جولائی کا آخری ہفتہ تھا ۔۔ہمیشہ کی طرح آج بھی اسے دیر ہوگئی تھی ۔۔خود کو کوستے ہوۓ وہ سڑک پر تیز رفتاری سے چل رہی تھی ۔۔۔
آفس پہنچی تو سب اپنے اپنے کام میں بزی تھے ۔۔۔وہ بھی جلدی سے اپنے کیبن میں بیٹھ گئی ۔۔۔
صباء کی نظر اس پر پڑی جو اپنا بیگ ٹیبل پر رکھ رہی تھی ۔۔۔
آج پھر تم لیٹ آئی ہوں؟؟صباء نے اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔۔۔
ہاں رکشے کا کرایہ نہیں تھا اسلیے پیدل آئی ہوں ۔۔وہ افسردگی سے بولی۔۔۔
ماہم یار ایسا کیوں کرتی ہو کچھ پیسے خود کے لیے بھی بچا لیا کرو ۔۔تا کہ تمہے پیدل نہ آنا پڑے ۔۔۔
ماہم کسی سے بھی زیادہ بات نہیں کرتی تھی صرف ایک صباء ہی تھی جس سے وہ تھوڑی بہت بات کر لیتی تھی ۔۔۔
صباء کچھ چیزیں گھر کے لیے لینی تھی ۔۔ اسلیے پیسے ختم ہوگئے ۔۔۔ اور تم جانتی هو مہینے کا آخر ہے اتنی تنخواہ تو ہے نہیں جس کو میں سمبھال کے رکھ سکو اگلے ماہ آنے تک ۔۔ماہم نے بہت دکھ سے کہا ۔۔
اچھا تم پریشان مت ہو اللّه بہتر کرے گا ۔۔صباء نے یقین دلایا ۔
پتا نہیں کبھی میرے لیے بھی کچھ بہتر ہوگا ۔۔۔
ہوگا ضرور ہوگا تم یقین رکھو ۔۔اور ہاں سر تمہارا پوچھ رہے تھے۔۔ جاؤں بات سن لو ۔۔۔صباء نے آگاہ کیا ۔۔
چلو میں بات سن کے آتی ہو ۔۔ماہم اٹھ کر انکے روم کی طرف بڑھ گئی ۔۔
*********
آپا کہا ہو تم ۔۔۔؟؟آپا ۔۔آپا ۔۔وہ کب سے چیخ چیخ کر آپا کو ڈھونڈ رہی تھی ۔۔
کیا بات ہے گڑیا کیوں چیخ رہی ہوں اسما کچن سے نکلتے ہوۓ بولی ۔۔
آپا میرا رزلٹ آگیا وہ چیخ کر بولی ۔۔۔
آہستہ بولو اگر بابا نے تمہاری اتنی اونچی آواز سن لی تو پتا ہے نہ کتناغصہ ہوگئے ۔۔۔اسما نے سمجھایا ۔۔۔
آپا ابا گھر نہیں ہے تم پریشان مت ہو ۔۔
اچھا بتاؤ کیسا آیا رزلٹ ۔۔۔؟؟
آپا میں میٹرک میں بہت ہی اچھے نمبرزمیں پاس ہوگئی ہو ۔۔گڑیا آج بہت خوش تھی ..
