کیا چندر یان اپنا اسرو نے ہے اترا
لہرا رہا ترنگا اب چاند پر ہمارا
تاریخ بن گئی ہے وہ کام کردیا ہے
اسرو نے جگ میں اپنا اب نام کر دیا ہے
جو کر سکا نہ کوئی اس شام کر دیا ہے
کیا چندر یان اپنا اسرو نے ہے اترا
لہرا رہا ترنگا اب چاند پر ہمارا
وہ کام کر دیا ہے اپنے وطن نے پیارے
خوشیاں منا رہے ہیں بھارت کے واسی سارے
جئے ہند کے لگے ہیں گھر گھر میں آج نعرے
کیا چندر یان اپنا اسرو نے ہے اترا
لہرا رہا ترنگا اب چاند پر ہمارا
سکّہ جہاں میں اپنے بھارت کا چل رہا
دنیا میں ہم کو دیکھو سمّان مل رہا ہے
اب چاند پر بھی اپنا اک پھول کھل رہا ہے
کیا چندر یان اپنا اسرو نے ہے اترا
لہرا رہا ترنگا اب چاند پر ہمارا
قدرت ہے کیا خدا کی یہ ہم کو سوچنا ہے
تصویر اس کی لے کر دھرتی پہ بھیجنا ہے
تجھ کو ہی چاند کی اب توقیر دیکھنا ہے
کیا چندر یان اپنا اسرو نے ہیاترا
لہرا رہا ترنگا اب چاند پر ہمارا
یہ کہکشائوں میں بھی اپنی کمان لے گا
مشکل نہیں ہے کچھ بھی اسرو جو ٹھان لے گا
اپنی پکڑ میں ساتوں یہ آسمان لے گا
کیا چندر یان اپنا اسرو نے ہے اترا
لہرا رہا ترنگا اب چاند پر ہمارا
دن رات اپنا اسرو یہ کام کر دکھائے
عادل ؔدعا ہے اپنی مریخ پر بھی جائے
بھارت خلاء میں اپنے پرچم یوں ہی جمائے
کیا چندر یان اپنا اسرو نے ہے اترا
لہرا رہا ترنگا اب چاند پر ہمارا
محمد عادل علی گڑھ