(Last Updated On: )
تاریخ پیدائش : 10 مئی 1048
تاریخ وفات: 4دسمبر 1131
تھے عمر خیام اقلیم سخن کے تاجدار
جن کے ہے صنف رباعی فکر و فن کا شاہکار
شہر نیشاپور میں دیکھا ہے میں نے وہ دیار
مرجع ارباب دانش ہے جہاں ان کی مزار
فلسفہ ہو یا ریاضی ہو کہ ہو علم نجوم
ان کے معیار شرف کے ہیں سبھی آئینہ دار
نام روشن ان سے ہے دنیا میں نیشاپور کا
ان سے قایم ان کے ابنائے وطن کا ہے وقار
فلسفہ ہے ان کا یہ کھاؤ پئو اور خوش رہو
شاعری میں ان کی ہے زندہ دلی ان کا شعار
ہے زبان فارسی سے جن کو تھوڑا بھی شغف
ان کے علم و فضل کا جوہر ہے ان پر آشکار
ہے مشام جاں معطر رہروان شوق کی
ان کے گلہائے سخن سے باغ دل ہے مشکبار
شخصیت اقصائے عالم میں ہے ان کی انتخاب
ہر زباں میں ہیں تراجم ان کے برقی بیشمار