(Last Updated On: )
دھرتی ماں اپنی ہمیں اس سے محبت ہے جب تک دنیا ہے یہ ملک سلامت ہے
پڑھنے والے بچے بھی مضبوط سپاہی نکلے ہیں جان نچاور کر دی اپنی دیس کے راہی نکلے ہیں
بھول نہیں سکتے جو انکی شہادت ہے جب تک دنیا ہے یہ ملک سلامت ہے
فوج نے دشمن مار بھگائے ملک کی آن بچائی ہے دہشت گردی ختم ہوئی اور خوشحالی لوٹ آئی ہے
ہم رکھوالے ہیں یہ دھرتی امانت ہے جب تک دنیا ہے یہ ملک سلامت ہے
مشکل وقت میں سب قربانی دینے والے ہوتے ہیں جو اغیار سے لڑتے ہیں ان سے اجھالے ہوتے ہیں
ہنس کر جان دینا پُرکھوں سے روایت ہے جب تک دنیا ہے یہ ملک سلامت ہے
رب کی خاص عطا ہے ہم پر ہم کتنے خوش قسمت ہیں کملی والے کے سایے میں رہتے ہیں بابرکت ہیں
اب تک قائم ہے ان کی عنایت ہے جب تک دنیا ہے یہ ملک سلامت ہے