پانچ بجے میری آنکھ کُھلی ۔گھر کے تمام اَفراد جاگ رَہے تھے۔ نماز کی تیاری ہورَہی تھی۔ قرأن کی تلاوَت ہورَہی تھی۔ مجھے بھی تیار ہوکے مسجد جانا تھا۔ سب سے پہلے مُلحق غسل خانے میں گیا۔نہ ٹوتھ برش،نہ ٹوتھ پیسٹ بڑی حیرانگی ہوئی اَور تو اَور شیونگ کریم ،شیونگ برش ،سیفٹی رِیزر، بلیڈماسوائے چند مسواکوں اَور اِیک عدد قینچی کے کچھ بھی نہ تھا۔ خدا کا نام لیا اَور مسواک دَانتوں پے رَگڑنی شروع کردِی۔سارا وَاش بیسن خون سے بھر گیا۔ کئی سالوں کی غلاظت آج نکل رَہی تھی۔ مَیںباتھ روم میں گھر وَالوں کو کوس رَہا تھا اَور مسواک کیئے جارَہا تھا۔اَب باری شیو کی تھی۔شیشے میں دِیکھنے پر معلوم ہوا ،شکل اَیسی ہورَہی تھی جیسے گُ پے چیونٹیاں چپکی ہوئی ہوں۔ خیر اِس خیال کو ذِہن سے نکال کے کہ شیو کرونگا۔ اِسی حالت میںرَہنے پر اِکتفا کیا۔ غسل کرنے کے بعد باہر آگیا اَور مسجد کی رَاہ لی فجر کی نماز پڑھنے کے لیئے۔ بینک روڈ کی جس مسجد مَیں اَکثر نماز پڑھا کرتا تھا۔ آج اِس میں اِتنا رَش تھا کہ تِل دَھرنے کی جگہ نہ تھی۔ سردی میں ٹھٹھرتے، کھانستے، ہلتے ہوئے سب لوگوں نے صفیں سیدھی کیں۔
نماز کے اِختتام کے بعد مَیںگھر آیا۔ ہر طرف صبح بخیر کی آوازیں آنے لگیں۔ہر شخص رَاستے میں سلام و د ُ عا کر رَہا تھا۔ بڑی حیرانگی ہوئی اِس شہر کے لوگوں اَور گھر وَالوں کو کیا ہوا ہے۔
گھر کے تمام اَفراد اَپنے اَپنے کاموں میں لگ گئے۔ باوجود نماز کے میرے چہرے پہ مُردنی چھائی ہوئی تھی۔
مجھے کوئی کام نہ ملا تو کتاب اُٹھا کے پڑھنے لگا میں بغیر میوزک کے مَیںکچھ نہیں پڑھ سکتا ۔جیسے لوگ تصوف کی د ُ نیا میں جانے کے لیئے چرس و شراب کا سہارا لیتے ہیں۔اِسی طرح یہ میرا نشہ ہے۔ میوزک سسٹم اَپنی جگہ موجود نہ تھا۔ حتیٰ کہ ٹیلی وِیژن،وِی سی آر، آڈیو کسیٹس ، وڈیو کسیٹس سب غائب تھیں۔حیرت کی اِنتہا نہ رَہی اَور اِسی پریشانی کے عالم میں مَیں باہر چلا گیا۔سارا کچھ بدلا بدلا نظر آرَہا تھا۔سارے بازار میں ہُو کا عالم تھا۔دوکانیں کُھلنا شروع ہوگئی تھیں۔ صبح سات بجے ،عجب اَچمبھے کی بات تھی۔ مَیں اِس سوچ میں گُم تھاکہ سامنے وڈیو اَور آڈیو کی دوکان کھلے گی۔لیکن جناب و ُہاں تو اِسلامی کتابوں کی دوکان کُھلی ہوئی تھی۔حتیٰ کہ بینک روڈ، کشمیر روڈ،کیننگ روڈ کہیں بھی وڈیو شاپس نہ ہی آڈیو شاپس کھلی ہوئی نہ تھیں۔ٹی وی بیچنے وَالوں کی دوکانوں پر تالے پڑے ہوئے تھے۔ شام کو شہر یعنی راجہ بازار چلا گیا و ُ ہاں امپیرئل مارکیٹ کو تالا لگا ہوا تھا اَور پنڈی باڑے میں نَمود و نُمائش(میک اَپ کی تمام اَشیاء غائب تھیں۔جو بھی شخص ملتا ہے نہایت ہی سادہ کپڑوں میں ہوتا۔بڑا ہی با اِخلاق اَور تمیز دار ۔ مَیں بَنی مارکیٹ چلا گیا۔جو وڈیو اَور آڈیو کیسٹوں کی راولپنڈی شہر کی رِیڑھ کی ہڈی ہے۔ و ُ ہاں بھی سب دوکانیںبند پڑی تھیں
اچانک چلتے چلتے میری نظر اَخبار پر پڑی تو یہ جان کر بڑی تشویش ہوئی کہ سارے سنمازٹی وی سٹیشن، ریڈیو سٹیشن، فلم اِنڈسٹری سب کچھ بند کردِیا گیا ہے۔و ُہاں سے وَاپس صدر یعنی پنڈی کینٹ کے علاقے آگیا۔ اَور لگا سوچنے یہ پاکستان کو کیا ہوگیا ہے۔گھکھڑ پلازہ چلا گیا ۔و ُہاں سوائے ضرورت کی اَشیاء کے سب دوکانیں بند تھیں۔تمام دوکانداروں کا اِخلاق بہت اَچھا تھا۔ اَور پورے بازار میں کوئی عورت نہیں ،سب مرد حضرات خرید و فروخت کر رَہے تھے۔بڑی مشکل سے اِکا دُکا عورتیں نظر آئیں وہ بستر کی چادروںمیں خود کو لپیٹے ہوئے تھیں۔
