ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻧﺎﺋﻠﮧ ﺍﺳﮯ ﭘﻮﺭﮮ ﭼﮭﮯ ﺩﻥ ﺑﻌﺪ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺭﺍﺕ ﮐﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻓﺎﺭﻍ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺑﺎﮨﺮ ﺑﺎﻏﯿﭽﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻧﺎﺋﻠﮧ ﯾﮩﯽ ﮨﻮ ﮔﯽ ﻭﮦ ﭼﮩﻞ ﻗﺪﻣﯽ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﻭﻗﺎﺭ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﮑﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﭼﻠﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔۔
ﮐﯿﺎ ﻧﺎﺭﺍﺽ ﮨﻮ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ؟
ﻧﮩﯿﮟ ﺁﭖ ﺳﮯ ﻧﺎﺭﺍﺽ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﻮﮞ ۔۔
ﭘﮭﺮ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ؟
ﺑﺲ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯽ ﻣﯿﺮﺍ ﺭﺯﻟﭧ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ ﻧﺎ ﺗﻮ ﺍﺳﯽ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﭺ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔۔
ﺍﯾﮏ ﺗﻮ ﺗﻢ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺑﮭﯽ ﻧﺎ ﺭﺯﻟﭧ ﻧﺎ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﮐﻮﺉ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﮨﻮ ﮔﺊ ﭼﮭﻮﮌﻭ ﯾﮧ ﺳﺐ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺁﻭ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻟﯿﮯ ﮐﭽﮫ ﻻﯾﺎ ﮨﻮﮞ ۔۔ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺑﺎﺭ ﭼﺎﮐﻠﯿﭩﺲ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﮐﭽﮫ ﮨﮯ۔۔
ﻧﺎﺋﻠﮧ ﻧﮯ ﯾﮏ ﺩﻡ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﻠﮑﯿﮟ ﺍﭨﮭﺎﺋﯿﮟ ﺗﮭﯽ ۔۔
ﻭﮦ ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻧﺊ ﺧﻮﺵ ﻓﮩﻤﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﺒﺘﻼ ﮨﻮ ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ ﻧﺎ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﺍﺳﮑﯽ ﮨﺮ ﺳﻮﭺ ﮐﺎ ﻣﺮﮐﺰ ﺍﯾﮏ ﻭﮨﯽ ﺷﺨﺺ ﭨﮭﮩﺮﺍ ﺗﮭﺎ۔۔
ﻧﺎﺋﻠﮧ ﺍﺏ ﻭﻗﺎﺭ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﭼﻞ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﺳﮯ اپنی ﮨﻤﺮﺍﮨﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﺗﮏ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﺏ ﻭﮦ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮ ﭼﮑﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﻗﺎﺭ ﻧﮯ ﻧﺎﺋﻠﮧ ﮐﻮ ﺑﯿﭩﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﮩﺎ ﻭﮦ ﺍﺳﮑﮯ ﺑﯿﮉ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﮨﯽ ﺭﮐﮭﮯ ﮔﺌﮯ ﺻﻮﻓﮯ ﭘﺮ ﭨﮏ ﮔﺊ۔۔
ﺍﺏ ﻭﮦ ﻭﻗﺎﺭ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﻮ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮕﺎئی ﮔئی ﻟﮑﮍﯼ ﮐﯽ ﺳﯿﻒ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﮈﮬﻮﻧﮉﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺩﻭ ﺷﺎﭘﻨﮓ ﺑﯿﮕﺰ ﻟﯿﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﺎ ﮨﻮﺍ ﺍﺳﮑﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺁﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺍﺏ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﮑﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﮨﯽ ﺻﻮﻓﮯ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔۔
ﻭﮦ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻧﺎﺋﻠﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﺗﻤﺎﻡ ﻭﻗﺖ ﺍﺳﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮔﺰﺍﺭﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﺳﯽ ﻟﯿﮯ ﻭﮦ ﺍﺳﮑﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﮩﺖ ﺍﺩﺍﺱ ﮨﻮ ﮔﯽ ﺗﺒﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﺳﮯ ﺧﻮﺵ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﭽﮫ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ۔
ﺍﺏ ﺍﺱ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺷﺎﭘﻨﮓ ﺑﯿﮕﺰ ﻧﺎﺋﻠﮧ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﻤﺎ ﺩﯾﮯ ﺗﮭﮯ۔۔
ﻭﻗﺎﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟
ﯾﮧ ﺗﻢ ﺧﻮﺩﯼ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﻮ ﻣﮕﺮ ﯾﮩﺎﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﮐﺮ ﯾﮧ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﻭﮦ ﺍﺳﮑﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﻣﺴﮑﺮﺍﯾﺎ ﺗﮭﺎ۔۔
ﺍﻭﺭ ﻧﺎﺋﻠﮧ ﺑﮭﯽ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺷﺎﭘﻨﮓ ﺑﯿﮕﺰ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﻟﯿﮯ ﺍﺳﮯ ﮔﮉ ﻧﺎﺋﭧ ﺑﻮﻝ ﮐﺮ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﭼﻠﯽ ﺁﺉ ﺗﮭﯽ۔
