دسمبر کے دِن تھے۔ہوا میں خنکی تھی۔لندن کی فضاؤں میںعجیب قسم کی اُداسی تھی۔مارک ہیری سن آکسفورڈ سٹریٹ سے نکل کر مختلف گلیوں سے ہوتا ہوا سینٹ جونز ووڈ کی اِیک گلی میں دَاخل ہوا ۔لندن کا یہ علاقہ کافی پوش علاقوں میں تصور کیا جاتاہے۔اَپنے گھر کے سامنے گاڑی کاسوئچ آف کیا اَور گاڑی سے نکلتے ہی کانپتے ہاتھوں سے گھر کا دروازہ کھولا۔گھر میںدَاخل ہوتے ہی جلدی سے گھر کی بالائی منزل کی طرف بھاگا۔بریف کیس سے فائلیں نکال کر دِیکھنے لگا۔اِنکم ٹیکس،وِی اَے ٹی (VAT)اَور دِیگر ٹیکسز دِیکھ کر پریشان ہوگیا۔اِسی اَثناء اُس کی بیوی پامیلا ہیری سن کمرے میں دَاخل ہوئی اَور آتے ہی پہلا سوال کیا،
’’ہیری تمہارا دِن کیسا گزرا‘‘؟
اُس جلدی سے جواب دیا ،’’ بہت اَچھا لیکن مَیںپریشان ہوں۔گورنمنٹ میرے پیچھے پڑی ہے۔ اِتنی مشکل سے پیسہ کماتا ہوں اَور مَیں اِن کو ٹیکسسزمیں سارا لُٹا دَوں‘‘۔
پامیلا نے کہا، ’’اِس کا کوئی حل نکالتے ہیں۔آخر مَیںتمہاری بیوی ہوں۔کوئی اَیسا حل نکالتے ہیں کہ سانپ بھی مرجائے اَور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے‘‘۔
ہیری نے کہا، ’’ کیااَیسا کیسے ممکن ہے‘‘۔
اِس آخری جملے کے بعد دَونوں میں کوئی بات چیت نہ ہوئی۔
٭
آج پامیلابہت اَچھی لگ رَہی تھی۔ اُس نے سونے کا لباس(یعنی شب خوابی لباس) پہنا ہواتھا، ہلکے گلابی رَنگ کا۔ہیری کی نظر اُس کے خوبصوررت بدن پر پڑی ۔جو اُس کے اِس سونے کے ہلکے گلابی رَنگ کے لباس سے عُریاں ہورَہا تھا۔اَوراُس کے جسم کے تمام خطوط (جو کہ وہ پہلے بھی کئی دَفعہ دِیکھ چکا تھا )صاف دِکھائی دِے رَہے تھے اَور ہیری کے ہیجان میں مزید اِضافہ کررَہے تھے۔ہیری کا زندگی گزارنے کا اَپنا اَنداز تھا۔ وہ جب پریشان ہوتا ہے یا ٹینس ہوتا تو زَمانے کی تمام پریشانیوں اَور ٹینشنزکا علاج جنسی تلذذ میںنکالتا۔
پامیلانے کہا ’’آج نہیں‘‘۔
مارک کہتا ہے، ’نہیں میرا دِل چاہ رَہا ہے۔مَیں پریشان ہوںکم اَز کم تم تو اَیسا نہ کرو‘‘ ۔
اَور پامیلا پھر بھی منع کرتی رَہی۔لیکن مارک نے اَپنی بیوی کے ساتھ زبردستی مباشرت کرلی ۔پامیلا کامزاج بگڑ گیا۔دَونوں میں جھگڑا ہوگیا۔
٭
