(۱)
میں اکثر تمہیں ڈھونڈتا رہتا ہوں
تم۔
ریشم کے کیڑے کی طرح اپنے خول میں چھپے ہو۔
اتنا ہی معلوم ہے۔
کتنی ہی شاخوں پر میں نے بسیرا کیا ہے
مانسون بدلتے ہی رہے
اور میں تجارتی ہواؤں کے ہر ہمراہ ہر شجر، ہر حجر پر
تمہارا کوئی نشان تمہاری کوئی علامت ڈھونڈتا ہوں
اب میں بوڑھا ہو چکا ہوں
اپنے آنے سے پہلے۔ ایک بگل بجا دینا۔
میں اپنے خاکستری بستر سے اُٹھ کر
تمہیں
خوش آمدید کہوں گا۔!
٭٭
(۲)
دیوار پر سے
ایک ایک کر کے پتے گر رہے ہیں
یہ اس درخت کے ہیں
۔ جو گھر میں ہے
اور
دیوار کے اُس اور
ہم دونوں خاموشی سے کھڑے
موسم کا ماتم کر رہے ہیں
اگر
درخت کے پتے جھڑ جائیں
اور
ہم تم
ہرے نہ ہو سکیں
٭٭
(۳)
میں نے ایک معصوم
سی چڑیا پکڑ لی
اس کی چیخ۔
اور پروں کی پھڑپھڑاہٹ
میں ڈر گیا
میں اکیلا
اور اتنی بڑی دنیا۔ چیخ اور پھڑ پھڑا ہٹ
تم ہنستی رہو
مگر
میں اسے چھوڑ دیتا ہوں۔!
٭٭
(۴)
تم میٹھی ہو
اور تمہارے قہقہوں پر میں کئی بار مر چکا ہوں
تمہیں۔
اپنے قہقہوں کا شمار یاد نہیں
مجھے
اپنی اموات کا۔!
جب ہم نیلی جھیل کے قریب ہوں گے
تم اپنا سارا خون
اپنے قہقہوں میں نچوڑ لینا
۔ میں سانس روک لوں گا
لیکن
کہیں تمہاری مسکراہٹیں
۔ اعصابی مرض تو نہیں
اور
میں
فراری تو نہیں۔!!
٭٭٭