’’روشنی کی بشارت ‘‘کے افسانے
۱۔میں انتظار کرتا ہوں:۱۹۸۳ء کی چھپی ہوئی یہ کہانی جس میں سوتیلے رشتوں کے ظلم کی تین کہانیوں کو ایک کردار میں یکجا کیا گیا ہے ،نائن الیون کے سانحہ کے بعد بالکل آج کی تازہ کہانی لگتی ہے۔مزید تفصیل کے لیے دیکھیں ’’پرانی تحریریں،نئے حالات‘‘کتاب ہذا صفحہ نمبر
۲۔گلاب شہزادے کی کہانی:ایٹمی جنگ کی کہانی۔۔تیل کی دولت کی حرص میں انسانیت کی تباہی ۔
۳۔غریب بادشاہ: اضافی تہذیبی و عمرانی حوالوں کے ساتھ بنیادی طور پر ایک لَو سٹوری۔ جبکہ اردو کے جدید افسانے میں محبت کی کہانیوں کے موضوع کو بڑی حد تک نظر انداز کیا گیا ہے۔
۴۔دُھند کا سفر:اس پر مناسب تبصرہ ہو چکا ہے۔
۵۔آپ بیتی: ایک معاشرتی کہانی
۶۔ایک کافر کہانی: صوفیانہ تجربات کی کہانی جو اپنے عہد کے مذہبی جبر کے خلاف ایک مزاحمت بھی ہے۔
۷۔روشنی کی بشارت: نیطشے کی اس مشہور تمثیل کے اقتباس سے شروع ہونے والی کہانی جس میں اس نے نعوذ باللہ خدا کی موت کا اعلان کیا تھا۔اس افسانہ میں زمین و آسمان کے نور ذاتِ باری کی حقیقتِ عظمیٰ کا اثبات تخلیقی سطح پر کیا گیا ہے۔اور یوں نیطشے کی خام خیالی کا بطلان کیا گیا ہے۔
۸۔مامتا: کامران کاظمی کے مضمون میںاس پر مناسب تبصرہ ہو چکا ۔
۹۔اندھی روشنی: کامران کاظمی کے مضمون میںاس پر مناسب تبصرہ ہوچکا۔
۱۰۔حوا کی تلاش: کامران کاظمی کے مضمون میںاس پر مناسب تبصرہ ہوچکا۔
۱۱۔اپنی تجرید کے کشف کا عذاب:۱۹۸۰ء کی یہ کہانی آج کے عالمی حالات پر منطبق ہو رہی ہے۔مزید تفصیل کے لیے دیکھیں ’’پرانی تحریریں،نئے حالات‘‘کتاب ہذا صفحہ نمبر
۱۲۔بے ترتیب زندگی کے چند ادھورے صفحے:اس پر کسی حد تک تبصرہ ہو چکا۔
۱۳۔پتھرہوتے وجود کا دکھ:لَو سٹوری۔۔۔ جس پر ڈاکٹروزیر آغا نے لکھا:”پتھر ہوتے وجود کا دکھ”بہت عمدہ افسانہ ہے۔ اگر آپ اسی رفتار اور انداز سے آگے بڑھتے رہے تو بہت جلد صف اول کے افسانہ نگاروں میں شمار ہونے لگیں گے۔۔۔اور مظہر امام نے لکھا:’’پتھر ہوتے وجود کا دکھ‘‘بڑا خوبصورت افسانہ ہے۔کم سے کم لفظوں میں آپ نے زندگی کے کتنے پہلوؤں کا احاطہ کر لیا ہے۔آپ کی زبان میں روانی اور شیرینی ہے۔میں نئے افسانے میں اچھی زبان کے لیے ترس گیا ہوں،آپ کا افسانہ پڑھ کر بڑا سکون ہوا۔ ‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
’’قصے کہانیاں ‘‘کے افسانے
۱۔کاکروچ: ایٹمی جنگ کے بعد کی فضا کے موضوع پر افسانہ
۲۔روشن نقطہ: صوفیانہ مزاج کی کہانی ،مناسب تبصرہ ہو چکا ہے۔
۳۔دو کہانیوں کی ایک کہانی:کسی حد تک مناسب تبصرہ ہو چکا۔
۴۔گھٹن کا احساس:جدید عہد کے صنعتی مسائل سے جنم لیتے نفسیاتی احساسات کی کہانی
۵۔بھولے کی پریشانی:بڑی عمر میں شادی کرنے اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے اخلاقی مسائل کے حوالے سے ایک سیدھی سادی معاشرتی کہانی۔
۶۔شناخت:ہندوستان میں زبردستی سکھ بنا لی جانے والی ایک مسلمان خاتون کی درد بھری داستان،جو آخر میں کسی مذہبی حوالے کے بغیر عورت کی مظلومیت کو ظاہر کرتی ہے۔
۷۔انکل انیس: خواتین کے حقوق کے سلسلے میں نام نہاد این جی اوز کے کردار کو ظاہر کرتی ہوئی ایک سیدھی سادی معاشرتی کہانی۔
۸۔بھید: صوفیانہ اسرار کی کہانی۔
۹۔۲۷۵۰ سال بعد:ایک صدیوں پرانی کہانی کا نئے سرے سے آج پر انطباق۔
۱۰۔اعتراف:جنسی نفسیات کی کہانی۔
۱۱۔بابا جمالی شاہ کا جلال: ایک ملنگ بابا کے جلال کی انوکھی کہانی۔
۱۲۔مسکراہٹ کا عکس:ایک نفسی تجربہ ۔۔۔مزید تفصیل کے لئے دیکھیں ’’پرانی تحریریں،نئے حالات‘‘کتاب ہذا صفحہ نمبر ۔۔۔اسی کہانی کا ذکر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دونوں مجموعوں کے بعد کے افسانے
۱۔کہانیوں سے بھاگا ہوا کہانی کار: جرمنی کی بہت ساری کہانیوں سے بھری کہانی
مطبوعہ ’’جدید ادب‘‘ جرمنی ۔ شمارہ نمبر ۷ (جولائی تا دسمبر ۲۰۰۶ء)
۲۔ اپنے وقت سے تھوڑا پہلے: حقیقت اور اسرار کی سرحد کو جوڑتی ہوئی کہانی۔
مطبوعہ ’’جدید ادب‘‘ جرمنی۔شمارہ نمبر۹(جولائی تا دسمبر۲۰۰۷ء)
۳۔ نیک بندوں کی بستی: ظاہر پرست مذہبی لوگوں کے لئے نصیحت آموز کہانی۔
مطبوعہ ’’جدید ادب ‘‘جرمنی ۔ شمارہ نمبر۱۴(جنوری تا جون ۲۰۱۰ء)
۴۔کار اور شیرنی: انسانی جنسی نفسیات کی کہانی۔
مطبوعہ’’ شعروسخن‘‘،مانسہرہ۔شمارہ : ۹۰۔۹۱۔۔افسانہ نمبر ، اپریل تا ستمبر ۲۰۲۲ء
۵۔کہانی کی کہانی: جسم اور روح سے لپٹی بھید بھری کائنات میں حقیقت و مجاز کے اتصال کی کہانی۔
مطبوعہ ’’شعروسخن ‘‘مانسہرہ ۔شمارہ :۹۵۔۹۶ جولائی تا دسمبر ۲۰۲۳ء
٭٭٭٭