۔ﺍﭘﻨﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺁﮐﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﯿﮉ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﺷﺎﭘﻨﮓ ﺑﯿﮕﺰ ﮐﮭﻮﻟﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﮓ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﭘﺮﻓﯿﻮﻣﺰ ﮐﯽ ﮐﭽﮫ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺷﯿﺸﯿﺎﮞ ﻧﮑﻠﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺑﺎﺭﯼ ﺑﺎﺭﯼ ﺳﭙﺮﮮ ﮐﺮ ﮐﮯ ﭼﯿﮏ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮑﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺳﮯ ﺍﺳﮑﺎ ﭘﻮﺭﺍ ﮐﻤﺮﮦ ﻣﻌﻄﺮ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺧﻮﺷﮕﻮﺍﺭ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺁﮔﮭﯿﺮﺍ ﺗﮭﺎ۔۔ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺑﯿﮓ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﭼﺎﮐﻠﯿﭩﺲ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺭﯾﮉ ﻣﺨﻤﻠﯽ ﮈﺑﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺑﺮﯾﺴﻠﭧ ﻧﮑﻼ ﺗﮭﺎ۔۔ﮐﯿﺎ ﻭﻗﺎﺭ ﮐﻮ ﭘﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﺟﯿﻮﻟﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺑﺮﯾﺴﻠﭩﺲ ﭘﺴﻨﺪ ﮨﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﺻﺒﺢ ﻭﻗﺎﺭ ﺳﮯ ﺿﺮﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﻮﮞ ﮔﯽ۔۔
ﺍﺳﮯ ﻭﻗﺎﺭ ﮐﮯ ﺍﻥ ﮔﻔﭩﺲ ﻧﮯ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﻼ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺏ ﻭﮦ ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﺊ ﺗﮭﯽ ﻭﻗﺎﺭ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﺑﺪﮔﻤﺎﻧﯿﺎﮞ ﺍﺳﮑﮯ ﺩﻝ ﻭ ﺩﻣﺎﻍ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺳﺐ ﺩﻭﺭ ﮨﻮ ﮔﺊ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺏ ﻭﮦ ﺧﻮﺩﯼ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻝ ﮐﻮ ﻭﺿﺎﺣﺘﯿﮟ ﺩﮮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﻭﻗﺎﺭ ﮐﺎ ﮨﺎﺳﭩﻞ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻨﺎ ﺍﺳﮑﯽ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﮩﺖ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺗﮭﺎ ﻭﺭﻧﮧ ﻭﮦ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮭﯽ ﯾﻮﮞ ﻣﺠﮭﮯ ﺭﻭﺗﺎ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﻧﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﺎﮞ ﻭﯾﺴﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﯿﮟ ﻭﻗﺎﺭ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﮨﻮﮞ ﺍﺳﯽ ﻟﯿﮯ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺠﮫ ﺳﮑﺘﯽ ﺧﻮﺍﻣﺨﻮﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺭﻭ ﺭﻭ ﮐﺮ ﺳﺐ ﮐﻮ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮐﯿﺎ ﻣﮕﺮ ﺍﮔﻠﮯ ﮨﯽ ﭘﻞ ﺟﺐ ﺍﺳﮯ ﯾﮧ ﯾﺎﺩ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﻗﺎﺭ ﭘﺮﺳﻮﮞ ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﮨﺎﺳﭩﻞ ﭼﻼ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﺿﺒﻂ ﺑﺎﻧﺪﮬﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﮑﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺁﻧﺴﻮ ﺑﮩﮧ ﻧﮑﻠﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﺏ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﺳﮯ ﻟﮍ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺁﺧﺮ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﮨﯽ ﻭﻗﺎﺭ ﮐﯽ ﺍﺗﻨﯽ ﯾﺎﺩ ﮐﯿﻮﮞ ﺁﺗﯽ ﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﻮﮞ ﺍﺳﮑﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﺴﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮫ ﭘﺎﺗﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﻣﺠﮭﮯ ﻭﮦ ﺍﺗﻨﺎ ﭘﯿﺎﺭﺍ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯽ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﺑﮯ ﺧﺒﺮ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﻮﮞ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ﺍﻧﺠﻠﯿﻨﺎ ﮐﻮ ﻣﺮﯾﻢ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭘﻮﺭﺍ ﺍﯾﮏ ﮨﻔﺘﮧ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﮕﺮ ﺍﺏ ﻭﮦ ﯾﮧ ﺳﻮﭺ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺁﺧﺮ ﻭﮦ ﮐﺐ ﺗﮏ ﯾﻮﻧﮩﯽ ﻣﺲ ﻣﯿﺮﯼ ﭘﺮ ﺑﻮﺟﮫ ﺑﻨﯽ ﺭﮨﮯ ﮔﯽ ﺍﺏ ﺍﺳﮯ ﮐﺠﮫ ﺑﮭﯽ ﮐﺮ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﺑﻮﺟﮫ ﺧﻮﺩﯼ ﺍﭨﮭﺎﻧﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﺁﺧﺮ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﮮ ﻭﮦ ﯾﻮﻧﮩﯽ ﺑﮯ ﻣﻘﺼﺪ ﺳﮍﮎ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﮍﮮ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﻨﭻ ﭘﺮ ﺁﮐﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﺊ ﺗﮭﯽ ۔
ﺍﺳﮑﺎ ﺩﻝ ﺑﮩﺖ ﺍﺩﺍﺱ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﺩﺍﺳﯽ ﺩﻭﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺍﯾﺰﻝ ﻧﮑﺎﻻ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﻨﻮﺱ ﭘﺮ ﺭﻧﮓ ﺑﮭﺮﻧﮯ ﻟﮕﯽ۔
ﺍﺳﮑﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﺑﮩﺖ ﺗﯿﺰﯼ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﮐﺎﻡ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﮔﺰﺭﺗﮯ ﺭﺍﮦ ﮔﺰﺭ ﺍﺳﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﯽ ﭘﯿﻨﭩﻨﮓ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮑﮯ ﻟﯿﮯ ﺳﺘﺎﺋﺶ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﺍﺳﮑﯽ ﻣﮩﺎﺭﺕ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ۔
