قحط الرجال کے موجودہ دور میں ہر شہر کو شہرِ نا پرساں قرار دیاجاتاہے جہاں ہر کوئی اپنی فضا میں ہمہ وقت مست دکھائی دیتاہے اور زندگی کی اقدار عالیہ پر جان کنی کا عالم ہے ۔یہ عجیب شہر ہیں جن پر اکثر لوگوں کو عراق کے شہر کوفہ کے قریب ہونے کا گماں گزرتا ہے۔ یاد رفتگاں پر مبنی اِن مضامین میں یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ جاہ و حشمت کی نشانیوں اور کھنڈرات میں جامد و ساکت پتھروں ،سنگلاخ چٹانوں اور عبرت کی مظہر حنوط شدہ لاشوں سے وابستہ داستانوں کے سوا کچھ بھی تو نہیں ۔الفاظ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور ان کے اعجاز سے تخلیق کار بھی اندشیۂ زوال سے نا آشنا رہتے ہیں ۔ قحط الرجال کے موجودہ دور میں کچھ شقی القلب درندوں نے مظلوم انسانوں کی حیاتِ مستعار کو غم کے فسانے میں بدل کر اس دنیا کے آئینہ خانے میں اُنھیں تماشا بنا کر رکھ دیا۔ان ادیبوں نے جبر کا ہر انداز مسترد کرتے ہوئے حریت فکر و عمل کا علم بلند رکھا اور حریتِ ضمیر سے زندگی بسر کرنے کی تلقین کی ۔ ان کے رخصت ہونے کے بعدسب سوچتے ہیں اب دعائے نیم شب میں الم نصیبوں اور جگر فگاروں کا پرسانِ حال کون ہو گا ۔ اِن مضامین میں کچھ کردار ایسے بھی ملیں گے جو اپنے عہد میں الم نصیبوں اور جگر فگاروں کے پاس مرہم بہ دست پہنچے ۔ان یگانۂ روزگار ہستیوں نے ہوائے جو رو ستم میں بھی مشعلِ وفا کو فروزاں رکھااور یہی تلقین کی کہ ہجوم ِ غم میں دِل سنبھال کر اور یاس و ہراس کو ٹال کر آگے بڑھنا ہی دانش مندی ہے ۔ ان مضامین میںمحسن کش ،پیمان شکن ،جعل ساز اور سارق سفہا کو آ ئینہ دکھایا گیا ہے ۔بے حس معاشرہ جب مظلوموں کی داد رسی اور چارہ گری سے گریز کو معمول بنالے تو اُن کے رفتگاں عالمِ خواب میں اُن کی ڈھارس بندھاتے ہیں ۔اس قسم کا تصوراتی ماحول ان تعزیتی مضامین کو نیا آ ہنگ عطا کرتاہے ۔
فقیر
غلام شبیر
گرہ لگائیں۔ کیا ہے عشق تو اعلان کیوں نہیں کرتے
وھاٹس ایپ گروپ: دیــــــــارمیـــــــــــر سلسلہ : گـــــــرہ لـــــــگائیں تاریخ : 17/9/024 مصرع نمبر: 295 کیا ہے عشق تو اعلان کیوں...