دَوسرے دِن پامیلا نے اَپنے وَکیل کو فون کیا اَور اُسے بتانے لگی کہ،’’ مجھے اَپنے خاوند پر زَنا بالجبر کا مقدمہ کرنا ہے‘‘۔ وَکیل نے اُس سے تمام تفصیلات پوچھ لیں۔ مارک کو عدالت کی طرف سے نوٹس ملا کہ،’’ تمہاری بیوی نے تم پر زَنا بالجبر کا مقدمہ کردِیا ہے‘‘۔اُس نے بھی اَپنے وَکیل سے مشورہ کیا اَور اَپنی بیوی پر بہت بَرہم ہوا کہ،’’ تم نے یہ کیا کیا۔ مَیں پہلے ہی پریشان ہوں‘‘۔اِس کے اکاونٹنٹ نے کہا، ’’مارک ہم تو کافی نقصان اُٹھائیں گے کیونکہ تم پر پہلے ہی کافی بوجھ ہے‘‘۔جوں جوں مقدمے کے فیصلے کی تاریخ قریب آرَہی تھی مارک کی حالت غیر ہوتی جارَہی تھی۔خیر خدا خدا کرکے فیصلے کی گھڑی آئی اَور دَونوں کے وُکلاء کی کافی بحث و تمحیص ہوئی۔ عدالت دَونوں کے وُکلاء کی جرح سُن کر مارک اَور پامیلا کے بیانات سُن کر تمام حقائق رَوشنی میں اَور ثبوتوں کی بُنیادپر پامیلا کے حق میں فیصلہ دِے دِیا۔مارک کو نوے ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوا۔عدم آدائیگی کی صورت میں چھ ماہ قید۔
٭
اَگلے دِن کے اَخبارات اِس خبر سے بھرے پڑے تھے کہ ،
’’ بیوی نے اَپنے خاوند پر زَنابالجبر کا مقدمہ جیت لیا اَور خاوند کو نوے ہزار پاؤنڈ دِیکر جان چھڑانی پڑی‘‘۔
اَب مارک کے اکاؤنٹنٹ نے بتایا ،’’مارک جرمانے کی اَدائیگی کے بعد ہم اِس قابل نہیں کہ کوئی بھی ٹیکس ادا کرسکیں۔ہم کمپنی کو نقصان میں ظاہر کرسکتے ہیں۔جو کہ وَاقعی سچ ہے‘‘۔ مارک نے کچھ نہ کہا تو اکاونٹنٹ پھر بولا۔’’اَب چونکہ معاملہ پریس میں بھی آچکا ہے اَور سب جان چکے ہیں کہ ہماری مالی حالت کیا ہے‘‘۔مارک کی طرف سے کوئی جواب نہ پاکر اکاؤنٹنٹ چلا گیا۔
٭
مارک گھر میں دَاخل ہوا اَور لِونگ روم میں پڑے صوفے پر ڈَھیر ہوگیا۔ تھوڑی دِیر سُستانے کے بعد اُٹھا اَور کافی مشین میں کافی بنانے لگتا ہے۔ اُسے ٹیکسسز سے تو نجات مل گئی تھی لیکن نوے ہزار پاؤنڈ کا اَفسوس بھی تھا۔ وہ سوچنے لگا ،اَگر ٹیکسسزاَدا کردِیتا تو اَچھا تھا۔اِیک جگہ سے رَقم بچاتے بچاتے بڑا نقصان کربیٹھا۔اِس کے بعد وہ سلگ اینڈ لیٹس پب چلا گیا۔بیئر کے کئی پَینٹ پیئے اَور رَات گئے وَاپس آیا ۔ اَور سیدھا اَپنے سونے کے کمرے میں چلا گیا۔بَتی جل رَہی تھی۔بڑا حیران ہوا۔بستر پے پامیلا لیٹی ہوئی تھی۔ مارک کی جان نکل گئی۔اَب کیا حادثہ ہوگا۔ لیکن اِس سے پہلے کہ مارک کوئی بات کرے پامیلا نے اُس کو نوے ہزار پاؤنڈکا چیک وَاپس کیا اَور کہنے لگی،’’ آؤ اِیک دَفعہ پھر زَنا بالجبر کریں‘‘۔مارک ہنسا اَور بتی بجھا دِی۔
٭