(Last Updated On: )
وجوہات و تشخیص: اس مرض میں آنکھ میں شدید خارش ہوتی ہے۔ عام طور پر گندی اور غلیظ جگہ پر بیٹھنے اور آنکھوں کی صفائی نہ کرنے سے یہ مرض پیدا ہو جاتا ہے۔
علاج: آنکھوں کو خوب بورک لوشن یا ایلم لوشن سے دھوئیں اور مندرجہ ذیل نسخہ کا استعمال کریں۔
اکسیر خارش چشم: پیتل کا کھلا برتن لے کر اس میں قدرے پانی ڈال کر کچور کی ایک گانٹھ سے گھسنا شروع کریں۔ جب پانی خشک ہونے پر آئے تو قدرے اور ڈال دیں۔ دو تین دن تک یہی عمل روزانہ تین چار گھنٹہ جاری رکھیں۔ بعد ازاں خشک ہونے دیں۔ احتیاط سے کھرچ کر سفوف بنا لیں اور اس کو شیشی میں محفوظ رکھیں۔
سلائی سے آنکھوں میں لگائیں۔ پلکوں اور آنکھوں کی خارش اور ککروں کے لیے لاثانی دوا ہے۔
جست کا کشتہ بھی خارش کے لیے مفید ہے۔