر ہی بیٹھ گیا اور زارو قطار رونا شرو ع کر دیا ۔۔۔۔
تم نے اچھا نہیں کیا میرے ساتھ اسما۔۔۔میری خوشیاں مجھ سے چھن لی تم نے ۔۔۔۔میں ایک بلند ہوصلے والا لڑکا تمہاری وجہ سے ٹوٹ پھوٹ گیا۔۔۔تمہے عزت دی تمہارے ساتھ زندگی گزارنے کے خواب دیکھے اور تم نے۔۔۔تم نے کتنی آسانی سے کہہ دیا تم مجھ سے پیار نہیں کرتی ۔۔۔یاد رکھنا تم کبھی خوش نہیں رہوگی جیسے میں تڑپ رہا ہو تم بھی ایسے ہی تڑپو گی ۔۔۔ تم نے میری محبت کا مذاق اڑایا ہے ۔۔۔۔تمہے تو اللّه بھی معاف نہیں کرے گا ۔۔۔۔عمار چیخ رہا تھا ۔۔۔
*******
ماہم رکشے میں بیٹھنے لگی جب ولید نے اسے اپنی طرف متوجہ کیا ۔۔۔۔
آئی ایم سوری مس ماہم مجھے آج آپ پے غصہ نہیں کرنا چاہئے تھا میں نے آج تک کسی کوکچھ نہیں کہا پتا نہیں آج کیسے اتنا غصہ آگیا ۔۔۔آئی ایم ریلی سوری میں نہیں جانتا تھا کہ آپ اپنی طبیعت کی وجہ سے کل ای میل نہیں کر سکی ۔۔۔۔میں بہت شرمندہ ہو ۔۔۔
سر آپ میرے مالک اور میں آپ کی ملازم ہو اور آپ مجھ پر غصہ کرنے کا پورا اختیار رکھتے ہیں ۔۔۔بس آپ مجھے نوکری سے مت نکلنا۔۔۔
نہیں نہیں کبھی بھی نہیں میں آپ کو کیوں نکالو گا آپ تو بہت اچھی ہے میں نوکری سے کیسے نکال سکتا ہو آپ بےفکر رہے ۔۔۔۔
سر میں جاؤ دیر ہو رہی ہے ۔۔۔
جی جی جائے۔۔۔
آج پہلی بار اسں نے ماہم کے لیے کچھ الگ محسوس کیا تھا ۔۔۔
********
پروین یہ لو اسما کے نکاح کا جوڑا ۔۔۔کوثر نے اسکے ہاتھ میں دے کر کہا ۔۔۔
شکریہ ۔۔۔پروین جوڑے کو دیکھ کر بولی۔۔اور دل میں یہ سوچ رہی تھی کہ یہ جوڑا وہ عابدہ سے لینا چاہتی تھی پر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔۔۔
ویسے میرا ایک ہی بیٹا تھا اتنے ارمان تھے اسکی شادی کے مہینہ پہلے سے ہی ڈھولکی رکھو گی۔۔ دنیا دیکھے گی ایسی شادی کرو گی۔۔۔۔پر تمہاری بیٹی کو اتنی جلدی تھی کہ میرے بچے کو اپنی خوشیوں کی قربانی دینی پڑی۔۔۔ہاے قسمت۔۔۔دو دن سے پروین کو باتیں سنانے کا کوثر کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی تھی ۔۔۔
میں یہ اسما کو دے کر آتی ہو ۔۔۔
ہاں جاؤ۔۔۔ مولوی صاحب آنے والے ہے یہ نہ ہو بی بی تیار ہی نہ ہوئی ہو ۔۔۔
جی اچھا۔۔۔پروین کہتے ہوئے اسما کے کمرے کی طرف موڑ گئی ۔۔۔
**********
ارم اسما کو تیار کر رہی تھی ۔۔۔جو ایک عام سے لال جوڑے میں اس قدر حسین لگ رہی تھی کہ کوئی بھی ایک نظر اسے دیکھ لیتا تو دیکھتا ہی رہ جاتا ۔۔۔۔