ﻭﮦ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﯿﻨﭩﻨﮓ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﮩﻤﮏ ﺗﮭﯽ ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﯿﻨﭩﻨﮓ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﺑﺎﺋﯿﯿﮟ ﺳﺮ ﮔﮭﻤﺎﯾﺎ ﺗﻮ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﺍﺳﮑﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺍﯾﮏ ﺩﺍﺋﺮﮮ ﮐﯽ ﺷﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﮍﮮ ﺗﮭﮯ۔
ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﺒﺰ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻭﺍﻟﯽ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﺘﻮﺟﮧ ﭘﺎﯾﺎ ﺗﻮ ﺳﺐ ﯾﮑﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﯾﮕﺮﮮ ﺍﺳﮑﯽ ﺍﺱ ﭘﯿﻨﭩﻨﮓ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﺗﻮ ﺍﺱ ﭘﯿﻨﭩﻨﮓ ﮐﻮ ﺧﺮﯾﺪﻧﮯ ﮐﮯ ﺧﻮﺍﮨﺸﻤﻨﺪ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﮯ۔
ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭘﯿﻨﭩﻨﮕﺰ ﺑﻨﺎﺋﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻭﮦ ﭘﯿﻨﭩﻨﮓ ﺍﯾﮏ ﻣﻌﻤﺮ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﺩﮮ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ ﺟﺲ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﻧﺠﻠﯿﻨﺎ ﮐﻮ ﺭﻗﻢ ﺍﺩﺍ ﮐﺮ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ۔
ﺍﻭﺭ ﺑﺎﻗﯽ ﺳﺐ ﮐﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﮐﺎﻧﭩﯿﮑﭧ ﻧﻤﺒﺮ ﺩﮮ ﮐﺮ ﯾﮧ ﻭﻋﺪﮦ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺟﻠﺪ ﭘﯿﻨﭩﻨﮕﺰ ﺑﻨﺎ ﺩﮮ ﮔﯽ۔۔
ﻭﮦ ﺳﻮﭺ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﮔﻮ ﮐﮧ ﺍﻥ ﭘﯿﻨﭩﻨﮕﺰ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺭﻗﻢ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﺍﯾﺴﮯ ﻣﺲ ﻣﯿﺮﯼ ﭘﺮ ﺑﻮﺟﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﮔﯽ ﺍﺳﮑﺎ ﺧﺮﭼﮧ ﮐﺎﻓﯽ ﺣﺪ ﺗﮏ ﺍﺱ ﺭﻗﻢ ﺳﮯ ﭘﻮﺭﺍ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔
ﻭﮦ ﺳﮑﻮﻝ ﺳﮯ ﺟﻠﺪﯼ ﻓﺮﯼ ﮨﻮ ﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﺐ ﮐﮧ ﻣﺲ ﻣﯿﺮﯼ ﺳﮑﻮﻝ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﻓﺮﯼ ﮨﻮﺗﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺁﺭﭦ ﺍﮐﯿﮉﻣﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﺍﺳﯽ ﻟﯿﮯ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﯽ ﺍﺳﮯ ﻓﮑﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﭘﺮ ﺍﺳﮯ ﻣﺲ ﻣﯿﺮﯼ ﮐﮯ ﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﺎﻣﻨﺎ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﮮ ﮔﺎ۔۔
ﺍﺏ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﭨﺎﺋﻢ ﭨﯿﺒﻞ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺳﮯ ﺗﺮﺗﯿﺐ ﺩﮮ ﻟﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺳﮑﻮﻝ ﺳﮯ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﭘﺮ ﺍﺳﯽ ﺭﻭﮈ ﭘﺮ ﺁﺑﯿﭩﮭﺘﯽ ﺟﮩﺎﮞ ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﯿﻨﭩﻨﮕﺰ ﺧﺮﯾﺪﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﯾﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﻭﮦ ﻣﺲ ﻣﯿﺮﯼ ﮐﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﻮﭨﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﭨﮭﯿﮏ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﻨﭩﮧ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﺍﭘﺎﺭﭨﻤﻨﭧ ﻣﯿﮟ ﭘﻨﮩﺞ ﺟﺎﺗﯽ ﻣﮕﺮ ﺍﺏ ﻣﺌﺴﻠﮧ ﯾﮧ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﯾﮧ ﭘﯿﺴﮯ ﻣﺲ ﻣﯿﺮﯼ ﮐﻮ ﮐﯿﺴﮯ ﺩﯾﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﺎ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺁﺝ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭘﯿﺴﮯ ﺩﮮ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﺳﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻟﯿﭩﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﮦ ﻣﺲ ﻣﯿﺮﯼ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﯿﺴﮯ ﻟﮯ ﺁﺉ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﯾﻢ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺴﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺭﮦ ﮔﺊ۔۔
ﯾﮧ۔۔ﯾﮧ ﺳﺐ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﺍﻧﺠﻠﯿﻨﺎ؟
ﻣﯿﮉﻡ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺭﮦ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮞ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺯﻣﮧ ﺩﺍﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﯾﮧ ﭘﯿﺴﮯ ﺁﭖ ﺭﮐﮫ ﻟﯿﮟ ﭘﻠﯿﺰ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﯽ ﻟﯿﮯ ﺍﺱ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺧﺮﭺ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﺍ ﺑﮭﯽ ﺣﺼﮧ ﺑﻨﺘﺎ ﮨﮯ ﺁﭖ ﯾﺎ ﺗﻮ ﯾﮧ ﭘﯿﺴﮯ ﻟﮯ ﻟﯿﮟ ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﯾﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﭼﻠﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﻮﮞ۔۔
ﭼﻠﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﻮﮞ ﻣﺮﯾﻢ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺍﻧﯽ ﺳﮯ ﺍﺳﮑﮯ ﮐﮩﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﺩﮨﺮﺍﺋﮯ ﺗﮭﮯ۔۔
ﺍﻧﺠﻠﯿﻨﺎ ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﺑﮭﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﭼﻠﯽ ﺟﺎﻭ ﮔﯽ؟ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﯾﻢ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺁﻧﺴﻮ ﺑﮩﮧ ﻧﮑﻠﮯ ﺗﮭﮯ۔
ﺍﻧﺠﻠﯿﻨﺎ ﺟﺎﻥ ﮔﺊ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﺲ ﻣﯿﺮﯼ ﮐﺎ ﺩﻝ ﺩﮐﮭﺎ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ ﻣﯿﮉﻡ ﭘﻠﯿﺰ ﻭﮦ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮔﻠﮯ ﻟﮓ ﮐﺮ ﭘﮭﻮﭦ ﭘﮭﻮﭦ ﺭﻭ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ ﺁﭖ ﺟﺎﻧﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﮐﻮﺉ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎﮞ ﺟﺎﻭﮞ ﮔﯽ ﻭﮦ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺑﻮﻻ ﺗﮭﺎ ﺗﺎﮐﮧ ﺁﭖ ﭘﯿﺴﮯ ﻟﮯ ﻟﯿﮟ۔۔
ﺍﻧﺠﻠﯿﻨﺎ ﭘﻠﯿﺰ ﺗﻢ ﻧﺎ ﺟﺎﻧﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﺳﺐ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ ﺳﺐ ﭼﮭﻮﮌ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻢ ﻣﺖ ﺟﺎﻧﺎ ﺍﻧﺠﻠﯿﻨﺎ ﭘﻠﯿﺰ ﺁﺝ ﻭﮦ ﺑﻈﺎﮨﺮ ﺧﻮﺵ ﻧﻈﺮ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﮨﺮ ﻓﮑﺮ ﺳﮯ ﺁﺯﺍﺩ ﻣﺮﯾﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﺫﺍﺕ ﮐﻮ ﺍﻧﺠﻠﯿﻨﺎ ﮐﺮﺳﭩﻮﻓﺮ ﭘﺮ ﮐﮭﻮﻝ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔۔۔
ﻣﺮﯾﻢ ﮐﺎ ﺗﻌﻠﻖ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺳﮯ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﺎ ﺍﯾﮏ ﺑﮭﺎئی ﺗﮭﺎ ﺍﺳﮑﮯ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮨﯽ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻓﺎﺋﻦ ﺁﺭﭨﺲ ﮐﯽ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﯾﮏ ﻧﺎﻣﻮﺭ ﺁﺭﭨﺴﭧ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻣﻨﻮﺍﯾﺎ ﺍﺳﮑﯽ ﺑﻨﺎﺉ ﮔﺊ ﭘﯿﻨﭩﻨﮕﺰ ﺻﺮﻑ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﯽ ﺣﺪ ﺗﮏ ﮨﯽ ﻣﺤﺪﻭﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺳﮑﺎ ﮐﺎﻡ ﺑﺎﮨﺮ ﮐﮯ ﻣﻤﺎﻟﮏ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺁﺭﭦ ﺍﯾﮕﺰﯾﺒﯿﺸﻨﺰ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺍﺳﮑﯽ ﺷﮩﺮﯾﺎﺭ ﺻﺪﯾﻘﯽ ﺳﮯ ﻟﻮ ﻣﯿﺮﺝ ﮨﻮﺉ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﻨﮏ ﻣﯿﻨﯿﺠﺮ ﺗﮭﺎ ﺍﻧﮑﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺵ ﻭ ﺧﺮﻡ ﮔﺰﺭ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﻣﮕﺮ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﺳﺎﻝ ﮔﺰﺭ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﻭﻻﺩ ﺳﮯ ﻣﺤﺮﻭﻡ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﻣﺮﯾﻢ ﮐﮯ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﺑﮭﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﻮ ﮐﮭﻼﻧﮯ ﮐﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﻟﯿﮯ ﮨﯽ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﺭﺧﺼﺖ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺍﺳﮑﺎ ﺑﮭﺎﺉ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺮﻋﮑﺲ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﯾﮏ ﺧﻮﺵ ﻭ ﺧﺮﻡ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮔﺰﺍﺭ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﺮﯾﻢ ﺍﻭﺭ ﺷﮩﺮﯾﺎﺭ ﻧﮯ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮐﯽ ﺧﺎﻃﺮ ﮐﺊ ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺭﺟﻮﻉ ﮐﯿﺎ ﻣﮕﺮ ﺳﺐ ﮐﺎ ﯾﮩﯽ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﯽ ﮐﻮﺉ ﮐﻤﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﯾﮧ ﺳﺐ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﻣﺮﺿﯽ ﮨﮯ ﺟﺐ ﻭﯼ ﭼﺎﮨﮯ ﮔﺎ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﯽ ﻧﻌﻤﺖ ﺳﮯ ﻧﻮﺍﺯ ﺩﮮ ﮔﺎ ﺟﻮ ﮐﻮﺉ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺟﺲ ﺩﺭﺑﺎﺭ ﻣﺰﺍﺭ ﭘﺮ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺩﻋﺎ ﻣﺎﻧﮕﻨﮯ ﮐﻮ ﮐﮩﺘﺎ ﻭﮦ ﮨﺮ ﺟﮕﮧ ﺟﺎﺗﮯ ﭘﮭﺮ ﺁﺧﺮ ﮐﺎﺭ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﮯ ﭘﻮﺭﮮ ﺁﭨﮫ ﺳﺎﻝ ﺑﻌﺪ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻣﺮﺍﺩ ﺑﺮ ﺁﺉ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﯾﻢ ﮐﻮ ﺍﻣﯿﺪ ﺳﮯ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﺨﺒﺮﯼ ﻧﺼﯿﺐ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮئی ﻭﮦ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺵ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺩﻋﺎ ﺳﻦ ﻟﯽ ﮔئی ﺍﺏ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﮭﯽ ﺭﻧﮕﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﮩﮑﮯ ﮔﯽ ﺍﺏ ﮐﮧ ﺁﻧﮕﻦ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﭘﮭﻮﻝ ﮐﮭﻠﯿﮟ ﮔﮯ ﻣﮕﺮ ﺷﺎﺋﯿﺪ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﻮ ﮐﭽﮫ ﺍﻭﺭ ﮨﯽ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﺗﮭﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﻻﺩ ﺳﮯ ﻧﻮﺍﺯﺍ ﻣﮕﺮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻧﺎ ﺑﯿﭩﺎ ﮨﻮﺍ ﻧﺎ ﺑﯿﭩﯽ ﺑﻠﮑﮧ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﻋﺎﻡ ﺯﺑﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻣﻌﺎﺷﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﻼﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﺠﮍﺍ ﺗﮭﺎ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ﻭﻗﺎﺭ ﺁﺝ ﺻﺒﺢ ﮨﯽ ﻣﮩﺮ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﯽ ﮨﺪﺍﯾﺎﺕ ﺩﮮ ﮐﺮ ﺍﻣﺎﮞ ﺟﺎﻥ ﮐﻮ ﺧﻮﺷﯽ ﮐﯽ ﺧﺒﺮ ﺳﻨﺎﻧﮯ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻓﺎﻃﻤﮧ ﮐﻮ ﻓﻮﻥ ﮐﺮ ﮐﮯ ﯾﮧ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﮐﺮ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻣﮩﺮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﮭﺮ ﺁﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﻗﺎﺭ ﮐﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﮦ ﭼﮩﮑﺘﯽ ﮨﻮﺉ ﻣﮩﺮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺁﮔﺊ ﺗﮭﯽ۔۔
ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﮧ ﻣﮩﺮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ گلہ ﮐﺮﺗﯽ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻮﻟﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﻣﮩﺮ ﺳﮯ ﻣﻌﺬﺭﺕ ﮐﺮ ﻟﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺑﮩﺖ ﺩﻧﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﮨﺎﺳﭙﭩﻞ ﮐﯽ ﻣﺼﺮﻭﻓﯿﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺲ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﮯ ﻧﺎ ﺁﺳﮑﯽ ﺗﮭﯽ۔۔
ﻭﻗﺎﺭ ﻧﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﻣﺎﮞ ﺟﺎﻥ ﮐﮯ ﻣﻨﻊ ﮐﺮﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺷﺪﯾﺪ ﻣﺨﺎﻟﻔﺖ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﻣﮩﺮ ﺳﮯ ﻟﻮ ﻣﯿﺮﺝ ﮐﺮ ﻟﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻣﮩﺮ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺳﺴﺮﺍﻟﯽ ﺭﺷﺘﮯ ﮐﺎ ﭘﯿﺎﺭ ﻧﺎ ﻣﻞ ﺳﮑﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﮕﺮ ﻓﺎﻃﻤﮧ ﺑﮩﺖ ﺍﭼﮭﯽ ﺗﮭﯽ ﻭﻗﺎﺭ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺟﺐ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﻣﮩﺮ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺗﺒﮭﯽ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮔﮭﻞ ﻣﻞ ﮔﯽ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﮐﺴﺮ ﮨﯽ ﺍﺳﮑﯽ ﺗﻨﮩﺎﺉ ﺩﻭﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﺍﺳﮑﮯ ﭘﺎﺱ ﭼﻠﯽ ﺁﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﺳﮑﮯ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍکثر ﯾﮧ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﺭﻭﮎ ﭨﻮﮎ ﺑﮭﯽ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺍﺳﮑﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﻣﮩﺮ ﮐﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮭﯽ ﻧﻨﺪ ﯾﺎ ﺳﺎﺱ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺍﺳﮑﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﺍﺳﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺳﺎﺱ ﯾﺎ ﻧﻨﺪ ﮐﻮ ﺗﻮ ﭘﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﺑﮩﻦ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﺎ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ
مہر نے فاطمہ کو زبردستی اپنے ساتھ باہر لے جانے کے لیے تیار کر لیا تھا اور وہ جانتی تھی کہ مہر ابھی بھی وقار کے بارے میں ہی سوچ رہی ہو گی کہ اسکی اماں جان کا اس خبر پر کیا ری ایکشن ہو گا کیا وہ یہ خوشی کی خبر سن کر سب عداوتیں بھلا کر اسے اپنی بہو مان لیں گی یا پھر سے اسے دھتکار دیا جائے گا فاطمہ نے نرمی سے اسکا ہاتھ دبایا تھا مہر سب ٹھیک ہو گا تم پر سکون رہو۔۔
مہر فاطمہ کو دیکھ کر مسکرا دی تھی اسے انتطار تھا تو صرف شام ہونے کا کہ کب شام ہو اور وقار اسے آکر بتائے کہ اماں جان نے اسے قبول کیا یا نہیں فاطمہ نے مہر کو اسکے فیورٹ ریسٹورنٹ میں لنچ کروایا تھا اس کے بعد فاطمہ نے شاپنگ کی بھی تجویز دی تھی مگر مہر نے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ وہ تھک گئ ہے فاطمہ نے بھی اسکی پریگنینسی کے خیال سے اس زیادہ اسرار نا کیا تھا پھر وہ دونوں گھر آگئ تھی ڈرایونگ فاطمہ نے خود کی تھی مہر کے اسرار کرنے کے باوجود اس نے اسے ڈرائیونگ کرنے نہیں دی تھی گھر آکر وہ دونوں ٹی وی لائونج میں ہی بیٹھ گئ تھی فاطمہ نے اس خیال سے ٹی وی آن کر دیا تھا کہ مہر کا دھیان بٹا رہے گا۔
جیسے تیسے دن اپنے اختتام کو پنہچا اور ان دونوں کو وقار کی گاڑی کا ہارن سنائی دیا تو فاطمہ نے شکر کا سانس لیا جبکہ مہر کی بے چینی میں مزید اضافہ ہو گیا وقار مین ہال میں بہت سے شاپنگ بیگز لیے انٹر ہوا تھا۔
وہ آج بھی بہت زیادہ مسکرا رہا تھا اور مہر جان گئ تھی کہ اس کے بار بار مسکرانے کی وجہ وہ اداسی ہے جو وہ چھپانا چاہ رہا ہے اس نے مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلایا تھا ہیلو گرلز۔
وہ دونوں ہی اسکی جانب دیکھ کر مسکرائ تھیں۔۔