لاہور، کراچی،فیصل آباد اَور پشاور بلکہ تمام بڑے شہروں سے اِطلاع ملی کہ اِن شہروں کی حالت یہی ہے اَور اِسلام آباد کا تو نقشہ ہی بدل گیا تھا۔ اَسمبلیوںمیں جتنے بھی ممبران تھے مستعفیٰ ہوگئے تھے۔اُن کی جگہ مُتقی اَور پرہیزگار لوگ بیٹھ گئے تھے۔ جن کی نہ زَمین نہ جائیداد نہ بنگلے نہ لمبی لمبی کاریں تھیں۔نہ کوئی وَڈیرا نہ کوئی جونیجو، نہ کوئی جتوئی نہ کوئی بھٹو،نہ میاں نہ چودھری۔ہر کوئی با اِخلاق تھااَور لوگوں کو سفارش اَور رِشوت کی کوئی ضرورت نہیں تھی لیکن بدقسمتی سے پورے پاکستان میںعاجز اَور صحیح معنوں میں قابل لوگ کم ملے اَور جو ملے بس گزارے لائق ہی تھے اَور اُس سے بڑھ کر حیرانگی اُس وَقت ہوئی کہ سب دَفتروں میں کام ہورَہا تھا۔ کئی دَفعہ اَپنے آپ کو چُٹکی کا ٹ کر دِیکھا لیکن خواب نہیں حقیقت تھا۔لیکن کئی دَفعہ خواب میں بھی اِنسان خواب دِیکھتا ہے۔
ہر جگہ پردے کا سخت اِنتظام تھا اَور ہنگامی بنیادوں پر فیکٹریاںلگائی گئی عورتوں کو باپردہ کرنے کے لیئے۔ہنگامی بنیادوں پر گھر کے بستروں کی چادریں اَور کھڑکیوں اَور دروازوںکے پردے، پردے اَور حجاب کے لیئے اِستعمال ہورَہے تھے۔
اَبھی اِسی کیفیت کو چند دِن ہی گزرے تھے۔ پاکستان خوشحال ہوگیااَور ہر شخص کے چہرے پر رَونق آگئی۔مردوں کی صحت اَچھی ہوگئی عورتوں کے بارے میں کچھ پتا نہیں کیونکہ پردے کی پابندی تھی۔ مسجدیں آباد۔مولوی پریشان کہ یہ کیا ہوگیا ہے۔
اِتنے سارے فارغ لوگ کوئی نا کوئی اَچھا کام کررَہے تھے۔اِتنی لگژریس زندگی اِنسان عاجزی و اِنکساری اَور قناعت کی د ُ نیا میں آگیا تھا۔
اَب مجھ پر یہ حقیقت آشکارا ہوئی کہ پاکستان میں اِسلامی نظام رَائج کردِیا گیا تھا اَور اِس پر سختی سے عِلمی اَور عَملی طور پہ کام ہورَہا تھا۔ لوگوں کو لڑکیوں کی شادیوں کا مسئلہ نہیں تھا۔اِن کی شادیاں سَنِ بلوغت کو چھوتے ہی کردِی جاتیں۔اَور لڑکے تمام برائیوں سے بچے ہوئے تھے کیونکہ عین جوانی کے زِینے پہ قدم رَکھتے ہی اُن پر ذِمہ دَاری ڈَال دِی گئی تھی۔ اِن کے تمام کریز ختم ہوگئے تھے۔ صرف بیوی بچوں کی فکر تھی۔عبادت اَور اَپنا کام ،اِس کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔
اَب نہ کوئی لڑکی کسی لڑکے سے چھپ چھپ کے ملتی ۔نہ وہ وَقت سے پہلے ماں بنتی ۔نہ وہ بازاروں کی رَونق بنتی ۔نہ لڑکے کالجوں کے گرد چکر لگاتے ۔نہ گلیوں، بازاروں، کلبوں میں آوارہ لڑکے ملتے ۔نہ وَالدین کو کوئی پریشانی تھی نہ ہی بچوں کو۔اِس کے باوجود اَسلحے کی فیکٹریاں،ملیں،کھانے پینے کی اَشیاء اَور سب کاروبا ر چل رَہا تھا۔دِینی و د ُ نیاوی تعلیم مسجدوں میں دِی جارَہی تھی۔اِس میں کیمسٹری،فزکس،میتھس،انگلش اَور فرنچ یعنی ہر طبقہئِ فکر کی تعلیم دِی جارَہی ہے۔اِس کے ساتھ ساتھ ہر نوجوان کو سپہ گری عسکری تعلیم دِی جارَہی تھی۔
اَچانک میری آنکھ کُھلی گئی اَور مَیں پسینے سے شرابور تھا۔ اُٹھ کر دِیکھا صبح کے دَس بج رَہے تھے اَور مَیں باتھ کی طرف دَوڑا۔برش کیا،شیو کی اَور گلیوں، بازارں کے چکر لگا کر وَاپس آگیا۔د ُ نیا اَپنے معمول پر تھی۔ د ُ نیا کی اِس بھیڑ میں اِتنا گُم ہوگیا کہ یاد ہی نہ رَہا ۔لیکن اِس خواب نے مجھ پر گہرا اَثر چھوڑا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گرہ لگائیں۔ کیا ہے عشق تو اعلان کیوں نہیں کرتے
وھاٹس ایپ گروپ: دیــــــــارمیـــــــــــر سلسلہ : گـــــــرہ لـــــــگائیں تاریخ : 17/9/024 مصرع نمبر: 295 کیا ہے عشق تو اعلان کیوں...