8 مارچ 2022ء کو خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر ہمارے معزز قلم کاروں نے منظوم و منثور کلام شیئر کیا وہ یک جا کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔ مدیر اعلیٰ
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
رب کے احکام پر عمل کرنے والی تمام بہنوں بیٹیوں کے نام
آپ ایک عورت ہو۔ رب لم یزل کی خوبصورت تخلیق ہو ۔آپ اپنے والدین کا فخر ، بھائی کا غرور اور شوہر کی عزت ہو۔آپ اپنے گھر کی ملکہ ہو، کیونکہ تمہارا گھر تمہاری ذمے داری ہے ۔ دین اسلام نے تجھے کامل تحفظ دیا ہے ۔ سورہ نور کی آیات ہمہ وقت میرے پیش نظر رہتی ہیں۔ تجھے اپنی شناخت کے لئے ظاہر ہونے کی ضرورت نہیں، آپ وہ دُرِّ یکتا ہو جو اپنی سوچ، اپنی صلاحیتوں اور ہنر کی بدولت پہچانی جاتی ہو۔ آپ کو دین اسلام نے بطور حجاب بہترین شناخت عطا کی ہے۔ آپ کو فخر ہے کہ دین اسلام نے زندگی کے ہر موڑ پر باپ بھائی شوہر اور بیٹے کی صورت میں محفوظ پناہ گاہ عطا کی ہے۔ صرف ایک دن ہی تیرے نام نہیں بلکہ ہست و بود کا ہر لمحہ ہر لحظہ آپ کے ہی نام ہے۔ آپ کیوں کسی کی برابری کرو جبکہ خالق کائنات نے آپ کو اپنی الگ شناخت کے ساتھ وجود عطا کیا ہے۔
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...