ریجنل آرکائیوز ، پریاگ راج اور وزارت ثقافت و سیاحت ، اتّر پردیش کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور بھارت کے دوسرے وزیر اعظم آنجہانی لال بہادر شاستری کے یوم ولادت پر ریجنل آرکائیوز ، پریاگ راج میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد ہوا۔اس موقعہ پر ان دونوں شخصیات کی زندگی اور کارناموں سے متعلق بہت اہم دستاویزات اور تصویروں کی نمائش کا افتتاح محترم بیریش کمار ، ڈپٹی ڈائرکٹر شعبہ سیاحت ، اتّر پردیش سرکار کے ہاتھوں ہوا۔ایڈیشنل چیف ا سٹینڈنگ کونسل ،الہ آباد ہائی کورٹ جناب لیکھ راج سنگھ پٹیل اور دیگر شرکاء نے ان دونوں شخصیات کو پھولوں کا نذرانہ پیش کیااس کے بعد مسٹر پٹیل نے ان عظیم شخصیات کی زندگی پر عالمانہ گفتگو کی۔جناب راکیش کمار ورما اور اشونی دوبے نے جناب بیریش کمار ، پروفیسر صالحہ رشید، مسٹر لیکھ راج، جناب شیام سندر پٹیل، مسٹر اشونی، مسٹر رنگ بلی پٹیل، جناب چندر بلی، جناب رتنیش دویدی، شری اونکار ترپاٹھی، جناب انگد پٹیل،جناب شیام بہاری گوڑ، مس راگنی چندرا، محترمہ بینا سنگھ اور مس پرینکا وغیرہ کو مومنٹو اور پودا پیش کرتے ہوئے ان سب کا شکریہ ادا کیا۔
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...