1۔ کھانا اپنی ضرورت کے مطابق کھائیں، پیٹ بھرنے سے دو چار لقمے پہلے ہاتھ کھینچ لیں۔
2۔ کھانے سے پہلے یا بعد میں ضرورت کے مطابق پانی پینے میں کوئی حرج نہیں۔
3۔ پیغام ٹی وی والے فراڈیے حکیم کی باتوں میں نہ آئیں۔ فوڈ پانڈا اور اشتہارات سے متاثر نہ ہوں۔ فضول خرچی بالکل نہ کریں۔
4۔ کھانے کیلئے بہترین فیٹس اور آئل زیتون کا تیل، ناریل کا اور دیسی گھی ہیں۔
5۔ کوشش کریں کہ مٹھائی کبھی نہ کھائیں (مٹھائی شادی بیاہ کی بجائے فوتگی پر ہونی چاہییے، جتنے اس کے نقصانات ہیں)
6۔ رنگ والی چیزیں، کیچ اپ وغیرہ سے پرہیز کریں۔
7۔ فرائی چیزیں کم سے کم کھائیں۔
8۔ باہر ہوٹل سے کھانا کھائیں تو کبھی کوئی سلاد نہ کھائیں۔
9۔ کھیرا، سیب وغیرہ ہمیشہ چھیل کر کھائیں۔
10۔ مٹی کے برتن اگر استعمال کرنے ہوں تو روغنی/گلیزڈ کریں۔
پلاسٹک کے برتن کم سے کم استعمال کریں۔ اور اگر کرنے پڑ جائیں تو گرم پانی سے صاف کریں۔ شیشے کے برتن محفوظ ترین ہیں اور سٹین لیس سٹیل کے بھی۔
11۔ اچھے بیکٹیریا کیلیے کبھی کبھار تھوڑا سا اچار بھی کھائیں۔ اور دہی کے ایک دو چمچ راز کھائیں۔
12۔ منہ نہار ترش پھل، کیلے اور دہی نہ کھائیں۔
13۔ نمک، مرچ، مسالے، گھی، آئل، چینی کم سے کم استعمال کریں۔
14۔ صبح اٹھ کے برش کریں یا نہ کریں، لیکن رات کو سونے سے پہلے/کھانے کے بعد برش کریں۔
15۔ ملٹی وٹامنز پانی کے ساتھ کھائیں اور کھانے سے تھوڑا سا وقفہ ڈال کر کھائیں۔
16۔ چائے، کافی، قہوہ کھانے کے بالکل ساتھ ہی نہ لیں بلکہ تھوڑا ٹائم کے بعد لیں۔
17- یو ٹیوب اور سوشل میڈیا کی ہر بات انکھیں بند کر کے نہ مان لیا کریں۔
18- آئل کو دو بار سے زیادہ فرائی نہ کریں۔ اور اگر پہلی بار ہی جل جائے (دھواں نکل آئے) تو پھینک دیں۔۔
19- جوسز کی بجائے پھل کھائیں۔
ڈاکٹر عفان کی باتوں پر مناسب سا عمل کریں زیادہ تر باتیں ٹھیک ہیں۔ اور انکو مشورہ ہے کہ کھیرے وغیرہ زیادہ دیر کاٹ کر رکھیں تو ان میں بیکٹیریا پیدا ہو جاتے ہیں، اسلیئے کھیرا ثابت رکھیں اور ساتھ چھری چاقو رکھیں 😉😉
ویسے پاکستان میں کتنے لوگ بروکلی، ایووکیڈو، زیتون کا تیل اور سٹیک افورڈ کر سکتے ہیں ؟
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...