سچ میں ۔۔؟؟اسما نے بے یقینی سے پوچھا ۔۔
ہاں آپا سچ کہہ رہی ہو اور تمہے پتا میرا وظیفہ بھی لگے گا۔۔۔
اسما نے اُسکی بات سن کر گڑیا کو گلے لگا لیا ۔۔۔میں جانتی تھی میری گڑیا بہت اچھے نمبرز میں پاس ہوگی ۔۔تم نے محنت ہی جو اتنی کی تھی ۔۔اسما نے اُسکی پیشانی کو چوما ۔۔
چلو اب جلدی سے ہاتھ منہ دھو میں کھانا لاتی ہو ۔۔
جی آپا ابھی آئی ۔۔۔
********
سر میں اندر آجاؤ ۔۔۔؟؟ماہم نے اجازت چاہی ۔۔
ہاں آجاؤ ۔۔۔
سر میٹنگ میں گئے ہیں۔۔انکے سیکرٹری نے بتایا ۔۔۔
جی زیشان صاحب میں پھر آجاؤ گی ۔۔۔ ماہم واپس مڑنے لگی ۔۔۔جب پیچھے سے زیشان نے آواز دی ۔۔
مس ماہم آپ آج پھر لیٹ آئی ہے ۔۔۔؟؟
جی زیشان صاحب وہ گھر میں تھوڑا کام تھا اسلیے ۔۔۔ماہم نے جھجکتے ہوۓ کہا ۔۔
ایک تو پتا نہیں سر نے آپکو کیوں رکھ لیا ہے۔۔ نہ ہی آپ زیادہ پڑھی لکھی ہے۔ اور نہ ہی کوئی ایکسپیرینس ہے آپ کے پاس ۔۔۔ بس ایک خوبصورتی ہی ہے۔۔۔ اور تو کچھ بھی خاص نہیں ہے ۔۔۔زیشان نے بڑے رعب سے کہا جیسے وہ سیکرٹری نہیں وہاں کا باس ہو ۔۔
ماہم کی آنکھیں آنسوں سے تر ہوگئی وہ بینا کچھ کہے باہر نکل گئی ۔۔۔اسے کسی بات کا اتنا دکھ نہیں ہوتا تھا۔۔۔جتنا اسے خوبصورتی کی بات پر ہوتا تھا ۔۔۔
وہ انتہا کی خوبصورت تھی اُسکے لمبے سلکی بال اسکا گورا رنگ بھوری آنکھیں جس میں ہزارو ٹوٹے خواب اور گلابی ہونٹ جس پر شاید ہی کبھی لپسٹک لگی ہو ۔۔اسے اپنا آپ بورا لگتا تھا اسے خود پے غصہ آتا کے وہ اتنی خوبصورت کیوں ہے ہر وقت خود کو بگاڑ کر رکھتی تھی۔۔۔ پھر بھی اُسکا حسن سب کی نظروں میں آجاتا ۔۔
ماہم واپس اپنے آنکھیں رگڑتی اپنی سیٹ پر بیٹھ گئی ۔۔
صباء نے دیکھاکہ ماہم رو رہی ہے ۔۔۔
ماہم کیا ہوا ہے تم رو کیوں رہی ہو سر نے کچھ کہا ہے ۔۔۔صباء نے فکرمندی سے پوچھا ۔۔
نہیں سر نے کچھ نہیں کہا ۔۔ماہم بظاہر اپنے کام کر نے میں مصروف ہوگئی ۔۔۔
پھر تم روتے ہوئے کیوں آئی ہو ۔۔؟؟
اسکے پوچھنے پر ماہم کی آنکھیں پھر بھر آئی ۔۔۔
صباء اگر میں خوبصورت ہو تو کیا اس میں میرا قصور ہے میں ہر وقت خود کو چُھپا کر رکھتی ہو کے کسی کی مجھ پر نظر نہ پڑجاۓ۔۔ لیکن پھر بھی لوگ میری خوبصورتی کا مذاق اڑاتے ہیں ۔۔۔ماہم کے اس قدر رونے سے اسکی ہچکی بندھ گئی ۔۔
بس کرو ماہم مت رو اتنا پلیز۔۔۔صباء کو بھی اسکی باتوں سے دکھ ہو رہا تھا ۔۔
تمہے زیشان نے کچھ کہا ہے ۔۔؟؟صباء جانتی تھی سر ماہم کو کبھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔۔ وہ اپنے کسی بھی ایمپلائے کو کچھ نہیں کہتے تھے اور ماہم کو تو بلکل بھی نہیں ۔۔۔
صباء کے سوال پر ماہم نے اثبات میں سر ہلایا ۔۔
مجھے پتا تھا وہی ہے جو سب کا باس بنا پھرتا ہے تم ٹینشن مت لو پلیز۔۔ میں سر سے بات کرو گی ۔۔۔
اور اب رونا نہیں ہے اچھا۔۔۔
اوکے ۔۔۔ماہم نے اپنے آنسوں صاف کرتے ہوئے کہا ۔۔
اور ہاں آیندہ یہ مت کہنا کہ مجھے خود سے نفرت ہے اللّه کا شکر ادا کیا کرو کہ تمہے اتنا خوبصورت بنایا ۔۔صباء نے اسے سمجھایا ۔۔
پر ماہم نے کوئی جواب نہیں دیا ۔۔۔
اب چھوڑو ان باتوں کو ۔۔۔چلو کام شروع کرتے ہیں ۔۔۔۔
“”” اس بات کے ضامن ہیں یہ آنکھ کے حلقے….
