عمال کا تغیر و تبدل اور عزل و نصب:
۱۵۵ھ میں مہدی نے اپنے چچا اسماعیل کو حکومت کوفہ سے معزول کرکے اسحاق بن صباح کندی اشعثی کو مامورکیا، بصرہ کی حکومت وامامت سے سعید وعلج اور عبیداللہ بن حسن کو معزول کرکے عبدالملک بن ظبیان نمیری کو مامور کیا، اسی سال قثم بن عباس کو یمامہ کی حکومت سے معزول کر کے فضل بن صالح کو اور مطر ( منصور کے آزاد کردہ غلام) کو مصر کی حکومت سے معزول کرکے ابوحمزہ محمد بن سلیمان کو اور عبدالصمد بن علی کو مدینہ کی حکومت سے معزول کرکے محمد بن عبداللہ کثیری کو مامور فرمایا۔
مدینہ کی حکومت سے محمد بن عبداللہ کو بھی جلد معزول کرکے زفر بن عاصم ہلالی کو مدینہ کی حکومت سپرد کی، اسی سال معبد بن خلیل کو سندھ کا گورنر بنا کر بھیجا، حمید بن قحطبہ خراسان کا گورنر تھا، وہ اسی سال ۱۵۹ھ میں فوت ہوا تو خراسان کی حکومت ابوعون عبدالملک بن یزید کو دی گئی، پھر اسی سال کے آخر میں سعید بن خلیل کے فوت ہونے پر سندھ کی حکومت روح بن حاتم کو دی گئی۔
۱۶۰ھ میں ابوعون عبدالملک معتوب ہو کر معزول ہوا، اس کی جگہ خراسان کی حکومت پر معاذ بن مسلم کو اور سیستان کی حکومت پر حمزہ بن یحییٰ کو اور سمرقند کی حکومت پر جبرائیل بن یحییٰ کو بھیجا گیا، جبرائیل نے اپنے عہد حکومت میں سمرقند کا قلعہ اور شہر پناہ تعمیر کرایا، اسی سال سندھ کی حکومت پر بسطام بن عمرو کو بھیجا گیا، ۱۶۱ھ میں مہدی نے سندھ کی گورنری نصر بن محمد بن اشعث کو عطا کی، اسی سال عبدالصمد بن علی کو جزیرہ پر اور عیسیٰ بن لقمان کو مصر پر اور بسطام بن عمرو تغلبی کو سندھ سے معزول کر کے آذربائیجان پر مقرر کیا، اسی سال اپنے بیٹے ہارون کی اتالیقی پر یحییٰ بن خالد بن برمک کو متعین کیا، اسی سال سلیمان بن رجاء کو بجائے محمد بن سلیمان کے مصر کی حکومت پر روانہ کیا۔
مہم باربد:
اپنی خلافت کے پہلے ہی سال خلیفہ مہدی نے ایک بحری مہم ہندوستان کی طرف روانہ کی، عبدالملک بن شہاب سمعی ایک لشکر لے کر خلیج فارس سے کشتیوں میں سوار ہوکر ساحل ہند کی طرف روانہ کیا، باربد میں ان لوگوں نے اتر کر لڑائی چھیڑ دی، اہل باربد بہت سے قتل و غارت ہوئے، مسلمانوں کے صرف بیس آدمی مارے گئے، لیکن مسلمان فوج میں وباء پھیل گئی اور ایک ہزار آدمی وباء سے مرے، یہاں سے کشتیوں میں سوار ہو کرفارس کی طرف روانہ ہوئے، ساحل فارس کے قریب پہنچ کر طوفان باد سے کشتیاں ٹوٹ گئیں اور ایک جماعت دریا میں غرق ہوئی۔
==================
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...