(Last Updated On: )
شرارت اہلِ ِمکہ کی کسی صورت نہ کام آئی سفارت بھی حبش سے یوں ہی بے نیل ومرام آئی شریروں کو بڑی شرمندگی تھی اپنی ہیٹی کی اکٹّھے ہوکے پھراہلِ ستم نے اِ ک کمیٹی کی بنی ہاشم کے گھر سے بُولہب بھی ساتھ شامل تھا کہ ہرایذادہی کے وقت اس کا ہاتھ شامل تھا صلاح ومشورے کے بعد اب یہ بات طے پائی کہ اک تحریر لکھواکردرِ کعبہ پہ لٹکائی لکھایہ تھا،تعلق قطع ہے اب آلِ ہاشم سے نہ رکھیں آج کے دن سے وہ کوئی واسطہ ہم سے رفاقت،نیاہ شادی،،باطہ ،رشتہ ،دوستی الفت مروّت ،لین دین اور ملناجلناسب کاسب رخصت توضع،گفتگو،بیع وشریٰ سب ترک کرتے ہیں کوئی آکر نہ پوچھے گاوہ جیتے ہیں کہ مرتے ہیں ہمارے شہر میں ڈھونڈیں نہ چیزیں کھانے پینے کی نہیں پرواہ ہمیں اب ان کے مرنے اور جینے کی ہمارے ان کے باہم کام دھندے بندہیں سارے قریش اس باہمی تحریر کے پابند ہیں سارے ابُوطالب لئیے بیٹھے رہیں اپنے بھتیجے کو مریں گے بھوکے پیاسے خُودسمجھ لیں گے نتیجے کو محمّدؐجو ہمیں ہربات میں گمراہ کہتاہے خداکو ایک اور خودکورسول اللّہ کہتاہے ابُوطالب اگر اس کوہمارے ہاتھ میں دے دیں جواس کے ساتھ والے ہیں سب اس کے ساتھ میں دیدیں ہم ان کوقتل کرڈالیں تو پھر یہ عہد ٹوٹے گا لہُوان کا دوبارہ تحلِ ِ الفت بن گے پھوٹے گا غرض یہ عہد لِکھواکردرِ ِکعبہ پہ لٹکایا ابُوطالب کے پاس اِک ہاشمی فورًاخبرلایا