بارش کے بعد آسمان کتنا صاف ہوگیا ہے نہ امی ۔۔
عینی نے آسمان کو دیکھتے ہوئے کہا ۔۔۔
مانسہرہ کی ہوائیں کتنی ٹھنڈی ہے عینی نے اپنے آپ کو اڑانا چاہا ۔۔
چاۓ کب ملے گئی امی ۔۔بلال نے اکتا کر کہا ۔۔۔
ارے بھائی چاۓ مینو آپی بنا رہی ہے ۔۔عینی نے سہانے موسم کا مزہ لیتے ہوے کہا ۔۔۔
عشرت ۔۔نےمینو کو آواز دی ۔۔
ٹن ۔۔ٹن ۔۔۔ٹن ۔۔۔
گرم گرم چاۓ اور پکوڑے تیار ہے ۔۔
مینو نے فخریہ انداز میں کہا ۔۔۔
واو
عینی جھٹ سے پکوڑے کے قریب آئی ۔۔۔
عینی سب سے چھوٹی تھی سو سب کی ھی لاڈلی تھی ۔۔
مینو آپی جب آپ کی شادی ہو جائے گئی تب ہمیں کون بنا کر کھلاے گا ۔۔عینی اداس ہوئی تو مینو نے عینی کے سر پر پیار سے ہاتھ رکھ کے اچانک کان کھینچے ۔۔
عینی کے منہ سے چیخ نکلی ۔۔۔۔۔
اااااامی ۔۔۔
بلال اور عشرت دونو بہنوں کے پیار کو دیکھ کر ہنس پڑے ۔۔
البتہ ۔۔
دروازے پر کھڑے سلمان کی مسکراہٹ میں بھی اداسی کی ایک جھلک ضرور تھی جسے بلال نے دیکھا تھا ۔۔
ابو ۔۔۔۔سب ٹھیک ہے نہ ؟؟ بلال سیدھا ہوکر بیٹھا ۔۔۔
سب کی نظر سلمان پر گئی ۔۔
بیٹیاں کتنی جلدی بڑی ہو جاتی ہیں ۔۔۔
یہ ہنستی کھیلتی نہ جانے کب ماں باپ کو چھوڑ کر اپنا گھر بساجاتی ہیں ۔۔
سلمان نے پیار سے مینو کے سے پر ہاتھ رکھا ۔۔۔
مینو کو لگا جب تک یہ شفقت بھرا ہاتھ میرے سر پر ہے تب تک مجھے کوئی دھوپ نہیں لگ سکتی ۔۔کیوں کہ یہ ہاتھ کسی سائے سے کم نہیں تھا ۔۔۔
سلمان کی بات سے سب کی آنکھیں نم ہوئی ۔۔۔
بیٹھیے ۔۔عشرت نے چاۓ کا کپ سلمان کی طرف بڑھایا ۔۔۔۔۔
سلمان نے چاۓ کا کپ تھاما ۔۔اور چاۓ کو دیکھنے لگے ۔۔۔
آپ تو ایسے پریشان ہورہے ہیں جیسے کل ھی ہماری بیٹی کی شادی ہو ۔۔عشرت نے ماحول کو درست کرنا چاہا ۔۔
سلمان نے کپ ٹیبل پر رکھا ۔۔۔
شادی کا کارڈ آیا ہے ۔۔۔سلمان نے کارڈ دکھایا ۔۔۔
تو عینی سے سب سے پہلے لیا کس کی شادی ہے ابو ؟؟؟کارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے پوچھا ۔۔۔
ردا کی شادی ہے سلمان نے چاۓ کا سیپ لیا ۔۔
واو پھوپھو آخر کار ردا کی شادی کے لئے مان ھی گئی ۔۔عینی نے کارڈ کو مینو کی طرف بڑھاتے ہوۓ کہا ۔۔
جس پر سب نے شکایتی نظروں سے دیکھا ۔۔۔
عینی شرمندہ ہوئی ۔۔
مینو نے کارڈ لیا ۔۔ایسا نہیں کہتے ہماری پھوپھو ہیں ۔۔۔بڑی ہیں وه ۔۔
عینی نے منہ بنایا ۔۔
کب ہے شادی؟؟؟ عشرت نے پوچھا ۔
5 دن بعد ۔۔مینو نے کارڈ پڑھتے ہوئے کہا ۔۔
لڑکا کیسا ہے کہا رہتا ہے عشرت نے سلمان سے پوچھا ۔۔۔
