(Last Updated On: )
سہہ لینا ہر اک سانس کی بے ہودہ سی ذلت
یعنی کہ تری راہ گزر بھول کے جینا !!
اور
اس کے لئے:
وہ جس نے کر دیا ہر استعارہ چکنا چور
وہ تیری شوخ سی آواز کا کھنکنا تھا
بقا کیوں؟ اِس بقا کی اہمیت کیا ہے؟
ان سوالوں کے باوجود، بقا در پیش ہے، کیوں کہ
یہ زندگی ہے … اور زندگی ایک کشمکش ہے،
جان لیوا اور جاں فزا… !
اس مجموعہ کا انتساب ان تمام لمحوں کے نام
کرتا ہوں جو اس نام نہاد زندگی کے دفاع میں
ضائع ہو رہے ہیں۔
_____اسلمؔ
٭٭٭