’’اِ بِ لِ، فِ لِ مِ،اِ بِ لِ، فِ لِ مِ‘‘۔اَمجد اَپنے دِیگر ہم جماعتوں کی طرح اَپنے جسم کو اِس اَنداز میں حرکت دِے رَہا تھاجیسے و ہ اَپنا سبق یاد کرنے میں محو ہو۔وہ اَپنے ہم جماعتوں میں سب سے خوبصورت اَور گول مٹول بچہ تھا۔ مسجد کے صحن میں عصر کی نماز کے بعد بچوں کی آمد شروع ہوجاتی ۔
مولوی صاحب جو اِن بچوں کو پڑھانے پر مامور تھے۔ کسی دِیہات کے رَہنے وَالے تھے۔ اُن کی عمر اِتنی زیادہ نہ تھی۔مولوی صاحب قرأن حافظ تھے اَور اَبھی تک کنوارے تھے۔ پرانے وَقتوں میںقرأن حافظ کی عزت ہوا کرتی تھی لیکن اَب قرأن حافظ کے لیئے دَو وَقت کی رَوٹی کمانا مشکل ہے، شادی تو بہت دَور کی بات ہے۔
مولوی صاحب میں وہ تمام خوبیاں موجود تھیں جو کہ اِیک جوان مرد میںہونی چاہئیںلیکن قرأن حفظ کرنے کے علاوہ اُن کے پاس کوئی بھی پروفیشنل کوالیفیکیشن نہ تھی جس کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ کوئی سرکاری یا نیم سرکاری نوکری حاصل کرسکتے۔ سوائے اِس کے کہ وہ مسجد میں نماز پڑھایا کرتے، رَمضان المبارک میں نمازِ تراوِیح، بچوں کو دِینی تعلیم تو کیا بس قرأن پڑھا دِینا یہی اُن کا کام تھا۔
عام طور پہ یہ تاثر ہے کہ قرأن حفظ کرنے وَالے کی سات پُشتیں جنت میں جائیں گی یا جاتی ہیں۔ لیکن پیٹ رَوٹی مانگتا ہے۔ جسم کپڑے اَور سر چھپانے کی جگہ بھی ضروری چیز ہے۔ اَور جنسی تلذذ جو کہ ہر نوجوان اَور جوان کا جائز حق ہے۔ اِس طرف کبھی کسی نے غور ہی نہیںکیا۔
د ُ نیا کے کسی مذھب میں جنسی تلذذ پے پابندی نہیں اِس کے جائز ذَرائع پیدا کیئے گئے ہیں لیکن مولوی اَور حفاظ کو اِن باتوں سے بعض اُوقات کیوں مُبراء تصور کیا جاتا ہے۔آجکل کسی گھر میں کوئی بچہ اَندھا یا کسی طرح بھی اَپاہج ہو اُسے مدرسے بھیج دِیا جاتا ہے۔ جہاں وہ د ُ نیا کی تمام تفریحات کی قربانی دِیکر قرأن حفظ کرتا ہے۔ پانچ یا چھ سال کی عمر میںتیسویں سپارے سے شروع کرتا ہے اَور جب قرأن حفظ کر کے مدرسے سے نکلتا ہے تو اَپنی سات پُشتوں کو بخشوانے کے ساتھ ساتھ اَپنی عزت بھی لُٹوا کے نکلتا ہے۔ ہم جنس پرستی کا چَسکا اُسے مدرسے میں ہی پڑجاتا ہے۔ اِس کو وہ مزید آگے بڑھاتا ہے۔ اِن تمام معاشرتی سیڑھیوں سے حافظ جمیل صاحب بھی گزر کے آئے تھے۔
رَوز کی طرح آج بھی بچے اَپنا اَپنا سبق یاد کررَہے تھے اَور مولوی صاحب یعنی حافظ جمیل صاحب دِل ہی دِل میں کچھ پڑھ رَہے تھے اَور ساتھ ساتھ ہل بھی رَہے تھے۔منہ کو کچھ اِس طرح حرکت دِے رَہے تھے جیسے کچھ کھا رَہے ہوں۔ بچے اَپنا اَپنا سبق یاد کررَہے تھے۔ اِیک عجیب قسم کا شور تھا۔ جس طرح بے شمار مَکھیاںبِھن بِھنارَہی ہوں اَور اِیک طرف پیڈسٹل فین چل رَہا تھا جو کَڑک کَڑک کی آواز اِس طرح پیدا کررَہا تھا جیسے کمانی وَالا چاقو کوئی کھولتا اَور بند کرتا ہو۔ پھر اِس کے بعد باری باری سبق سُنانے کا مرحلہ شروع ہوا۔ کوئی پہلے سپارے کا دَسواں رَکوع رَہا تھا، کوئی چند آیتیں اَور کوئی اِبِ لِ،فِ لِ مِ اَور اِس طرح اَپنی خلاصی کروَاتے ہوئے وَاپس چٹائیوں پر آگئے تھے۔ کوئی کسی کی چُٹکی کاٹ رَہا تھا۔ کوئی مے فیئر ببل گم سے نکلے ہوئے ٹیٹوز بازو پے لگا رَہا تھا۔ اَور کوئی کچھ کھا کے چھلکے چٹائی کے نیچے چھپا رَہا تھا۔ اِس دَوران چھٹی ہوگئی اَور سارے بچے گھر کی طرف اس طرح بھاگے۔ جس طرح کسی جیل سے قیدی بھاگتے ہیں۔