(Last Updated On: )
دانتوں پر مَیل جمع ہو جانا (Tartar) ٹار ٹار
تعریف: اس مرض میں دانتوں پر مَیل جمع ہو جاتی ہے۔ اور دانت بد رنگ ہو جاتے ہیں۔
وجوہات: دانتوں کا صاف نہ کرنا، معدہ کی خرابی اور دائمی قبض سے بھی یہ مرض ہو جاتا ہے۔
تشخیص و علامات: دانتوں کے اوپر اور جبڑوں میں بھورے رنگ کی مَیل جمع ہو جاتی ہے۔ اور دانتوں کا رنگ خراب ہو جاتا ہے۔ خاص کر دانتوں کی اندرونی سطح پر میل جم کر مواد کی شکل اختیار کر جاتا ہے۔ جو کئی امراض کا پیش خیمہ بنتا ہے۔
علاج: ہر روز دانتوں کو نرم مسواک سے صاف کرنا چاہیے۔ کھانا کھانے کے بعد خوراک کے تمام ذرات دانتوں کے خلاؤں سے نکال دینے چاہئیں۔ اگر میل زیادہ جم گئی ہو تو دانتوں کو کسی دندان ساز سے صاف کرا لینا چاہیے۔ تمام جسم کی صفائی کی طرح دانتوں کی صفائی نہایت ضروری اور اہم چیز ہے۔