دُکھ اور بھی ہیں دل کے مضافات سے آگے… “””
********
کیا کر رہی ہو۔۔۔؟؟اسما نے گڑیا سے پوچھا ۔۔
آپا کچھ خاص نہیں بس اپنی چیزیں سمیٹ رہی تھی ۔۔۔
ابا نہیں آئے ابھی تک ۔۔؟؟
نہیں آپا ابھی تک تو نہیں آئے ۔۔گڑیا نے بتایا ۔۔
اچھا وہ تم نے خالہ کو فون کیا ۔۔۔میرا مطلب ہے تمہارا اتنا اچھا رزلٹ آیا ہے ۔۔ خالہ کو تو بتانا بنتا ہے نہ ۔۔؟؟اسما سمبھلتے ہوۓ بولی ۔۔
ہاں آپا مجھے تو یاد ہی نہیں رہا۔۔ ابھی فون کر کے بتاتی ہوں ۔۔۔گڑیا فوراً اپنی چیزیں سمیٹ کر باہر کی طرف چل دی ۔۔۔
اسما بھی اُسکے پیچھے گئی ۔۔
گڑیا نے جیسے ہی ٹیلی فون کا رسیور اٹھایا ۔۔۔۔پروین اسے گھور تے ہوئے بولی۔۔۔ٹیلی فون کس کو کرنے لگی ہے تیرے ابا آگئے ۔۔تو تجھے بولے گے۔۔۔ جانتی ہے نہ تیرے ابا کو تم دونوں کا فون استعمال کرنا پسند نہیں اور تم دونو ں کے چکر میں میری بھی بے عزتی هو جاتی ہے ۔۔انہوں نے دکھ سے کہا ۔۔
اما بس خالہ کو فون کرنے لگی ہو اپنے رزلٹ کا بتانا ہے ۔۔گڑیا نے انھے آگاہ کیا ۔۔
اچھا ٹھیک ہے پر جلدی کر تیرے ابا نہ آجاۓ ۔۔
جی اچھا کرتی ہو ۔۔گڑیا نمبر ملاتے ہوۓ بولی ۔۔
کچھ دیر رنگ جانے کے بعد فون اٹھا لیا گیا ۔۔۔
اسلام علیکم ۔۔!!