فاطمہ نے محسوس کیا کہ اسے اب وہاں سے جانا چاہئے۔۔
اچھا وقار میں اب چلتی ہوں انشااللہ پھر آئوں گی۔۔
نہیں فاطمہ ابھی مت جاو رات کا کھانا ہمارے ساتھ کھا کر جانا میں تمہیں خود چھوڑ آئوں گا۔۔
نہیں بھائ امی انتطار کر رہی ہوں گی میں چلتی ہوں۔۔
اور پھر ان کے بے حد اسرار کے باوجود وہ نہیں رکی تھی کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ وقار اور اسکی اماں جان کے درمیان جو کچھ بھی ہوا وہ مہر کو جلد از جلد بتا دے تاکہ اسکا اضطراب کم ہو جائے اسی لیے وہ وہاں سے چلی آئ تھی۔۔
مہر وقار کے قریب آگئی تھی اسنے کیمل کلر کا ڈریس پینٹ کوٹ پہن رکھا تھا اور وہ ہمیشہ کی طرح آج بھی بہت خوبصورت لگ رہا تھا۔۔
وقار نے مہر کے قریب آتے ہی اسے اپنی بانہوں میں لے لیا تھا۔۔
مہر وقار کے سینے سے لگ گئ تھی وقار پلیز مجھے یہ مت بتائیے گا کہ اماں جان نے مجھے پھر سے دھتکار دیا۔۔
ام ہمم میں نے ایسا کب بولا؟
وقار آپ کو میری قسم سچ بولئے گا۔۔
مہر میں ان کو بتا آیا ہوں کہ وہ دادی بننے والی ہے تم دیکھنا اگلی بار جب میں اپنے بےبی کو ان کے پاس لے کر جائوں گا نا تو وہ خود یہاں ائیں گی ہم تینوں کو لینے۔
یعنی وہ پھر سے دھتکار دی گئ تھی۔۔
وقار میں چاہتی ہوں ہمارے بےبی کو ہم دونوں کا پیار ملے وہ کبھی بھی اپنے ماں باپ کے پیار کے لیے نا ترسے۔۔
ایسا ہی ہو گا میری جان اور تمہیں پتا ہے میں کیا لایا ہوں؟
کیا؟
ایسے نہیں بتائوں گا۔۔
پھر کیسے بتائیں گے جی آپ وہ مسکرائ تھی؟
پہلے آئی لو یو۔۔
آئ لو یو ٹو اب دکھائیں نا مجھے کیا لائے ہیں۔۔
نہیں بھئ ایسے نہیں۔۔
پھر کیسے وقار؟
پہلے میری کس وہ مسکراتے ہوئے اپنا نچلا لب دبا کر شرارت سے ترچھی نظروں سے اسکی جانب دیکھتے ہوئے بولا تھا۔۔
وقاررر۔۔
کیا ہے بھئی میری بیوی ہو اور یہ کہتے ہوئے اس نے اسے پھر سے اپنی بانہوں میں لے لیا تھا اب وہ اسکی آنکھوں کو چوم رہا تھا۔۔تم جانتی ہو مہر یہ آنکھیں دنیا کی سب سے خوبصورت آنکھیں ہیں اور میں کبھی بھی ان میں آنسو نہیں دیکھ سکتا۔۔
اتنا پیار کرتے ہیں مجھ سے؟
اتنا کہ میں الفاط میں بیان نہیں کر سکتا۔۔میں تمہارے بنا جینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔
۔ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے وقار اس نے مسکرا کر بولا تھا اور وقار نے اس سے پوچھا تھا وعدہ؟؟
پکا وعدہ۔۔
اب مجھےدکھائیں نا کیا لائے ہیں ؟
اس نے ایک شاپنگ بیگ میں سے بلیو کلر کا باکس نکال کر اسکی جانب بڑھا دیا تھا۔
۔وقار اس میں کیا ہے؟
خودی کھول کر دیکھ لو نا۔۔
اس نے اپنے دودھیا ہاتھوں سے وہ باکس کھولا تھا اور وہ اسے دیکھتے ہی رہ گئ تھی اس میں وائٹ گولڈ کی باریک باریک چار چوڑیاں تھی جن پر جابجا جالی کے باریک ڈیزائن میں ہیرے جڑے گئے تھے جو اپنی پوری آب و تاب سے جگمگا رہے تھے۔
۔وقار یہ تو بہت خوبصورت ہیں۔۔
مگر تم سے زیادہ نہیں اور حقیقی سرپرائز تو میں تمہیں اس دن دونگا جب ہمارا بےبی اس دنیا میں آئے گا۔۔
اور اس نے آگے بڑھ کر اسکی ملائ جیسی کلائیوں میں دو دو چوڑیاں پہنا دی تھیں۔
اب وہ اسکی کلائیوں کو چوم رہا تھا۔۔
مہر نے اسکی توجہ باقی کے شاپنگ بیگز کی طرف دلوائ تھی اور ان میں کیا ہے؟
اب وہ ان شاپنگ بیگز کو کھولنے لگا تھا اور ایک ایک کر کے اس نے سامنے پڑے ٹیبل پر کھلونوں کا ڈھیر لگا دیا تھا۔۔
اور مہر حیران سی بیٹھی دیکھ رہی تھی
۔وقار یہ کیا ہے؟
ہمارے آنے والے بےبی کے ٹوائز ۔۔
مگر وقار۔۔
اس نے اسکی بات کاٹ دی تھی۔۔
جانتا ہوں کہ ابھی تمہاری پریگنینسی کو صرف دس ہفتے ہوئے ہیں مگر مہر ہمارے بےبی کو پتا چلنا چاہیے نا کہ ہم کتنی شدت سے اسکے آنے کا انتظار کر رہے ہیں
۔اور مہر اسکی آنکھوں میں اپنے آنے والے بچے کے لیے اس قدر والہانہ محبت دیکھ کر تو نہال ہی ہو گی تھی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجلینا کرسٹوفر اپنی بھیگی آنکھوں کے ساتھ گم صم سی بیٹھی مس میری کی داستان سن رہی تھی اور جیسے جیسے وہ بولتی جا رہی تھیں انکی زندگی کا ورق ورق انجلینا کرسٹوفر پر کھل رہا تھا۔۔
تم جانتی ہو انجلینا مجھے اس وقت کیسا محسوس ہوا ہو گا جب مجھے شہریار نے یہ کہا ہوگا کہ میں اپنے بچے کو اسے دے دوں تاکہ وہ اسے ان جیسے لوگوں میں ہی چھوڑ آئے یا پھر میں اسے مارنے کی اجازت دے دوں نہیں انجلینا تم نہیں جان سکتی کبھی نہیں ہاں مگر جس دن تم ماں بنو گی نا اس دن تم جان جائو گی کہ اگر ایک عورت پتھر کو بھی جنم دے تو وہ اس سے بھی والہانہ محبت کرتی ہے ایک ماں کے لیے اسکی اولاد کیا ہوتی ہے یہ کوئ نہیں جان سکتا اور پھر میں نے تو ایک جیتا جاگتا وجود پیدا کیا تھا اور میری گود پورے نو سال کے بعد بھری تھی اگر اللہ نے اسے ایسا بنایا تھا تو اس میں اسکا کیا قصور تھا اور جب میں نے اسے خود سے الگ نا کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ شہریار جو مجھ سے محبت کے بہت بڑے بڑے دعوےکرتا تھا اس نے یہ کہہ کر مجھے طلاق دے دی کہ وہ اپنے گھر میں ایک ہجڑے کو نہیں پال سکتا مگر ماں تو ماں ہوتی ہے نا میری تو اولاد تھی میں کیسے چھوڑتی میرا وجود تھا وہ میں اسے لے کر وہ ملک چھوڑ کر یہاں آبسی مگر جس کے لیے سب نے مجھے چھوڑا وہ بھی مجھے چھوڑ کر چلا گیا میں نے اسے اس برے معاشرے سے اپنی آغوش میں چھپا کر رکھا مگر پھر بھی وہ مر گیا اسے کڈنی میں کینسر ہو گیا تھا میں نے اسکا بہت علاج کروایا لیکن پھر بھی وہ نہیں بچ سکا۔۔
