(Last Updated On: )
ہَوا کا جھونکا نہ کوئی آہٹ کسی طرف سے
میں خُوش گُمانی میں مُبتلا تھا تری طرف سے
عجَب سی حَالت ہے آج دل کی ! معاف کرنا
اگر کِسی کا بھی دِل دُکھا ہو مِری طرف سے
تُجھے پتہ ہے؟صَدائیں آتی ہیں مْجھکو شب بھر
تو جِس جگہ پر جْدا ہُوا تھا ، اُسی طرف سے
یہ رَفتہ رَفتہ جو بُجھ رہے ہیں چراغ میرے
ہَوائیں کیسی یہ چَل پڑی ہیں تری طرف سے؟
بس اک طرف ہی پڑا ہوا ہُوں کئی دنوں سے
میں مشکلوں میں گِھرا ہوا ہوں سَبھی طرف سے