وعلیکم السلام ۔۔کیسی ہو گڑیا ۔۔۔؟؟
ٹھیک بھائی آپ کیسے ہیں ۔۔گڑیا نے بھی حال پوچھا ۔۔۔
میں بھی ٹھیک آج کیسے یاد آگئی ہماری ۔۔؟؟عمار نے طنز کیا ۔۔
ایسی بات نہیں ہے۔۔ بھائی آپ لوگوں کی تو بہت یاد آتی ہے بس ابا کی وجہ سے نہیں کرتے ۔۔گڑیا افسردہ ہو تے ہوئے بولی ۔۔
ہاں جانتا ہو چلو چھوڑو ۔۔۔یہ بتاؤ تمھارا تو آج رزلٹ تھا کیا بنا ۔۔۔؟؟عمار اُسکی ہر چیز یاد رکھتا تھا ۔۔
جو بات بتا نے کے لیے فون کیا وہ تو بتائی ہی نہیں ۔۔میں میٹرک میں بہت اچھے نمبرز سے پاس ہوئی ہوں اور میڈم نے کہا ہے کہ مجھے وظیفہ بھی لگے گا ۔۔۔وہ تفصیل سے بتا رہی تھی ۔۔۔
ارے واہ مبارک ہو بہت ۔۔۔مجھے تو پہلے ہی پتا تھا کہ تم بہت ہی اچھے نمبرز سے پاس هوگی ۔۔اچھا ابھی امی گھر نہیں ہے جب آئے گی میں بتا دو گا ۔۔
جی ٹھیک ہے بھائی اب میں فون رکھتی ہو ابا آنے والے ہیں ۔۔
چلو ٹھیک خالہ کو میرا سلام کہنا ۔۔
جی بھائی کہہ دو گی ۔۔
اللّه حافظ ۔۔۔
روکو ۔۔۔عمار نےفون بند ہونے سے پہلے اسے روکا ۔۔
جی بھائی ۔۔۔؟؟
اسما کو بھی میرا سلام کہنا ۔۔۔
جی کہہ دو گی ۔۔
چلو ٹھیک ہے اب رکھ دو ۔۔۔
جی اچھا ۔۔۔یہ کہتے ہی گڑیا نے فون رکھ دیا ۔۔۔
کیاکہہ رہا تھا عمار ؟؟؟
اماں کچھ نہیں بس مجھے مبارک اور آپکو سلام دے رہے تھے اور خالہ گھر نہیں تھی ۔۔گڑیا تفصیل سے بتا رہی تھی ۔۔۔
وعلیکم السلام جیتا رہے خوش رہے میرا بچہ ۔۔۔پروین اپنے بھانجے کو دعائیں دینے لگی۔۔۔۔
گڑیا۔۔۔؟؟؟
ہاں آپا بولو ۔۔۔
عمار کیا کہہ رہے تھے ۔۔۔؟؟
کچھ نہیں جو اماں کو بتایا وہی ۔۔۔گڑیا نے لاپرواہی سے جواب دیا ۔۔۔
اچھا بس اور کچھ نہیں کہا ۔۔۔؟؟اسما نے اُسے سوالیہ نظروں دیکھا ۔۔۔
ہاں یاد آیا آپکو بھی سلام کہہ رہے تھے ۔۔۔
گڑیا کی بات پر اسما کے چہر ے پر مسکراہٹ پھیل گئی ۔۔۔
پر گڑیا نے اس بات پر غور نہیں کیا ۔۔۔
آگئی تم آفس سے ۔۔۔؟؟
جی ابھی آئی ہوں ۔۔ماہم نے تھکی ہوئی آواز میں جواب دیا ۔۔۔
کھانا لاؤ ۔۔۔؟؟
نہیں امی مجھے بھوک نہیں ہے ۔۔
پر تم نےصبح بھی کچھ نہیں کھایا اور اب بھی ۔۔۔انہوں نے فکر مندی سے کہا ۔۔
تو کیا ہوا زندہ ہو مری تو پھر بھی نہیں ۔۔۔ماہم نے سپاٹ لہجے میں بولی ۔۔
بیٹا۔۔۔۔اس سے پہلے وہ کچھ کہتی ماہم فوراً بولی ۔۔۔
آیت اور ارمان سو گئے ۔۔؟؟وہ جانتی تھی کہ پھر وہ اسے سمجھانےبیٹھ جائے گی جو وہ نہیں چاہتی تھی ۔۔
ہاں کھانا کھا کر سولا دیا ہے ۔۔
چلے سہی ہے میں انھے دیکھتی ہو ں۔۔ ماہم یہ کہہ کر انکے کمرے کی طرف مڑ گئی ۔۔۔
اور وہ آنکھوں میں آنسوں بھرے ماہم کو جاتے دیکھ رہی تھی ۔۔۔
*********
گرہ لگائیں۔ کیا ہے عشق تو اعلان کیوں نہیں کرتے
وھاٹس ایپ گروپ: دیــــــــارمیـــــــــــر سلسلہ : گـــــــرہ لـــــــگائیں تاریخ : 17/9/024 مصرع نمبر: 295 کیا ہے عشق تو اعلان کیوں...