(Last Updated On: )
جب لوگ کٹھن فاصلوں سے لوٹ کے آتے ہیں
تو وحشت کا، درندوں کا، اندھیروں کا، گھنے جنگلوں کا
ان کو خیال آتا ہے۔
وہ لوگ نہیں کرتے خداؤں کی ثناء
کہتے ہیں کس منہ سے کریں۔ جن میں زبانوں کو کسی ذائقہ کی فکر نہیں
وہ لوہے کے صندوق میں محبوس پرندوں کی طرح
بھُول چکے۔ میٹھی صدا گیت فضا
اے ساحرۂ شب
وہ ادھر آئیں تو بگڑے ہوئے چہروں سے نہ کچھ پوچھنا
مت پوچھنا کس جنگ میں کیا کیا لٹا کیا کیا ملا
مت پوچھنا وہ نیلے گلوں والی نئی شاخ کہاں
۔ کھو گئی۔!
اے ساحرہ شب
وہ پیمبر ترے مہمان ہیں
٭٭٭