(Last Updated On: )
زندگی، کچھ دن ایسے دو ہم کو
ہم اسے چاہیں اور وہ ہم کو
نظر آتا نہیں ہمیں کچھ بھی
نظر آتے رہا کرو ہم کو
ایک ہی ہاتھ سے بنایا گیا
آپ کو دن کو رات کو ہم کو
ہم تو ویسے بھی تم پہ مرتے ہیں
اور ایسے بھی، تو جیو ہم کو
اپنے شعروں سے مختلف ہیں ہم
جہاں لکھو وہاں پڑھو ہم کو
پیار میں شترگربہ جائز ہے
جو ترا دل کہے کہو ہم کو