ایک کہاوت پڑھی تھی: اُنھوں نے ہمیں دفن کیا، لیکن اُنھیں معلوم نہیں تھا کہ ہم بیج ہیں۔
تخلیقات پبلشرز کا مالک 2003ء کے قریب مشرف کا حامی بن گیا اور پھر عمران خان کا (ایک ہی بات ہے)۔ ایک دو سال میں ہی میں نے اُس کے ساتھ کام کرنا بند کر دیا۔ میں نے تخلیقات پبلشرز کے لیے محبت کی نفسیات، فاہیان کا سفرنامہ، ہواین تسانگ کا سفرنامہ، سو عظیم جرنیل، سو عظیم کتابیں، عرب از وِل ڈیورانٹ کے علاوہ یورپ کی بیداری بھی ترجمہ کی جو سٹوری آف سویلائزیشن کی پوری ایک جلد Renaissance کا مکمل ترجمہ ہے۔
یوتھیانہ طرزِعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پبلشر نے سوچ لیا کہ اب یاسر جواد کی کوئی بھی کتاب ری پرنٹ نہیں کرنی۔ شاید وہ مجھے غیر فعال اور مفقود بنانا چاہتا ہے۔ اُسے معلوم نہیں کہ لکھنے والوں کی لاش بھی بیجوں جیسی ہوتی ہے اور اُس جیسے دُکان دار کی سمجھ میں یہ بات نہیں آ سکتی۔
یورپ کی بیداری جلد ہی کسی شکل میں دوبارہ چھپ ہی جائے گی۔ یہ میری پسندیدہ ترین کتب میں سے ہے۔ اس میں پیٹرارک، بوکاشیو، لیونارڈو داونچی، مائیکل اینجلو اور رافیل ہیں۔ اِس میں یورپ کی تہذیب کے بیج ہیں۔ بیج سوئے رہتے ہیں، دوبارہ پھوٹنے کے لیے۔
نوٹ: کافی عرصے تک میرے پاس بھی اس کتاب کی ایک کاپی تک نہیں تھی۔ پھر شیخوپورہ کے ڈاکٹر یوسف کے پاس موجود کاپی کا پتا چلا تو اُن سے مانگ کر ریکارڈ میں رکھ لی۔
اک ستارہ تھا میں
ایک تو سفر کی تھکاوٹ، پھر تقریب میں شرکت کا طویل وقت، اور پھر تقریب سے رہائش گاہ تک کا...