ابیٹ آباد میں ھی اسکی فیملی ہیں لڑکا تو ملک سے باہر رہتا ہے اب چھٹیوں پر آیا ہے تو دن رکھ دیے شادی کے آپا نے ۔۔
سلمان نے وضاحت کی ۔۔۔
اچھا تو تم بلال کے ساتھ مارکیٹ چلے جاؤ اور دیکھ لو کیا کیا لینا ہیں تم تینوں نے عشرت نے مینو کو دیکھ کر کہا ۔۔۔
جی ٹھیک ہے امی۔۔مینو نے مسکرا کر کہا
اور پھر
۔۔مینو شام کے کھانے کی تیاری کرنے کے لئے باورچی کھانے میں گئی ۔۔
عینی کو فکر ستانے لگی کہ کیسا جوڑا بنائی گئی
کیسی سینڈل لے گئی
اف ۔۔۔۔
💖💖💖💖
آپی ۔۔۔
عینی نے بستر پر لیٹے چھت کو تکتے ہوۓ پکارا ۔۔
جب آپ کی شادی ہو جائے گئی تو آپ ہم سے ملنے کتنے دنوں کے بعد آے گئی ؟؟
مینو جو کتاب میں کھوئی ہوئی تھی کتاب سے نظریں ہٹا کر عینی کو دیکھا ۔۔
ھر مہینے اؤ گئی ۔۔اپنے ہیرو کے ساتھ ۔۔مینو کی مسکراہٹ گہری ہوئی ۔۔
اچھا اگر آپ کے ہیرو نہ آنے دیں تو ؟؟ عینی ابھی بھی چھت میں کچھ ڈھونڈ رہی تھی ۔
کیوں نہیں آنے دیں گے ؟؟؟
جب جب میں کہوں گئی تب تب آنے دے گے مینو بھی لیٹ گئی ۔۔
عینی نے مینو کی طرف کروٹ لی
اچھا آپی آپ کو کیسا لڑکا چاہیے ؟؟ عینی کو شرارت سوجھی ۔۔۔
چپ کر کے سو جاؤ اب مینو نے چہرہ دوسری طرف کیا ۔۔
اچھا تو میں آپ کی دوست نہیں ہوں مطلب ۔۔مانا کہ ۔۔ابھی 16 سال کی ہوں پر آپ کی اچھی دوست بننے کے قابل ہوں ۔۔
عینی اٹھ کر بیٹھ گئی
مینو کو اپنی اس دوست پر بہت پیار آیا ۔۔۔
مینو بھی اٹھ کر بیٹھ گئی ۔
اچھا بابا ۔۔بتاتی ہوں
امی ابو جیسا بھی ڈھونڈ لے مجھے منظور ہوگا کیوں کہ میری قسمت میں جو ہوگا مجھے وه ملنا ہے ۔۔مینو نے بات ختم کرنا چاہی ۔۔
پر آپی کوئی ڈیمانڈ تو ہوگی نہ کہ لڑکے کے پاس سب کچھ ہو پیسے کار بڑا سا گھر ۔۔عینی نے خوشی خوشی کہا ۔۔
نہیں بلکل نہیں ۔۔مینو لیٹ گئی
بس میری عزت کرنا جانتا ہو مجھے اپنا وقت دے
میری خوشی کو اپنا بنا لے میرے دکھوں کو پل بھر میں خوشی میں تبدیل کر دے
میرے ساتھ جڑے ھر رشتے کی قدر کرے بس
باقی پیسہ کار یہ سب ضروری نہیں میرے لئے ۔۔
اف عینی نے مینو کو دیکھا ۔۔
مطلب بھلے دیکھنے میں اچھا نہ ہو ؟؟؟
ہاں یہ بھی ضروری نہیں میرے لئے ۔۔صورت جیسی بھی ہو دل بس اچھا ہو ۔
مینو نے کمبل منہ پر لے لیا
عینی بھی مایوس ہو کر لیٹ گئی
شادی کے لئے مینو نے پنک لہنگا کا انتخاب کیا تھا جب کے عینی نے بلو فراک کا ۔۔۔
بلال نے وائٹ شلوار قمیض پہنی
عشرت اور سلمان بھی تیار ہوگے تھے ۔۔
💖💖💖
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...