(Last Updated On: )
ہم سے کسی کے بخت کا تارہ نہیں ملا بچھڑا جو ایک بار دوبارہ نہیں مِلا
کاغذ کی کشتیوں میں سواری کا شوق تھا اَب یہ شکایتیں ہیں کنارہ نہیں ملا
ہم سے کسی کے بخت کا تارہ نہیں ملا بچھڑا جو ایک بار دوبارہ نہیں مِلا
چاہا نہیں کسی کو بھی آپ کی طرح دُنیا میں کوئی آپ سا پیارا نہیں ملا
ہم سے کسی کے بخت کا تارہ نہیں ملا بچھڑا جو ایک بار دوبارہ نہیں مِلا
جانا یہی کہیں اِنہی لمحوں کی بھیڑ میں اِک خواب کھو گیا تھا ہمارا نہیں ملا
ہم سے کسی کے بخت کا تارہ نہیں ملا بچھڑا جو ایک بار دوبارہ نہیں مِلا
انصرؔ ہمارے وہم و گمان میں نہ تھا کہ تم یہ کہہ کیے چھوڑ دو گے سہارا نہیں ملا