بہت پیاری لگ رہی ہو۔۔۔۔ تم اسما کس قدر خوب صورت ہو۔۔۔۔ارم اسکی دل کھول کر تعریف کر رہی تھی ۔۔۔
اور اسما کو لگ رہا تھا کسی نے اسے کفن پہنا دیا ہے اب تو بس جنازہ پڑھ نے والو ں کا انتظار ہے ۔۔۔
اسما۔۔۔۔؟؟
ارم کی آواز پر اسما چونکی۔۔۔
ہمم۔۔۔۔
میں جانتی ہو تمہارے ساتھ بہت غلط ہوا ہے بھائی کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔۔پر دیکھنا بھائی تمہے خوش رکھے گئے ۔۔جب تم انکے ساتھ رہو گئی تو وہ شراب نوشی کرنا بھی چھوڑ دیں گے ۔۔۔
جاؤ دیکھوں مولوی صاحب آگے۔۔؟؟اسما نے اسکی بات کا کوئی جواب نہیں دیا ۔۔۔
اچھا میں دیکھتی ہو ۔۔۔
اسما چاہتی تھی ایک بار عمار آجاۓ آخری بار وہ اسے دیکھ لے ۔۔۔۔پر جانتی تھی عمار کبھی نہیں آئے گا ۔۔۔۔
*********
گڑیا یہ کیا کر رہی ہو ہاتھ ہٹاؤ میرے پاؤں سے ۔۔۔۔
نہیں آپا مجھے معاف کر دو خدا کے لیے مجھے معاف کر دو آج جو کچھ بھی ہو رہا ہے سب میرا قصور ہے پلیز معاف کر دو ۔۔۔گڑیا اسے کے پیرو میں بیٹھ کر معافی مانگ رہی تھی ۔۔۔
تم پاگل تو نہیں ہوگی تم نے کچھ نہیں کیا اور میں خوش ہو ۔۔۔تم اگر ایسا کرو گی تم میں نے تم سے بات نہیں کرنی ۔۔۔
آپا مت کرو بات میں اس قابل بھی نہیں ہو کہ تم مجھ سےبات کرو ۔۔۔آپا ابھی بھی وقت ہے انکار کر دو میں کر لو گی شادی راحیل سے پر تم اپنی زندگی مت خراب کرو دیکھو عمار بھائی تم سے کتنا پیار کرتے ہیں ۔۔وہ تمہے بہت خوش رکھے گئے ۔۔۔۔
پر میں تم سے پیار کرتی ہو اور تمہے خوش دیکھنا چاہتی ہو ۔۔۔
میں تمہے راحیل کے ساتھ دیکھ کر کیسے خوش ہو سکتی ہو ۔۔۔رونے سے گڑیا کی آواز حلق میں ہی اٹک رہی تھی ۔۔۔
یہ مجھے نہیں پتا ۔۔۔میں نے بہت مشکل سے خود کو تیار کیا اس سب کے لیے ۔۔۔پلیز تم عمار کا نام اب میرے سامنے مت لینا ۔۔۔۔اسما کی آواز میں التجا تھی ۔۔۔
گڑیا ۔۔۔اسما پر چادر دو مولوی صاحب اندر آرہے ہیں ۔۔۔
دونوں نے چونک کر ارم کو دیکھا۔۔۔۔
دے دو چادر گڑیا مجھ پر۔۔۔ جنازہ پڑھانے کا وقت ہوگیا ہے ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نکاح شروع کرے مولوی صاحب۔۔۔
جی پہلے لڑکی کی رضا مندی معلوم کر لی جائےتو ۔۔۔
اسے کوئی اعتراض نہیں ہے آپ شروع کرے ۔۔۔عابد نے سپاٹ لہجے میں کہا ۔۔۔۔
جی اچھا ۔۔۔
اسماعابد ولد محمّدعابد آپکو راحیل امجد ولد محمد امجد پانچ ہزار سیکاراج میں قبول ہے ۔۔۔
اسما بے سود بیٹھی ہوئی تھی ۔۔جیسے اسے مولوی صاحب کے الفاظ کی سمجھ ہی آئی ہو ۔۔۔
مولوی صاحب نے پھر وہی الفاظ دہرائے ۔۔۔۔
