پچھلے چالیس سال سے پاکستان میں سائنس کی تدریس و ترویج کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر پرویز ہودبھائی۔ جنکی پاکستان میں سائنس، شعور اور آگہی کے لیے بیش قمیت خدمات ہیں۔ پروفیسر صاحب نے پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں فزکس کی تعلیم دی اور انکے پڑھائے گئے پی ایچ ڈی اور طلبا اس وقت دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں میں سائنس کی تحقیق میں کوشاں ہیں۔ اس سب کے علاوہ پروفیسر صاحب نے کئی 64 سے زائد تحقیقی مقالاجات دنیا کے مختلف مستند سائنسی جرائد میں شائع کیے۔ بنیادی فزکس میں ڈاکٹر پرویز ہودبھائی کا کام اس شعبے کو سمجھنے والوں کے سامنے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔
میں نے آج تک پروفیسر ہودبھائی کو کسی شخص کو گالی دیتے نہیں سنا۔ جتنی خدمت اس شخص نے بند دماغوں کو کھولنے کے لیے کی اور اب تک کرتے آ رہے ہیں، اتنی شاید ہی پاکستان میں کسی نے کی ہو۔ ملک کے تعلیمی نظام میں خرابیوں سے لیکر بہتر سائنس کے فروغ تک ڈاکٹر پرویز ہودبھائی نے سب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بچپن میں انکے پی ٹی وی پر کائنات کے متعلق بنائے گئے پروگرام” بزمِ کائنات” اور "اسرارِ جہاں” نے کائنات اور سائنس کے متعلق ہمارے تجسس میں مزید اضافہ کیا۔
ڈاکٹر ہودبھائی نے مشعل بک فاؤنڈیشن کے نام سے ایک تنظیم بھی قائم کی جسکا مقصد اُردو زبان میں جدید سائنس کے علم کا ترجمہ اور اسکا فروغ تھا۔ یقیناً پاکستان کے لیے انکی خدمات وہ لوگ بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں جو عقل و شعور اور وطنِ عزیز کا درد رکھتے ہیں۔
عورت کا سلیقہ
میری سَس کہا کرتی تھی ۔ "عورت کا سلیقہ اس کے کچن میں پڑی چُھری کی دھار بتادیتی ہے ،خالی...