(Last Updated On: )
جہاں میں اونچا انہی کا دَر ہے
رسول میرا عظیم تر ہے
یہ کون آیا ہے آج دیکھو
کہ دھوم جس کی نگر نگر ہے
درود پڑھتا ہے ذرہ ذرہ
رسولؐ میرا عروج پر ہے
ان کی زلفوں سے رات پیارے
ان کے چہرے سے یہ سحر ہے
سبھی کے کشکول بھر دیے ہیں
یہ در تو پیارے عظیم در ہے
بنے گی بخشش کا یہ وسیلہ
کہ آج محفل عروج پر ہے
دکھا دے مولا نبیؐ کا روضہ
یہ آنکھ کب سے ہی منتظر ہے
ہماری بخشش کا سلسلہ بھی
سنو یہ قیصرؔ حضورؐ پر ہے
***
صوفی خلیل قیصرؔ ( خان پور)
***
صوفی خلیل قیصرؔ ( خان پور)