مریم پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھی اور انجلینا انہیں چپ کروا رہی تھی آپ مت روئیں آج سے میں ہوں آپکا سب کچھ میں ہوں اپکی اولاد آپکی بیٹی آپ کو کبھی چھوڑ کر نہیں جائوں گی وہ دونوں ایک دوسرے کے گلے لگ کر اپنے سب دکھ آنسوئوں کی صوررت میں بہا رہی تھیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وقت پنکھ لگائے اڑ گیا اور وقار احمد نے اپنی انٹرمیڈیٹ کی پڑھائ مکمل کر کے اس بار بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی اور اب وہ لمز سے بی۔بی۔اے کر رہا تھا۔
نائلہ اب سیکنڈ ائیر میں ہو گئ تھی مگر اس کے جذبات اب بھی وقار کے لیے ویسے ہی تھے وہ اب بھی اس کے آنے کا اسی شدت سے انتظار کرتی تھی وہ آج بھی اسے دیکھ کر ساری دنیا سے بے خبر ہو جاتی تھی اس کی ہنسی خوشی آج بھی اسکے لیے اتنی ہی اہم تھی بس فرق صرف اتنا تھا پہلے وہ یہ سب اپنے بجپنے میں کرتی تھی مگر اب وہ اٹھارہ سال کی ایک با شعور لڑکی تھی وہ جان گئ تھی کہ جس جذبہ کو اپنے دل میں لیے اس نے جوانی کی دہلیز پر قدم رکھا تھا وہ کوئ معمولی جذبہ نہیں تھا اسے خود پر بہت فخر محسوس ہوتا تھا جب کبھی وقار اسے کالج چھوڑنے جاتا اور لڑکیاں پروانوں کی طرح اس کے اردگرد منڈلاتی تھی وہ خود کو اسکی سنگت میں ہوائوں میں اڑتا محسوس کرتی تھی مگر وہ آج بھی اس بات سے انجان تھی کہ جس شخض کے خواب اپنی آنکھوں میں سجائے وہ بڑی ہوئ ہے کیا وہ بھی اس کے لیے ایسے ہی جذبات رکھتا تھا یا پھر یہ لو یک طرفہ ہی تھی اس نے کبھی یہ جاننے کی کوشش ہی نہیں کی تھی اس کے لیے تو بس اتنا ہی کافی تھا کہ وقار احمد نے اسے یہ حق دے رکھا تھا کہ وہ اسے آنکھ بھر کر دیکھ سکتی تھی جب اسکا دل چاہے وہ اس سے بات کر سکتی تھی وہ اس سے روٹھ سکتی تھی اور جب کبھی وقار احمد روٹھے تو وہ اسے منا سکتی تھی۔
مگر آج عاصمہ کی باتوں سے اسکا دل بہت اداس ہوا تھا کالج میں ایک وہی اسکی دوست بنی تھی اور ان دونوں کی دوستی اس دو سال میں اتنی زیادہ ہو گئ تھی کہ وہ دونوں اپنی ہر بات ایک دوسرے سے شئیر کرنے لگی تھی عاصمہ جانتی تھی کہ نائلہ وقار کے لیے کیا جذبات رکھتی ہے اور یہ انکشاف بھی نائلہ پر عاصمہ کے ذریعہ ہی ہوا تھا کہ یہ کوئ معمولی جذبات نہیں۔۔
بلکہ یہ محبت ہے۔۔
مگر کیا کبھی تم نے یہ سوچاہے نائلہ کہ اگر یہ جذبات وہ تمہارے لیے نا رکھتا ہوا تو تمہارا کیا بنے گا؟
یا تو تم اس سے پوچھ لو کہ وہ تمہارے لیے کیا جذبات رکھتا ہے یا پھر اسے اپنے جذبات سے آگاہ کر دو ۔
ورنہ اس دن کیا کرو گی تم جب وہ کسی اور کو لا کر تمہارے سامنے کھڑا کر دے گا اور کہے گا کہ لو نائلہ اس سے ملو یہ ہے میری محبت ۔۔
نہیں وقار کبھی ایسا نہیں کر سکتا اگر ایسا ہوتا تو وہ کیوں میری اتنی پرواہ کرتا آخر کچھ تو وہ میرے لیے بھی محسوس کرتا ہو گا نا۔۔
وہ بے خبر بھلا کیا جانتا تھا کہ وہ معصوم اور سادہ سی لڑکی کب سے اپنا آپ اسے سونپ چکی تھی اور ہر وقت اسکی راہ تکتی تھی۔۔
جیسے جیسے رات گہری ہو رہی تھی فضاء میں خنکی بڑھتی جا رہی تھی مگر وہ کیا کرتی اس کی بے چینی کسی صورت بھی کم نہیں ہو رہی تھی اس کے ذہن میں بار بار عاصمہ کے کہے گئے الفاظ گھوم رہے تھے”۔۔اسے بتا دو نائلہ کہ تم اس سے محبت کرتی ہو ورنہ تب کیا کرو گی جب وہ ایک دن تمہارے سامنے کسی کو لا کر کھڑا کر دے گا اور تمہیں کہے گا نائلہ ملو اس سے یہ ہے میری محبت۔۔”
مگر وہ سوچ رہی تھی کہ میں کیسے اس سے کہوں میں تم سے پیار کرتی ہوں وقار میں جب بھی تمہیں دیکھتی ہوں پوری دنیا بھول جاتی ہوں کیسے اس سے کہ دوں کہ مجھے تمہاری ہنسی کے علاوہ کچھ بھی اچھا نہیں لگتا ..
وہ ڈرتی تھی کہ اگر وہ اسکی اس بات پر اس سے ناراض ہو گیا تو وہ کیا کرے گی یا اگر وقار نے اسے دھتکار دیا تو وہ کیسے جیے گی؟
وہ تو وقار کے بغیر جینے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی اسی لیے اس نے خودی سے یہ فرض کر لیا تھا کہ وقار بھی اس سے محبت کرتا ہو گا اور اس نے اسی فرضی بات پر اپنے خوابوں کا تاج محل تعمیر کر رکھا تھا ۔
وہ وقار اور اسکی محبت سے آگے مزید کچھ سوچنا چاہتی ہی نا تھی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وقار کا خواب تھا کہ وہ لمز یونیورسٹی سے بی۔بی۔اے کرے اور وہ بہت خوش تھا کہ اسے اپنی من پسند یونیورسٹی میں ایڈمیشن مل گیا تھا۔
ہاں مگر یہاں اسے فاطمہ کی کمی بہت محسوس ہوتی تھی حالانکہ کالج میں بھی ان کا ڈیپارٹمنٹ ایک نا تھا کیونکہ فاطمہ پری میڈیکل گروپ میں تھی جبکہ وہ کامرس کا سٹوڈنٹ تھا اسی نسبت سے ان کے ڈیپارٹمنٹس بھی الگ تھے مگر پھر بھی وہ ایک ہی کالج میں تھے اس لیے ان کی ملاقات ہو جایا کرتی تھی مگر اب تو ان کے انسٹیٹیوٹس بھی ایک نا رہے تھے۔
فاطمہ اسے بہت اچھی لگی تھی وہ اتنی معصوم اور پاکیزہ تھی کہ اسے دیکھتے ہی اس کے دل میں پہلا خیال ہی یہ آیا تھا کہ کاش اسکی بھی کوئی فاطمہ جیسی بہن ہوتی پھر وہ فاطمہ کا بہت خیال رکھنے لگا تھا اور فاطمہ کو بھی اس کی آنکھوں میں اپنے لیے کبھی احترام اور پاکیزگی کے سوا کچھ نظر نا آیا تھا اور اس طرح وہ دونوں بہن بھائ بن گئے تھے ۔
ان دونوں کو ہی اپنے اس پاکیزہ رشتے پر فخر تھا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ آج کے دور میں کوئی لڑکا لڑکی بہن بھائ نہیں ہو سکتے جب بھی یہ بات وہ دونوں سوچتے انہیں ایک دوسرے پر بہت فخر ہوتا تھا ۔