اَیسے میں کوئی کسی کی جوتی پہن رَہا تھا اَور کوئی کسی کی ٹوپی لے کربھاگ رَہا تھا۔ چند اَفراد جو وَضو کر رَہے ہوتے وہ بچوں کو خاموش کرانے کی کوشش کررَہے تھے۔لیکن ناکام ٹھہرے تھے ۔ سب بچوں نے اَپنے اَپنے گھر کی رَاہ لی لیکن اَمجد سب میں مختلف اَپنی سوچوں میں گم گھرکی طرف جارَہا تھا۔ گھر پہنچتے ہی اَپنا بغدادی قاعدہ اَپنے گھر کی قرأن مجیدوں وَالی اَلماری میں رَکھا۔ جہاں گھر کے تمام قرأن مجید مختلف رَنگوں کے رِیشمی غلافوں میں پڑے ہوئے تھے۔ چھوٹے بڑے، ترجمے وَالے،تفسیر وَالے، تیس سپارے، پنج سورتے،د ُ عائے گنج العرش اَور اِس قسم کی تمام اَشیاء جن کا تعلق مذھب، رَمضان المبارک سے تھا ۔یا قرأن خوانی کے متعلق تھا۔ اِس طرح کی تمام کتابیں اِسی اَلماری میں رَکھی ہوئی تھی۔
جیسے ہی اَمجد نے سپارہ رکھا تو اِس کی والدہ کی آواز آئی،
’’بیٹا سپارہ پڑھ آئے۔کیا پڑھا، اِبِ لِ، فِ لِ مِ‘‘؟
اِس نے ہاں میں سر ہلایااَور ٹی وِی دِیکھنے لگا۔ اِتنے میں وَالدہ نے کہا،
’’بیٹا حافظ جی کو کھانا دِے آؤ‘‘۔
اَمجد خوشی خوشی کھانا لے کر مسجد کی طرف چل دِیا۔ مسجد میں مغرب کی نماز کے بعد خاموشی چھائی ہوئی ہوئی تھی۔ وہ وَضو وَالی جگہ اَپنی جوتیاں اُتار کے سیڑھیاں چڑھتا ہوا مولوی صاحب کے حجرے کی طرف گیا۔ جو کہ مسجد کی بالائی منزل پہ اِیک کونے میں بنایا گیا تھا۔ اَمجد نے دروازہ کھٹکھٹاتا ۔اَندر سے آواز آئی،
’’کون‘‘۔
تو اَمجد جواب دِیتا ، ’’جی مَیں، اَمجد، مولوی صاحب‘‘۔
حافظ صاحب کی آواز رُک گئی۔ سانس تیز تیز چلنے لگی۔ہاتھ پاؤں جلنے لگے۔کان گرم ہوگئے ۔اِیک عجیب قسم کی ہذیانی کیفیت طاری ہوگئی۔ بڑی مشکل سے خود پہ قابو پا کے بولے،
’’اَندر آجاؤ‘‘۔
اَمجد اَندر دَاخل ہوا ۔ تو حافظ جی نے کھانا اِیک طرف رکھنے کو کہا۔ اَمجد کو پاس بلا کر پیار کرنے لگے اَور پوچھنے لگے ،
’’بیٹا جلدی تو نہیں‘‘۔
اَمجد کہتا ہے، ’’نہیں حافظ صاحب مَیں اَمی سے اِجازت لے کر آیا ہوں کہ آپ کو کھانا دِینے کے بعد مَیں کھیلنے جاؤں گا۔ گھر کے پاس جو رِیلوے کوارٹرز ہیں اُن کے گراونڈ میں‘‘۔
’’اَچھا بیٹا ذَرا میری ٹانگیں دَبا دَو‘‘۔ اَمجد نے اِنتہائی تابعداری سے ٹانگیں دَبانی شروع کیں اَور اِسی دَوران مولوی صاحب کی شلوار میں گردِش شروع ہوئی ۔ اِس طرح لگتا تھا جیسے کسی نے خیمہ گاڑ دِیا ہو
۔اَمجد کو اِس دَوران ذَرا بھی محسوس نہ ہوا کہ حافظ صاحب کی ذِہنی کیفیت کیا ہے۔ اَور حافظ صاحب نے اِس کو قریب لاکر چومنا شروع کردِیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اَمجد عزت ، اِحترام اَور ڈَر کے ملے جلے جذبات کی وَجہ سے بالکل خاموش رَہا اَور اِیک سُدھائے ہوئے رِیچھ کی طرح حافظ صاحب کے اِشارَوں پے کام کرتارَہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اِس کے بعد اِیک چیخ کی آواز آئی اَور حافظ صاحب نے اِس کے منہ پے ہاتھ رَکھتے ہوئے کہ،’’کچھ نہیںہوگا،کچھ نہیں ہوگا‘‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اِسی دَوران حافظ صاحب نے اَمجد کو جکڑ لیا اَور آہستہ آہستہ اُن کی گرفت ڈَھیلی پڑتی گئی۔ پسینے شرابور ہوگئے۔ ساری چٹائی خون سے بھر گئی۔اَمجد ڈَر ،خوف،وَحشت اَور شرم کے ملے جلے جذبات میں کہتا گیا،’’اِبِ لِ، فِ لِ م ِ،اِ بِ لِ،فِ لِ م ِ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘
٭