(Last Updated On: )
حمد و ثنائے بے پایاں لائق اس آفریدگار کے ہے کہ خالقِ کون ومکاں اور روزی رسانِ عالم و عالمیاں ہے اور نعمت فراواں قابل اس رسول ﷺ کے کہ باعث تکوین تمام کائنات کا ہے۔
بعد اس کے اضعف العباد احقر الناس مظہر علی خاں متخلص بہ ولا یہ قصہ مادھونل اور کام کندلا کا کہ زبان برج میں موتی رام کبیشور نے کہا ہے، بہ موجب فرمائش جناب گل کرست صاحب دام اقبالہ کے بہ محاورہ زبان اردو بیان کرتا ہے۔
لیکن ابتدائے قصہ شہر کی تعریف میں اور اُس کے راجا اور لوگوں کے وصف میں ہے۔