کچھ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ ہمارے شمالی علاقہ جات میں بہت زیادہ بھنگ ہوتی ہے اور کچے پکے راستوں پگڈنڈیاں اس سے بھری پڑی ہوتی ہیں۔ یہ بات بھی ذہن میں تھی کہ کیونکہ گاڑی اپنی ہے تو ناران کاغان کے ٹور میں یہ ضرور لانی ہے کہ وہاں ضرور ملے گی۔
عظمت اکبر صاحب نے جو ڈرائیور بھیجا تھا اس سے گپ شپ لگائی تو کہنے لگا کہ بھائی ہم تو روز ادھر آتے ہیں لیکن کبھی معلوم نئیں کیا کہ بھنگ کونسی ہے اور کہاں اگی ہے۔
تو فخر سے ذرا اکڑ کے کہا کہ بھائی ہمیں سب معلوم ہے آن لائن اس کا پودا دیکھا ہے اور ایمسٹرڈیم میں اس کے بسکٹ اور سگریٹ بھی خریدے تھے۔ کہنے لگا آپ بہتر جانتے ہونگے۔
بابو سر ٹاپ ناران سے کوئی چالیس پچاس کلومیٹر آگے ہے اور ہوٹل ناران میں ہی رکھیں تو شام تک واپس ناران آنا پڑتا ہے۔ درمیاں مین ایک اچھا قصبہ نما شہر بٹّہ کنڈی بھی آتا ہے لیکن ہم نے ناران کو ہی ترجیح دی کہ ہوٹل سے چیک آوٹ نہیں کرنا۔
بابو سر ٹاپ پورا دن گھوما اور واپسی پر ہر پہاڑی پر کچھ پودے ایسے نظر آئے جو بھنگیلے معلوم ہوئے۔ اب ڈر بھی تھا کہ قریب ہی شہد بیچنے والے اپنے چھتے ڈبوں میں ڈالے بیٹھے تھے اور یہ کہہ نا دیں کہ یہ تو ہم نے اپنے لئے اگائے ہوئے ہیں تم نے توڑے ہیں تو نکالو دس ہزار۔
بالآخر ایک ایسی جگہ ہر یہ پودے نظر آئے جہاں کوئی دور دور تک نہیں تھا۔ ڈرائیور کو فورا کہا روکو گاڑی میں ذرا بھنگ توڑ لاؤں۔
اتر کر سات آٹھ میڈیم سائز کے پودے توڑے تاکہ اگر کوئی دوست یار بھی مانگ لے تو وافر ہوں۔
گاڑی میں عجیب سے مہک پھیل گئی لیکن اڈوینچر ہے تو کوئی گل نئیں۔
رات ناران میں گزاری اوران پودوں کو چھپا کر الماری کے اوپر رکھ دیا کہ ویٹر نا دیکھ لے۔
اگلی صبح جھیل سیف الملوک جانا تھا تو ایسے ہی جیپ ڈرائیور سے زکر چھیڑ دیا کہ یہاں بھنگ تو بہت اگتی ہوگی!!
وہ کہنے لگا کہ بھائی یہیں پیدا ہوا ہوں اور سڑک پر یا پہاڑی پر بھنگ کا یہاں نام و نشان نہیں ہے ہاں اگر کسی نے خود چھپ کر اگا لی ہو تو معلوم نئیں۔
اس کو جھٹ سے ہماری ہارویسٹ کردہ بھنگ کی تصاویر دکھائیں کہ یہ دیکھو ہمیں تو مل گئی۔
کہنے لگا یہ تو جنگلی بوٹی ہے جو ہر جگہ اور انتہائی بدبو دار ہے۔ یہ بھنگ نہیں ہے
زوجہ ماجدہ یہ سن کر جتنا اونچا ہنس سکتی تھی ہنسی کہ کل سے ناران کاغان آنے زیادہ بھنگ پانے کی خوشی میں مست ہے۔
اگر یہ پودے خالص بھنگ کے نکل آتے توہم آج اس تحقیق کے مطابق چست و چالاک ہوتے۔
حیوانی جبلت، مکھیوں کا دیوتا، مکڑیوں بھرا جزیرہ اور ہم
( نوبل انعام یافتہ ولیم گولڈنگ کے ناول ’ لارڈ آف فلائیز ‘، 1954ء پر تبصرہ ) یہ پچھلی صدی...