اور پھر وقار صرف فاطمہ کا ہی نہیں بلکہ اسکی پوری فیملی کا بہت خیال رکھتا تھا فاطمہ کا تعلق ایک عام سے گھرانے سے تھا اس کے والد کا انتقال تب ہوا تھا جب وہ میٹرک میں تھی اور اسکی والدہ کپڑے سی کر اپنا گزارا کرتی تھی اس کے علاوہ اسکی چھوٹی دو بہنیں اور تھی اور وقار نے واقعی فاطمہ کا بھائی بن کر دکھایا تھا وہ ایک بھائ ہونے کا ہر حق ادا کر رہا تھا ان پر جب بھی کوئ برا وقت آیا تھا وقار ہمیشہ ان کے لیے ایک ڈھال بنا رہا تھا اور زبیدہ خاتون بھی اسے دل سے اپنا بیٹا ماننے لگی تھیں وقار نے فاطمہ کی پوری فیملی کو اپنی فیملی سے بھی متعارف کروا رکھا تھا ۔
جب زبیدہ خاتون کے منہ سے عارفہ بیگم نے اپنے بیٹے کی تعریفیں سنیں ان کا تو سیروں خون بڑھ گیا تھا اور انہیں اس دن صیحیع معنوں میں اپنی تربیت پر فخر محسوس ہوا تھا۔
اور نائلہ تو وقار کی محبت سے آگے کچھ سوچ ہی نہیں سکتی تھی تو اس نے اب بھی اس قصے سے یہی نتیجہ اخذ کیا تھا کہ وقار بھی مجھ سے محبت کرتا ہو گا تبھی تو اس نے فاطمہ کو اپنی بہن بنایا حالانکہ وہ کتنی پیاری تھی عاصمہ نے اس کی اس نئ منطق پر اپنا سر پیٹ لیا تھا مگر نائلہ وقار کی محبت کے بھنور سے نکل ہی نہیں پا رہی تھی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجلینا کرسٹوفر نے بہت مشکل سے مریم کو اس بات کے لیے راضی کر لیا تھا کہ اب وہ بھی اس گھر کے لیے پیسے کمایا کرے گی ۔
مگر اس نے مریم کو یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کس طرح سے یہ پیسے کما رہی ہے مگر اس بات کی تسلی ضرور دی تھی کہ وہ جس بھی طریقے سے پیسے کما رہی ہے وہ ناجائز نہیں اور اگر اسے کسی برے کام ہی پڑنا ہوتا تو وہ آج مریم کے ساتھ نا ہوتی اور اس نے وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ بہت جلد اسے اپنے کام سے آگاہ کر دے گی کہ وہ یہ پیسے کس طرح کماتی ہے۔
مریم کا دل اس لیے مطمئن تھا کیونکہ وہ جانتی تھی کہ انجلینا کبھی کوئ غلط کام نہیں کر سکتی۔
انجلینا جانتی تھی کہ مریم کبھی بھی اس بات کو قبول نہیں کرے گی کہ انجلینا ایک روڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرے اسی لیے بہتر تھا کہ وہ اس حقیقت سے انجان رہے ۔
اب انجلینا نے مریم کو ماں کہنا شروع کر دیا تھا وہ دونوں سونے کے لیے بیڈ پر لیٹی ہوئ تھی ۔
مریم بہت دنوں سے انجلینا سے کچھ بات کرنا چاہ رہی تھی مگر اسکی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ وہ یہ بات کیسے شروع کرے ؟
انجلینا بھی کافی دنوں سے مریم کو کچھ پریشان سی دیکھ رہی تھی بالآخر اس نے پوچھ ہی لیا مام کیا بات ہے آپ کچھ پریشان ہیں؟
انجلینا اگر میں تم سے کچھ کہوں تو کیا تم مانو گی؟
۔آف کورس مام آپ بولئیے نا۔۔
تم مسلمان ہو جائو انجلینا پلیز۔۔
کچھ دیر کے لیے تو انجلینا کچھ بول ہی نا پائ تھی پھر اس نے دھیرے دھیرے اپنے الفاظ ترتیب دے کر بولنا شروع کیا۔۔
مام آپ کو یاد ہے ایک دفعہ آپ نے مجھ سے کہا تھا کہ جب آپ بے اولاد تھیں تو آپ نے ہر در پہ دستک دی آپ بہت سے مزاروں پر بھی گئ تھیں اب وہ سوالیہ نظروں سے مریم کو دیکھ رہی تھی۔۔
اور مریم سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ آخر انجلینا اس سے یہ سوال کیوں کر رہی ہوں اس نے اسی نا سمجھی کے عالم میں جواب دیا تھا ہاں یاد ہے۔
۔مام آپ ان مزاروں پر کیا کرنے جاتی تھی؟
ظاہر ہے دعا مانگنے۔۔
کس سے؟
انجلینا ان نیک لوگوں کے پاس درخواست لے کر جاتی تھی جن کے وہ مزار تھے۔۔
لیکن مام مزار تو مردہ لوگوں کے ہوتے ہیں نا پھرکیا آپ ان سے مانگنے جاتی تھی؟
آخر کیا فرق پڑتا ہے اس بات سے پھر کے میں مسلمان ہوں یا کچھ اور بات تو ایک ہی ہے نا میری ماں یہودی ہے اور وہ عزیر کو اللہ کا شریک تھہراتی ہے میرا باپ کرسچن ہے اور وہ حضرت عیسی علیہ اسلام کو اللہ کا شریک تھہراتا ہے۔۔
آپ مسلمان ہے اور آپ پیروں فقیروں کے پاس جاتی ہیں مزاروں درباروں پر جاتی ہیں ان سے مامگنے تو پھر کیا فرق پڑتا ہے کہ کون کیا ہے شرک تو سبھی کر رہے ہیں نا مام؟
آپ کو پتا ہے میں آج تک چرچ کیوں نہیں گئ؟
کیونکہ میرا دل نہیں مانتا کہ کوئ ایسی زات sovereign ہو سکتی ہے جس کا کوئ شریک ہو آپ کو پتا ہے کہ sovereign کی تعریف کیا ہے وہ زات جس کا کوئ شریک نا ہو جس کی طاقت بے شمار ہو جس کی کوئ کمزوری نا ہو جو اکیلا یکتا ہو اور میرا دل کہتا ہے کہ اس کائنات کو تخلیق کرنے والی بھی ایک sovereign power ہی ہے اور میں نے آج تک اس زات میں کبھی شرک نہیں کیا میں اسے کھوج رہی ہوں اور جس دن جس مذہب میں مجھے وہ مل جائیگی میں اسے اپنا لوں گی۔۔
اس کی آواز مریم کو کسی کھائی میں سے آتی محسوس ہو رہی تھی یہ کیا وہ ایک غیر مسلم سترہ سالہ لڑکی اسے بتا رہی تھی کہ اس کائنات کو تخلیق کرنے والا ایک ہے اسکا کوئ ہمسر نہیں اسے سورہ اخلاص کا ترجمہ یاد آیا تھا “کہہ دیجئیے کہ اللہ ایک ہے وہ بے نیاز ہے نا وہ کسی کی اولاد ہے نا اسکی کوئ اولاد ہے اور اسکا کوئ ہمسر نہیں”
پھر بھی وہ کیوں اسکی زات میں دوسروں کو شریک کرتی آئی تھی اسکی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے وہ خاموشی سے کمرے سے اٹھ کر باہر چلی آئی تھی۔۔
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...