ہر طرح کی لہر کی ایک ویویولینھ ہوتی ہے۔ ویویولینھ دراصل کسی لہر کے دو متواتر اُاتار یا چڑھاؤ کے بیچ کا فاصلہ ہوتا ہے۔ کسی لہر کی ویویولینھ کم ہو گی تو یہ زیادہ تواتر سے کسی میڈیم سے جیسے کہ ہوا وغیرہ سے گزرے گی۔ سو اسکی فریکوئنسی زیادہ ہو گی۔ اسی طرح اگر کسی لہر کی ویویولینھ زیادہ ہو گی تو یہ کم تواتر سے کسی میڈیم سے گزرے گی۔ یعنی اسکی فریکوئنسی کم ہو گی۔
چیختی آواز کی فریکوئنسی زیادہ ہوتی ہے۔ بھاری آواز کی فریکوئنسی کم۔ اگر ایک ٹرین دور سے آ رہی ہو تو اسکی آواز شِرل یا چیختی محسوس ہوتی ہے اور جب یہ ہمارے پاس سے گزرکر دور ہونے لگتی ہے تو اسکی آواز بھاری ہونے لگتی یے۔ یہ دراصل ڈوپلر شفٹ ہوتی ہے۔ بلیوشفٹ کا مطلب آواز کی فریکوئنسی زیادہ ہو رہی ہے اور ریڈ شفٹ کا مطلب کم۔
یہ اصول صرف آواز کی لہروں پر لاگو نہیں ہوتا۔ روشنی کی لہروں کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے۔ اسی اصول کے تحت ہم دور سے کسی ستارے کی آتی روشنی کو دیکھ کر جان سکتے ہیں کہ اسکے ویویلینتھ میں کیا بدلاؤ آ رہا یے اور اس سے ہم دو چیزیں معلوم کر سکتے ہیں۔ ستارا ہماری زمین کے قریب آ رہا ہے یا ہم سے دور جا رہا یے۔ دوسرا یہ کس رفتار سے ہماری طرف یا ہم سے مخالف سمت میں بڑھ رہا یے۔
ایسے پیں ہم اسی اُصول کے تحت نوری سالوں کی مسافت پر موجود ستاروں کے گرد سیارے ڈھونڈتے ہیں۔ جن میں سے ممکن ہے مستقبل میں کوئی زمین بھی مل جائے۔
کائنات کے پھیلاؤ کے بارے میں بھی ہم اسی اُصول کے تحت جانتے ہیں کہ کائنات کس تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کہکشائیں ہم سے کتنی دور ہو رہی ہیں۔
سائنس کتنی دلچسپ ہے۔ چند سادہ سے اُصولوں کی مدد سے ہم نوری سالوں کی مسافت کی کہکشاؤں اور کائنات کے بارے میں کتنی سہولت سے جان سکتے ہیں۔ سائنس سیکھیں، یہ بے حد دلچسپ ہے۔ اس خول سے نکلیں کہ آپکو سب معلوم ہے۔ کسی نئی تحقیق پر ایسے ردعمل کب تک دیں گے؟ جب کوئی چیز بتائی جائے تو اسکے بارے میں سوچیں کہ یہ کیسے ہو رہی ہے۔ کسی چیز کو جھوٹ کہنے یا جھٹلانے سے پہلے اس پر سوچیں۔ ممکن ہے آپکا علم محدود ہو اور اس بات کا احاطہ نہ کرتا ہو مگر دنیا میں لاکھوں سائنسدان روز بیٹھ کر یہ نہیں سوچتے کہ آپکو بے وقوف کیسے بنانا ہے۔ وہ سب سنجیدگی سے سائنس کا علم بڑھاتے ہیں۔ اس رویے سے آپ ہی پیچھے رہیں گے، دنیا کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اور نہ ہی کوئی آپکو یہ باتیں بتائے گا۔ کس کو فکر ہے کہ آپ پر وقت ضائع کرے؟
عورت کا سلیقہ
میری سَس کہا کرتی تھی ۔ "عورت کا سلیقہ اس کے کچن میں پڑی چُھری کی دھار بتادیتی ہے ،خالی...