(Last Updated On: )
ہمت ہار گئے ہو؟
تھک گئے ہو؟
ٹوٹ گئے ہو؟
رو رو کے
آنسو بہا بہا کر
سوچ سوچ کر
ذہنی مریض بن رہے ہو؟
کچھ نہیں ہے پاس ؟
سب ختم ہوتا نظر آرہا ہے؟
ہر چیز کو مات دینے کا
ایک ہی حل ہے یہی کہ
دوبارہ اٹھیں،،ہمت کریں
سب کچھ چھوڑ کے
خود کو اللہ کے حوالے کردیں
وہ سب جانتا ہے
دیکھ رہا ہے
آزما رہا ہے
تمہارے صبر کو
تمہاری ہمت کو
بس وہ چاہتا ہے تم انتظار کرو
مضبوط بنو
صرف اسی پر یقین رکھو
اس کی ہر دی جانے والی نعمت پر شکر کرو
بہت جلد وہ دن آئے گا جب تم
پرسکون ہوجاوگے۔
اور وہ دن بہت ہی قریب ہے
بہت قریب
قرآن کہتا ہے نا کہ
تمہارا مستقبلِ ،تمہارے ماضی سے بہتر ہو گا :
تو بس اسی بات پر خوش ہو جاو۔