اسما مولوی صاحب کچھ پوچھ رہے ہیں جواب دو ۔۔۔عابد دھاڑا ۔۔۔
قبول ہے ۔۔۔۔اسما کے الفاظ اٹک رہے تھے ۔۔۔اسکا دماغ اس پل صرف عمار کو سوچ رہا تھا۔۔۔شدت سے دل چاہ رہا تھا کہ ابھی عمار آجاے اور یہ نکاح راحیل کے بجائے عمار سے ہو جاۓ ۔۔۔
نکاح کے ساتھ ہی اسما کی رخصتی کر دی گئی تھی۔۔۔۔
اسماکو راحیل کے کمر ے میں بیٹھایاگیا تھا ۔۔۔۔اور اب وہ زندہ لاش کی طرح بیڈ پر بیٹھی تھی ۔۔۔اسے کے دل میں ابھی تک عمار کا خیال تھا اسکی آنکھوں کے خواب کیسے بےدردی سے نوچے گئے تھے ۔۔بہن کے لیے قربانی دے تو چکی تھی پر راحیل کے ساتھ ایک کمرے میں رہنا بہت مشکل تھا۔۔۔اسنے تو ہمیشہ اپنے ہمسفرکے طور پر عمار کو دیکھا تھا پر اب تو راحیل کے ساتھ ہی اسکو اپنی ساری زندگی گزارنی تھی۔۔۔ابھی وہ سوچ ہی رہی تھی کہ راحیل کمرے میں داخل ہوا ۔۔۔
راحیل لڑ کھڑاتا ہوا بیڈ کے قریب پہنچا۔۔۔راحیل کو نشے میں دھت دیکھ کر اسما ڈر کر اس سے دور ہوئی ۔۔۔۔
راحیل نے اسے خود سے دور ہوتے دیکھا تو فوراً اسکا ہاتھ پکڑ لیا ۔۔۔
چھوڑو میرا ہاتھ ۔۔۔
ارے ایسے کیسے چھوڑ دو ۔۔۔اس دن بڑا کہہ رہی تھی کہ مجھے شادی کرنی ہے راحیل سے۔۔۔ اور تم نے ہی مجھے چھت پے بلایا۔۔۔اچھا بھالا تمہاری بہن کو میں نے پھسایا تھا پر تم بیچ میں آگئی۔۔۔
اپنی بکواس بند کرو تم جیسے گھٹیا آدمی سے میں اپنی بہن کی شادی کبھی نہیں ہونے دیتی چاہے مجھے اپنی جان ہی کیوں نہ دینا پڑتی۔۔۔ تم سے شادی کرنا کونسا مشکل تھامیرے لئے۔۔۔۔
میرے آگے زبان چلاتی ہو بے حیا عورت ۔۔۔۔راحیل نے ایک زور دار تھپڑ اسما کو دے مارا ۔۔۔
اب میں تمہے بتاؤ گا میں کتنا گھٹیا ہو ۔۔۔راحیل نے اسکو بالوں سے پکڑ لیا ۔۔۔۔
چھوڑو راحیل مجھے۔۔۔ اسما درد سے کرہ رہی تھی۔۔۔
اب نہیں چھوڑو گا ۔۔۔اور آیندہ مجھے گھٹیا کہنے سے پہلے ہزار بار سوچو گی ۔۔۔
راحیل نے اسے بیڈ پے دھکا دیا ۔۔۔
پلیز مجھے معاف کر دو راحیل خدا کے لیے مجھ سے دور ہٹاؤ ۔۔۔۔اسماکا خوف سے برا حال تھا ۔۔۔
آج کی رات اسما پہ بہت بھاری پڑی تھی۔۔۔۔راحیل سو چکا تھا اور اسما ساری رات روتی بلکتی رہی ۔۔۔۔
آج ساری رات صرف اسکا اپنے رب سے ایک ہی سوال تھا ۔۔۔یا اللّه میں نے ایسا کیا گناہ کیا جسکی مجھے یہ سزا ملی ۔۔۔۔
********
گرہ لگائیں۔ کیا ہے عشق تو اعلان کیوں نہیں کرتے
وھاٹس ایپ گروپ: دیــــــــارمیـــــــــــر سلسلہ : گـــــــرہ لـــــــگائیں تاریخ : 17/9/024 مصرع نمبر: 295 کیا ہے عشق تو اعلان کیوں...